اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر: خاندانی خوشی کا راز۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جہاں دوبارہ ملاقات پر دلچسپی پائی گئی ہو، وہاں سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ مہینے کے آخری حصہ سے شروع کر کے بادشاہتی خبرنمبر ۳۵ تقسیم کی جائے گی۔ نومبر: بادشاہتی خبرنمبر ۳۵ کی تقسیم جاری رہے گی۔ جو کلیسیائیں ہر گھر یا قیامگاہ میں رہنے والے لوگوں تک بادشاہتی خبرنمبر ۳۵ پہنچانے سے اپنا علاقہ مکمل کر لیتی ہیں وہ علم کی کتاب پیش کر سکتی ہیں۔ دسمبر: نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ہمراہ کتاب دی بائبل—گاڈز ورڈ اَور مینز؟
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزدکردہ کسی شخص کو ستمبر ۱ تک یا اُسکے بعد جتنی جلدی ممکن ہو سکے کلیسیا کے حسابات کی جانچ پڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو کلیسیا کے سامنے اِسکا اعلان کریں۔
▪ ۱۹۹۷ کے ڈسٹرکٹ کنونشن: پورے پاکستان میں منعقد ہونے والے سہروزہ کنونشن ”خدا کے کلام پر ایمان“ کی تاریخیں درجذیل ہیں۔ لاہور: نومبر ۱۴-۱۶، ۱۹۹۷۔ کراچی: دسمبر ۲۶-۲۸، ۱۹۹۷۔ دلچسپی اُبھارنے والے اِس موضوع کو واقعی ہمیں تحریک دینی چاہئے کہ اپنے خاندان کے افراد اور بائبل طالبعلموں کے ہمراہ اِس پر حاضر ہونے کی بھرپور کوشش کریں۔
▪ بزرگوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ خارجشدہ یا قطعتعلق کر لینے والے اشخاص کے سلسلے میں جو شاید دوبارہ بحال ہونے کی طرف مائل ہیں، اپریل ۱۵، ۱۹۹۱ کے واچٹاور کے صفحات ۲۱-۲۳ پر فراہم کردہ ہدایات پر نظرثانی کریں۔
▪ اکتوبر اور نومبر میں امدادی پائنیر خدمت کا منصوبہ بنانے والے پبلشروں کو جلد درخواست جمع کروا دینی چاہئے۔ یہ بزرگوں کو لٹریچر اور علاقے کیلئے ضروری انتظامات کرنے کا موقع دیگا۔ خدمتی نگہبانوں کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا کلیسیا نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں پیش کرنے کیلئے کافی رسالوں اور لٹریچر کا آرڈر دے دیا ہے۔ براہِمہربانی یاد رکھیں کہ اب رسالے جرمنی میں چھاپے جاتے ہیں لہٰذا اپنے آرڈر میں کسی بھی کمیبیشی کیلئے دو ماہ قبل بتائیے تاکہ آپکے آرڈر میں تبدیلی کا انتظام کیا جا سکے۔
▪ کلیسیا سے رفاقت رکھنے والے افراد کو دی واچٹاور اور اویک! کیلئے تمام نئے اور تجدیدشدہ اور اپنے ذاتی سالانہ چندے کلیسیا کے ذریعے بھیجنے چاہئیں۔
▪ سوسائٹی لٹریچر کے لئے پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتی۔ لٹریچر کیلئے کلیسیا کی ماہانہ درخواست سوسائٹی کو بھیجنے سے پہلے صدارتی نگہبان کو اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی سے رابطہ کر سکیں۔ براہِمہربانی اُن مطبوعات کو یاد رکھیں جو خصوصی درخواست پر ملنے والے آئٹمز ہیں۔
▪ حال ہی میں ہمارے پاس ۱۹۹۴ اور ۱۹۹۵ کے مینارِنگہبانی کی کافی مجلد جلدیں دستیاب ہیں۔ نیز، ۱۹۹۴-۱۹۹۶ کے جاگو! میگزین کی بھی مجلد جلدیں تیار ہیں۔ کلیسیا اور پبلشر جنہیں اپنی ذاتی لائبریری کیلئے یہ درکار ہوں، کلیسیا کے ذریعے آرڈر دے سکتے ہیں۔ سٹاک محدود ہے اور ہر جلد ۱۵۰ روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔
▪ لڑیچر کیلئے درخواست دیتے وقت کلیسیا کو یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ سوسائٹی کی سیڈی-روم (CD-ROM) بنیادی طور پر پبلشروں کیلئے ہے لہٰذا اِسے غیردانشمندی سے تقسیم نہیں کِیا جانا چاہئے۔
▪ مئی ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں ”سوالی بکس“ نے تجویز کِیا کہ ہم منادی میں مخالف جنس کے پبلشروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ اِس معاملے میں اچھی بصیرت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہمارے پاس معقول وجوہات ہیں۔ اِس کا یہ مطلب نہیں کہ سفری نگہبان یا دوسرے بھائی بھی میدانی خدمتگزاری میں بہنوں کیساتھ کام نہیں کر سکتے۔ اِسکے برعکس جو نقطہ پیش کِیا گیا تھا وہ یہ تھا کہ کسی بھائی کیلئے مخالف جنس کے کسی ایک شخص کیساتھ باقاعدگی سے تنہا وقت صرف کرنا غیردانشمندانہ ہوگا جس سے اُسکا کوئی رشتہ نہیں ہے۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
خاندانی خوشی کا راز—اُردو
واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس ۱۹۸۶-۱۹۹۵—انگریزی
واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس ۱۹۹۶—انگریزی