خدمتی اجلاس برائے دسمبر
ہفتہ شروع از دسمبر ۱
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”ہر روز یہوواہ کی بابت باتچیت کریں۔“ سوالاًجواباً۔ پیراگراف ۴ کا احاطہ کرتے ہوئے سکول گائیڈبُک سٹڈی نمبر ۱۶، پیراگراف ۱۴-۱۶ سے تبصرے شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”بائبل—تمام لوگوں کیلئے خدائی راہنمائی۔“ اس کی وجوہات ہوئے ایک بزرگ مضمون پر باتچیت کرتا ہے کہ کیوں ہر کسی کو بائبل کی تحقیق کرنے کی تحریک ملنی چاہئے۔ (بروشر ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں“، کے صفحات ۵، ۶ کو دیکھیں۔) دو پبلشروں سے مختصراً انٹرویو کریں کہ پیراگراف ۳-۸ میں مجوزہ پیشکشوں کو استعمال کرنے کے لئے اُنہوں نے کیسے تیاری کی ہے۔ ابتدائی ملاقات اور اس کی مطابقت میں واپسی ملاقات کے حوالے سے ان میں سے ایک کا مظاہرہ کروائیں۔
گیت ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۸
گیت ۵۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۲۰ منٹ: بُرائی کی بابت مطلع کیوں کریں؟ ایک بزرگ کے ذریعے اگست ۱۵، ۱۹۹۷ کے واچٹاور کے صفحات ۲۶-۳۰ پر مبنی تقریر۔
۱۵ منٹ: ”آپکی کمی محسوس کی جاتی ہے!“ ایک بزرگ کے ذریعے سامعین کیساتھ باتچیت۔ اجلاسوں پر کلیسیا کی اوسط حاضری کا ذکر کریں۔ بعض کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ اجلاسوں پر باہم جمع ہونے سے تازگی کیوں حاصل کرتے ہیں۔
گیت ۱۷۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۵
گیت ۶۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ دنیاوی تہواروں پر دی جانے والی مبارکباد کے سلسلے میں موقعشناسی سے جوابیعمل دکھانے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ دسمبر ۲۵ کیلئے میدانی خدمتگزاری کے خاص بندوبست کی بابت بتائیں۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”ہمیں اُستاد ہونا چاہئے، محض مُناد نہیں۔“ سوالاًجواباً۔ پیراگراف ۱۱ کا احاطہ کرتے ہوئے سکول گائیڈبُک، سٹڈی نمبر ۱۵، پیراگراف ۱۱ پڑھیں۔
گیت ۱۷۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۲
گیت ۱۳۸
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو یاد دلائیں کہ اگلے ہفتے اجلاس پر اپنے ساتھ ۱۹۹۷ کے ڈسٹرکٹ کنونشن کا پروگرام اور ذاتی نوٹس لے کر آئیں۔
۱۷ منٹ: ”تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۱۹۹۸۔“ سکول اوورسیئر کے ذریعے تقریر۔ اُن طریقوں پر نظرثانی کریں جن سے سب لوگ آئندہ سال میں سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ ہر ہفتے نئے ”ضمنی بائبل پڑھائی کے شیڈول“ کی پابندی کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں۔ ان سوالات کو استعمال کرتے ہوئے آور منسٹری بُک کے صفحات ۹۲-۹۷ پر سامعین کیساتھ باتچیت: (۱) خوشخبری پھیلانے میں ہمارے لٹریچر کا استعمال کیوں موثر ہے؟ ہمیں ہر موقع پر لٹریچر کیوں پیش کرنا چاہئے؟ (۲) ہمیں غیررسمی گواہی دینے کیلئے ذہنی طور پر تیار کیوں رہنا چاہئے؟ غیررسمی گواہی دینے کے چند طریقے کیا ہیں؟ (بعض کو غیررسمی گواہی دینے کے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔) (۳) کلیسیا کو اپنے تفویضکردہ علاقے کا پوری طرح احاطہ کرنے کیلئے جدوجہد کیوں کرنی چاہئے؟ جہاں پر علاقہ کافی ہے، وہاں ذاتی علاقہ رکھنا کیوں مفید ہے؟ (۴) ہم گواہی دینے کیلئے کے انتظامات سے کس طرح مستفید ہوتے ہیں؟ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ہم اپنے وقت کا بہترین استعمال کر رہے ہیں ہم اپنی گواہی دینے کی کارگزاری کیلئے کیسے منصوبہسازی کر سکتے ہیں؟
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۹
گیت ۱۸۱
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ مشفقانہ حوصلہافزائی فراہم کرتے ہوئے سب کو کلیسیائی اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونے کے معمول کو قائم رکھنے کی تحریک دیں۔
۱۲ منٹ: جنوری کیلئے لڑیچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔ کلیسیا کے پاس بھاری مقدار میں موجود پُرانی کتابیں دکھائیں جیسےکہ سچائی جو باعثِابدی زندگی ہے جو سٹاک کے ختم ہونے تک خصوصی پیشکش پر ۲۰ روپے میں دستیاب ہے۔ علاوہازیں، گفتگو کیلئے ایسے دلچسپ نکات کا ذکر کریں جو پیشکشوں کی تیاری کیلئے معاون ثابت ہونگے۔ ایک مظاہرہ کرائیں۔ ہمیں تقاضا بروشر یا علم کی کتاب سے مطالعے شروع کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
۲۵ منٹ: ۱۹۹۷ ڈسٹرکٹ کنونشن کے پروگرام پر نظرثانی کریں۔ تمام دنوں کے پروگرام پر نظرثانی کرنے کیلئے وقت نکالتے ہوئے، ہر دن کے موضوع کو اجاگر کریں۔ بھائیوں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ ایسے نکات کو نمایاں کریں جس سے اُنہوں نے ذاتی طور پر فائدہ اُٹھایا اور وہ تجربات بیان کریں جنہیں اُنہوں نے حوصلہافزا پایا۔ کنونشن پر ملنے والی مشورت اور ہدایت کا اطلاق کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔ کنونشن کے دوران سوسائٹی کے انتظامات سے تعاون کرنے کیلئے بھائیوں کی تعریف کریں۔
گیت ۲۱۵ اور اختتامی دُعا۔