خدمتی اجلاس برائے جون
ہفتہ شروع از جون ۲
گیت ۱۸۱
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ملکی اور مقامی کلیسیا کی میدانی خدمتی رپورٹ برائے مارچ پر تبصرہ کریں۔
۱۵ منٹ: ”زیادہ کوشش کرو۔“ سوالاًجواباً۔—واچٹاور، اپریل ۱۵، ۱۹۹۳، صفحات ۲۸-۳۰ کو بھی دیکھیں۔
۲۲ منٹ: ”خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے۔“ چیئرمین ایک نوجوان سمیت، دو یا تین پبلشروں کیساتھ مضمون پر گفتگو کرتا ہے۔ پیراگراف ۱ پر زور دیتے ہوئے تبصرہ کریں کہ علم کی کتاب سوالات کے جواب دینے میں ہماری مدد کرنے کیلئے کیوں اتنی مؤثر ہے۔ مشقی میقات کا مظاہرہ کریں اور ہر پیشکش کے بعد بہتری لانے کیلئے تجویز پیش کریں۔
گیت ۲۰۰ اور اختتامی دُعا
ہفتہ شروع از جون ۹
گیت ۱۸۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: موسمِگرما کی یاددہانیاں۔ تقریر اور سامعین کے ساتھ باتچیت۔ ہم میں سے بیشتر گرمی کے مہینوں کے دوران اضافی کارگزاریوں کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس میں تعطیلات، رشتہداروں سے ملاقات، اور تفریح سے لطف اُٹھانا شامل ہو سکتا ہے۔ ہم معاملات کو کیسے منظم کر سکتے ہیں تاکہ تھیوکریٹک کارگزاریاں نظرانداز نہ ہوں؟ مندرجہذیل نکات پر گفتگو کریں: (۱) ڈسٹرکٹ کنونشن کے تین دنوں پر حاضر ہونا۔ (۲) اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری کو برقرار رکھنا خواہ اپنے شہر میں ہوں یا کسی دوسرے شہر میں۔ (۳) خدمتگزاری میں باقاعدہ شرکت کرنے اور اگر شہر سے باہر ہوں تو کلیسیا کو میدانی خدمت کی رپورٹس بھیجنے کا انتظام کرنا۔ (۴) دورانِسفر غیررسمی گواہی کیلئے لٹریچر رکھنا۔ (۵) جب دن لمبے ہوتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ شام کی گواہی دینا۔ (۶) موسمِگرما میں ایک یا ایک سے زیادہ مہینوں کیلئے امدادی پائینر کے طور پر اندراج کرانا۔ (۷) بزرگ کلیسیا کی کارگزاریوں کو اچھی طرح منظم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی کے غیرحاضر ہونے کی صورت میں ہر ایک کے تفویضکردہ فرائض کا خیال رکھا گیا ہے۔
۲۰ منٹ: دوسروں کو تعلیم دینا—ایک فوری ضرورت۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ ۱۹۹۷ ایئربُک کے صفحہ ۳۳ پر ۱۹۹۶ کی عالمی خدمتی رپورٹ کا اعادہ کریں۔ جہاں کہیں لوگ مل سکتے ہیں اُنہیں گواہی دینے کی سخت کوشش پھل لا رہی ہے۔ اب پیشکشوں کی پیروی کرنے اور لوگوں کو سچائی سکھانے کی فوری ضرورت ہے۔ جب ہم ان سے عوامی جگہوں پر ملتے ہیں تو موقعشناسی سے ان کے نام اور پتے کے لئے درخواست کریں تاکہ واپسی ملاقات کی جا سکے۔ ہمیں محض بادشاہتی بیج بونے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے؛ ہمیں اُسے پانی بھی دینا چاہئے۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۶-۸) جب بیج اچھی زمین میں بویا جاتا ہے تو مؤثر تعلیم اس کی سمجھ حاصل کرنے کیلئے اس شخص کی مدد کر سکتی ہے۔ (متی ۱۳:۲۳) ہمیں تعلیم دینے کے کام میں جہاں تک ممکن ہو بھرپور اور ماہرانہ شرکت کرنی چاہئے۔ (عبرانیوں ۵:۱۲الف) جون ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۲۵-۲۶ سے نکات کو شامل کریں۔ تقاضا بروشر یا علم کی کتاب سے مطالعے شروع کرنے کی کوشش کرنے پر زور دیں۔
گیت ۲۰۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۱۶
