رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں
۱ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، ہم خدا کی بادشاہت کی بابت اپنی پُرجوش منادی کیلئے مشہور ہیں۔ مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے جو ہم تقسیم کرتے ہیں، وہ لاکھوں لوگوں کو خدا کے مقاصد کی بابت سیکھنے میں مدد دینے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اُن میں موجود پیغام واقعی خوشخبری ہے کیونکہ یہ خدا کی آسمانی بادشاہت کا نوعِانسان کی واحد اُمید کے طور پر اعلان کرتے ہیں۔
۲ رسالے لوگوں کی حقیقی—جذباتی، معاشرتی اور روحانی—ضروریات پر باتچیت کرتے ہیں۔ ہر جگہ زوالپذیر اخلاقیات اور خاندانی اقدار کے پیشِنظر، مینارِنگہبانی اور جاگو! لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ بائبل اُصولوں کا اطلاق کیسے کر سکتے ہیں اُنہیں اپنی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اپریل اور مئی کے دوران، ہمیں یہ رسالے پیش کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔
۳ یہ واقعی جاذبِتوجہ ہیں: مینارِنگہبانی اور جاگو! تقریباً دُنیا کے تمام لوگوں کی زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اس وجہ سے، ہمارے رسالے بہت مشہور ہیں۔ لوگوں کے ان کی طرف متوجہ ہونے کی چند ایک وجوہات یہ ہیں:
▪ راستبازی اور سچائی کے جریدوں کے طور پر، یہ نیکی اور بدی کے درمیان فرق کو واضح کرتے ہیں۔
▪ یہ ایک راست فردوس کے آنے کی اُمید پیش کرتے ہیں جو خدا کے زمین کو اپنی بادشاہتی حکمرانی کے تحت لے آنے کے وعدے پر مبنی ہے۔
▪ اُن میں متعدد بروقت موضوع پیش کئے جاتے ہیں جو مختلف پسمنظر اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے جاذبِتوجہ ہوتے ہیں۔
▪ مضامین مختصر، تعلیمی، حقیقت پر مبنی اور ہر طرح کے تعصب اور مصالحت سے پاک ہوتے ہیں۔
▪ جاذبِنظر تصاویر فوراً دلچسپی پیدا کرتی ہیں اور سلیس طرزِتحریر رسالے پڑھنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
۴ اُنہیں وسیع پیمانے پر تقسیم کریں: رسالوں کی مؤثر تقسیم کا انحصار بڑی حد تک اپنی پیشکشوں کی اچھی تیاری کرنے، اپنے وقت کا شیڈول بنانے اور اپنی منادی کی کارگزاری کو منظم کرنے پر ہوتا ہے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ستمبر ۱۹۹۵ اور اکتوبر ۱۹۹۶ کے شماروں میں عملی تجاویز پیش کی گئی تھیں جن پر نظرثانی کرنا اور عمل کرنا مفید ثابت ہوگا۔
۵ رسالوں سے واقف ہوں: جب آپ کوئی شمارہ پڑھتے ہیں تو کسی ایسے شخص کی بابت سوچیں جو اس کی کاپی حاصل کرنا پسند کرے گا۔ ایسے خاص نکات اور صحائف تلاش کریں جنکا آپ اپنی پیشکش میں حوالہ دے سکتے ہیں۔ ایسے سوال کی بابت سوچیں جو آپ گفتگو کا آغاز کرنے اور مضمون میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے پوچھ سکتے ہیں۔
۶ پیشکش کو صاحبِخانہ کے مطابق ڈھالیں: ایک سادہ اور مطابقتپذیر پیشکش تیار کریں جس میں ایک واقفکار یا اجنبی مرد، عورت، عمررسیدہ شخص یا نوجوان کیلئے ردوبدل کِیا جا سکتا ہے۔
۷ مینارِنگہبانی اور جاگو! پیش کرنے کیلئے تیار رہیں: چونکہ یہ رسالے بیگ، پرس یا جیب میں بآسانی آ جاتے ہیں، اسلئے ہم سفر یا خریداری کے لئے جاتے وقت اُنہیں ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ عزیزواقارب، پڑوسیوں، ساتھی کارکنوں، ہممکتبوں یا اساتذہ سے باتچیت کرتے وقت انہیں پیش کریں۔ ہر ہفتے ایک دن رسالوں کے ذریعے گواہی دینے کیلئے مختص کریں۔
۸ رسالوں کے لئے قدردانی ظاہر کریں: ان کی وقعت کبھی کم نہیں ہوتی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود پیغام کی اہمیت ہرگز کم نہیں ہوتی۔ بِلاشُبہ، اگر ہم اُن رسالوں کو پیش کرنے کیلئے خاص کوشش کرتے ہیں جو ہم حاصل کرتے ہیں تو ہماری الماری میں پُرانے رسالوں کا انبار نہیں لگے گا۔
۹ گلیکوچوں کی گواہی مؤثر ہے: یہ لوگوں کی بڑی تعداد کو رسالے پیش کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ بعض پبلشر خریداری کے دنوں میں، مختلف اوقات پر پُرہجوم سڑکوں پر کام کرتے ہیں۔
۱۰ کاروباری علاقہ پھلدار ہے: دکانوں پر گواہی دینے کے دوران، شاذونادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ ہماری کسی سے ملاقات نہ ہو۔ بیشتر کاروباری اشخاص خوشاخلاق ہوتے ہیں اور زیادہتر خوشی سے رسالے قبول کرتے ہیں۔ جس قسم کے کاروبار والے شخص سے ملتے ہیں اُس کی مناسبت سے مضامین دکھائیں۔
۱۱ میگزین روٹس پُرامکان ہوتی ہیں: چونکہ رسالے ہر مہینے اور ہر چوتھے مہینے شائع ہوتے ہیں اسلئے جو لوگ رسالے پڑھتے ہیں اُن کے پاس دوبارہ جانا اور نیا شمارہ پیش کرنا موزوں ہے۔ ہمیں صرف رسالے پیش کرنے کیلئے نہیں بلکہ بائبل میں اُس شخص کی دلچسپی بڑھانے کیلئے باقاعدگی سے واپسی ملاقاتیں کرنی چاہئیں۔ میگزین روٹس امکانی بائبل مطالعوں کا بہت عمدہ ذریعہ ہیں۔
۱۲ اپریل اور مئی سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں: مینارِنگہبانی اور جاگو! نے لاکھوں قدردان قارئین کا اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ بادشاہت کا اعلان کرنے میں یہ اتنے مؤثر ہیں کہ ہمیں اُنہیں اپنے پاس رکھنا اور ہر موقع پر پیش کرنا ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ دُعا ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینے رسالوں کی تقسیم کیلئے مثالی ثابت ہوں۔