میموریل—ایک نہایت اہم تقریب!
۱ مارچ ۲۳، بروز اتوار، غروبِآفتاب کے بعد، ہم مسیح کی موت کی یادگار منائیں گے۔ (لوقا ۲۲:۱۹) یہ واقعی ایک نہایت اہم تقریب ہے! یسوع نے موت تک یہوواہ کیلئے اپنی وفاداری کو قائم رکھنے سے یہ ثابت کر دیا کہ شدید اذیت کے تحت بھی انسان کیلئے کامل خدائی عقیدت برقرار رکھنا اور یوں یہوواہ کی جائز حاکمیت کو سربلند کرنا ممکن ہے۔ (عبرانیوں ۵:۸) اسکے علاوہ جو ایمان لاتے ہیں اُن لوگوں کیلئے ہمیشہ تک زندہ رہنے کو ممکن بناتے ہوئے، مسیح کی موت نے نوعِانسان کا فدیہ دینے کیلئے درکار کامل انسانی قربانی فراہم کی تھی۔ (یوحنا ۳:۱۶) میموریل پر حاضر ہونے سے، ہم اپنے لئے یہوواہ کی محبت اور مسیح کی قربانی دونوں کیلئے دلی قدردانی ظاہر کر سکتے ہیں۔
۲ بائبل پڑھائی کے پروگرام پر عمل کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے جسے مارچ ۱۸-۲۳ کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، جیسےکہ کیلینڈر آف جیہواز وٹنسسز برائے ۱۹۹۷ پر درج ہے۔ نیز، دی گریٹسٹ مین ہو ایور لِوڈ کتاب کے ۱۱۲-۱۱۶ ابواب پر خاندانی گفتگو بھی انسانی تاریخ کے نہایت اہم ہفتے پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے میں ہماری مدد کریگی۔
۳ کیا آپ میموریل کے وقت کے دوران میدانی خدمت میں صرف کئے جانے والے وقت میں اضافہ کر سکتے ہیں؟ بہتیرے پبلشر مارچ کے دوران امدادی پائنیروں کے طور پر خدمت انجام دینے کیلئے ویکاینڈز سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔ کیوں نہ اُنکا ساتھ دیں؟ ہم سب میموریل پر حاضر ہونے کی اہمیت پر زُور دینے میں بھرپور حصہ لے سکتے ہیں۔ تمام بائبل طالبعلموں اور دیگر دلچسپی لینے والے اشخاص کو لازمی مدعو کریں۔ علم کی کتاب کے صفحہ ۱۲۷، پیراگراف ۱۸ میں سال کے اس خاص دن کے سلسلے میں جسے خاص طور پر منایا جانا چاہئے جو کچھ بیان کِیا گیا ہے اُس پر اُنکے ساتھ گفتگو کریں۔
۴ یسوع کی موت ہمارے نزدیک جو مطلب رکھتی ہے اُس کے لئے گہری قدردانی کے ساتھ ۱۹۹۷ کی اس عظیمترین تقریب کی جانب بڑھیں۔ جب سچے مسیحی مارچ ۲۳ کی شام ہر جگہ بڑے خلوص کیساتھ میموریل مناتے ہیں تو آپ ضرور حاضر ہوں۔