گیت ۱۹۲
۰۱ منٹ: مقامی اعلانات۔ تازہ ترین رسالوں سے نکاتِگفتگو تجویز کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: اپنے مذہب کی پہچان کرنا کہ یہ سچا ہے یا جھوٹا۔ ایک بزرگ دو یا تین لائق پبلشروں کیساتھ دسمبر ۲۲، ۱۹۸۹، کے اویک!، کے صفحہ ۱۸ پر مبنی گفتگو میں پیشوائی کرتا ہے۔ بظاہر بہتیرے مخلص لوگوں کو بارہا دعوت دی گئی ہے۔ تاہم، اُنہوں نے کبھی بھی بائبل مطالعہ قبول نہیں کِیا۔ گفتگو کریں کہ اُنہیں صحیح علم کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت سے باخبر کرنے کیلئے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ علم کی کتاب کے باب ۵: ”خدا کس کی پرستش قبول کرتا ہے؟“ سے کلیدی نکات کا حوالہ دیں۔ پیراگراف ۲۰ پڑھیں۔ ایسے افراد کی مطالعہ قبول کرنے اور اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے شفقت اور موقعشناسی کیساتھ حوصلہافزائی کرنے کیلئے واپسی ملاقاتیں کی جا سکتی ہیں۔
گیت ۲۰۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۳
گیت ۱۹۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مختصر طور پر جولائی کیلئے میدانی خدمتگزاری کے انتظامات کا ذکر کریں۔
۱۵ منٹ: وہ ہماری بابت کیا کہتے ہیں؟ واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس ۱۹۸۶-۱۹۹۵، صفحات ۳۴۱-۳۴۳ میں پائی جانے والی معلومات پر مبنی ایک تقریر۔ یہوواہ کے گواہ—ہمارے چالچلن اور ہمارے کام—کی بابت ”دوسرے لوگوں کے بیانات“ کا انتخاب کریں جو نمایاں ہوں۔ ظاہر کریں کہ دوسرے لوگ جوکچھ ہم میں دیکھتے ہیں اس سے کیسے موزوں طور پر اثرپذیر ہوئے ہیں۔ وضاحت کریں کہ اسے ہمیں ہمیشہ اپنا چالچلن صحیح رکھنے اور اپنے کام میں ثابتقدم رہنے کی تحریک کیوں دینی چاہئے۔ واضح کریں کہ واقفکاروں اور دلچسپی رکھنے والے اشخاص کیساتھ جو ہماری بابت مزید جاننا چاہتے ہیں باتچیت کرتے وقت ایسے موافق تبصروں کو کیسے استعمال کریں۔
۲۰ منٹ: ”والدین—اپنے بچوں کی منادی کرنے کیلئے تربیت کریں۔“ سوالاًجواباً۔ آور منسٹری کتاب کے صفحات ۹۹-۱۰۰ پر ذیلی سرخی ”نوجوانوں کی مدد کرنا“ کے تحت دی گئی ہدایت کو شامل کریں۔
گیت ۲۱۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۳۰
گیت ۱۹۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو یاد دلائیں کہ جون کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈال دیں۔
۲۰ منٹ: ”نوجوانو—آپ کے روحانی نشانے کیا ہیں؟“ دو والد اکٹھے مضمون پر گفتگو کرتے ہیں۔ وہ اس بات پر غور کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کی یہ سمجھنے میں کیسے مدد کریں کہ مادہپرستانہ مفادات کی جستجو کرنے کی بجائے ایسے تھیوکریٹک نشانے قائم کرنا کیوں ضروری ہے جو روحانی برکات کا باعث بنیں گے۔—آور منسٹری کتاب کے صفحات ۱۱۶-۱۱۸ کو بھی دیکھیں۔
۱۵ منٹ: لٹریچر پیشکش برائے جولائی کیلئے تیاری کرنا۔ ایک یا دو بروشروں کا انتخاب کریں جنہیں مقامی علاقے میں خوب سراہا گیا ہے اور ہر ایک کی بابت بعض نمایاں نکات کا اعادہ کریں۔ ایسے طریقے تجویز کریں جن سے انہیں پیشکش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سب کو پیشکشوں کا ریکارڈ رکھنے اور واپس جانے اور دلچسپی کو بڑھانے کی یاددہانی کرائیں۔
گیت ۱۰۹ اور اختتامی دُعا۔