یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏97 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس برائے اکتوبر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے اکتوبر
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۶
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۳
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۰
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 10/‏97 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس برائے اکتوبر

ہفتہ شروع از اکتوبر ۶

گیت ۳۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھینگے؟“‏ سوالاًجواباً۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ واضح کریں کہ علاقے کے لوگ اِس مواد سے کیونکر فائدہ اُٹھائیں گے۔ اِس کی تقسیم میں بھرپور حصہ لینے اور تمام دلچسپی کی مستعدی سے پیروی کرنے کیلئے ابھی سے منصوبہ‌سازی کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کو وسیع پیمانے پر تقسیم کریں۔“‏ خدمتی نگہبان کی افتتاحی تقریر۔ پیراگراف ۵-‏۸ کا سوالاًجواباً احاطہ کریں۔ وسیع کارگزاری کیلئے مقامی انتظامات پر نظرثانی کریں۔ یہ یقین کرنے کیلئے ایسے طریقوں کی بابت گفتگو کریں کہ تمام علاقے کا احاطہ کر لیا گیا ہے۔ پبلشر بس‌سٹاپ، چھوٹے‌چھوٹے کاروباری لوگوں، پارکنگ‌ایریا یا کہیں اَور گواہی دیتے ہوئے بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ استعمال کر سکتے ہیں۔ نئے لوگ جو منادی شروع کرنا چاہتے ہیں، اُنکی معاونت کے لئے تجاویز پیش کریں۔ اپریل ۱۹۹۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۱۱ سے معلومات شامل کریں۔ بعض علاقوں میں بادشاہتی خبر کی تقسیم کیلئے تنہا کام کرنا اور بریف‌کیس استعمال نہ کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ دو یا تین مختصر پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔‏

گیت ۱۲۶ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۳

گیت ۴۱

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے تازہ‌ترین شماروں سے بات‌چیت کیلئے نکات پر نظرثانی کریں۔ سب کو یاد دلائیں کہ ویک‌اینڈ پر کارگزاری کے دوران، بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کے علاوہ رسالوں کو نمایاں کِیا جائیگا۔ ہمیں تمام دلچسپی کی پیروی کرنی چاہئے۔ بھائیوں کو یاد دلائیں کہ اگلے ہفتے اپنے ساتھ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر لائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏آپ بے‌حسی کیلئے کیسا ردِعمل دکھاتے ہیں؟“‏ دو بزرگوں کے درمیان بات‌چیت۔ جولائی ۱۵، ۱۹۷۴ کے واچ‌ٹاور صفحات ۴۴۵-‏۴۴۶ پر اِس ذیلی عنوان ”‏آپ بے‌حسی کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں“‏ سے تبصرے شامل کریں۔‏

گیت ۱۳۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۰

گیت ۴۲

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ۱۹۹۶ کی ائیربُک کے صفحہ ۶-‏۸ سے ”‏بادشاہتی خبر کی عالمگیر تقسیم“‏ کے حوالے سے کچھ تجربات پر نظرثانی کریں۔ پبلشروں نے گذشتہ بادشاہتی خبر کی تقسیم کے لئے جو انفرادی کوششیں کیں اُن کو نمایاں کریں۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم میں بھرپور حصہ لینے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ سے اہم نکات بیان کریں۔ سامعین سے اِن وجوہات کی بابت بات‌چیت کریں کہ بائبل ہمارے غوروفکر کی مستحق کیوں ہے۔ اِس بروشر کو ایسے اشخاص کی مدد کیلئے تیار کِیا گیا تھا جو خدا پر تو یقین رکھتے ہیں مگر اُسکے مقصد اور تقاضوں سے ناواقف ہیں۔ لہٰذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اُنہیں زندگی بچانے والی بادشاہتی سچائی کی بابت سکھائیں۔ ہمیں اِسے پڑھنا چاہئے اور دوسروں کو اِس میں شریک کرنا چاہئے بشمول اُنکے جنکے ساتھ ہم مطالعہ کرتے ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏کیا آپ کُل‌وقتی گواہ ہیں؟“‏ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔‏

گیت ۱۳۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۷

گیت ۴۳

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم کے سلسلے میں ترقی پر نظرثانی کریں۔ سامعین سے حوصلہ‌افزا تجربے بیان کرنے کیلئے کہیں۔ اِسکی بابت بیان کریں کہ اب تک علاقے میں کتنا کام کِیا جا چکا ہے اور نومبر ۱۶ تک باقی علاقے میں کام مکمل کرنے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ تمام علاقے کا مکمل احاطہ کرنے کے بعد، باقی مہینے کے دوران علم کی کتاب پیش کی جائے گی۔ جہاں بادشاہتی خبر کے لئے اچھا جوابی‌عمل دکھایا گیا تھا وہاں دوبارہ ملاقات کرنے اور بائبل مطالعہ کروانے کے نشانے پر زور دیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مایوسی میں کیسے اُمید حاصل کریں۔ ایک بزرگ کے ذریعے، مئی ۱۵، ۱۹۹۷ کے واچ‌ٹاور صفحات ۲۲-‏۲۵ پر مبنی تقریر۔‏

۱۸ منٹ:‏ اپنی روشنی چمکنے دیں۔ آور منسٹری کتاب کے صفحات ۸۴-‏۸۸ سے تقریر اور بات‌چیت۔ درج‌ذیل سوالات پر مخصوص تبصرہ کرنے کیلئے پبلشروں کا انتظام کریں:‏ (‏ا)‏ یہوواہ کے گواہ گھربہ‌گھر منادی کیوں کرتے ہیں؟ (‏۲)‏ پہلی صدی میں اِس طریقۂ‌کار کو کس حد تک استعمال کِیا گیا تھا؟ (‏۳)‏ آج گھربہ‌گھر منادی کے کام کو کرتے رہنے کی فوری ضرورت کیوں ہے؟ (‏۲)‏کونسے حالات ہمارے لئے حصہ لینے کو مشکل بنا سکتے ہیں؟ (‏۵)‏ مستقل‌مزاج رہنے کیلئے ہم کسطرح مدد حاصل کر سکتے ہیں؟ (‏۶)‏ اپنی روشنی کو چمکانے سے، ہم کسطرح برکت حاصل کرتے ہیں؟ (‏۷)‏ لوگوں سے ملاقات کرنے میں مزید کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اِس بات کی وضاحت تین یا چار پبلشروں کے حوصلہ‌افزا تجربات کی مدد سے کریں جن میں اُنہوں نے گلی‌کوچوں یا دُکانوں پر گواہی دیتے وقت لطف اُٹھایا ہے۔‏

گیت ۱۳۶ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں