وقت کو کیسے غنیمت جانیں
۱ یہوواہ کے کام میں افزائش کرنا ہمیں مصروف رکھتا ہے! (۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸) ہم ذاتی طور پر اور خاندانی طور پر مطالعہ کرنے، روزانہ بائبل پڑھنے، کلیسیائی اجلاسوں کے لئے تیاری کرنے اور حاضر ہونے اور میدانی خدمتگزاری میں باقاعدگی سے حصہ لینے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ نگہبانوں کے پاس گلّہبانی کی ذمہداریاں ہیں اور وہ دیگر کلیسیائی فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ بعض کی بھاری خاندانی ذمہداریاں ہیں یا دوسروں کے لئے مختلف فرائض انجام دیتے ہیں۔ تمام کاموں کو خوشاسلوبی سے انجام دینے کے لئے، ہر ایک کو توازن اور اچھے ذاتی نظموضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔
۲ ترجیحات قائم کریں: ’اپنے لئے وقت کو غنیمت جاننے‘ میں کامیابی کا انحصار ہماری بصیرت اور اچھے فیصلے پر ہے۔ (افسیوں ۵:۱۵، ۱۶) ہمیں یہ تعیّن کرنا چاہئے کہ ”زیادہ اہم باتیں“ کونسی ہیں اور اُنہیں ترجیحات کی اپنی فہرست میں سب سے پہلے رکھیں۔ (فلپیوں ۱:۱۰، اینڈبلیو) ایک جوڑے نے اپنے تھیوکریٹک گھرانے کو یوں بیان کِیا: ”ہم اپنی زندگی سچائی سے معمور رکھتے ہیں . . . سچائی ہماری زندگیوں کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہ ہماری زندگی ہے۔ دیگر تمام چیزیں اسی کے گِرد گھومتی ہیں۔“ یہوواہ کی پرستش اور خدمت کو اپنی زندگی میں مقدم رکھنا لازمی ہے۔
۳ وقت ضائع کرنے والی چیزوں کی شناخت کرنا: ایک ہفتے میں ۱۶۸ گھنٹے ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے دستیاب وقت کا دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ تھیوکریٹک کارگزاریوں کیلئے کافی وقت حاصل کرنے کی غرض سے، ہمیں وقت ضائع کرنے والی چیزوں کی شناخت کرنے اور اُن میں کمی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سروے نے انکشاف کِیا کہ ریاستہائےمتحدہ میں عام نوجوان ہفتے میں ۳۰ گھنٹے ٹیوی دیکھنے میں صرف کرتا ہے۔ دیگر کیلئے، بیشتر وقت دُنیادی لٹریچر پڑھنے میں خرچ ہو جاتا ہے۔ بعض کو شاید معلوم ہو کہ وہ وقت کا بڑا حصہ سماجی کارگزاریوں، مشاغل، تفریح، یا کسی طرح کے کمپیوٹر کے کام کی نذر کر دیتے ہیں۔ ہمیں یہ اندازہ لگانے کیلئے اپنے روزمرّہ کے معمول پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے کہ ہم اپنے وقت کا بہتر استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔ حکمت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم جتنا وقت غیرضروری سرگرمیوں کیلئے مختص کرتے ہیں اُس کیلئے حدبندیاں قائم کریں۔
۴ اچھا معمول بنائیں: ہمارے ذاتی حالات خواہ کیسے بھی ہوں، ہم میں سے ہر ایک روحانی حاصلات کے لئے وقت نکال سکتا ہے۔ بعض نے محسوس کِیا ہے کہ ہر روز ذرا جلدی کام شروع کرنا اُنہیں کافی کچھ انجام دینے میں مدد دیتا ہے۔ اگر ہم کام پر آنے جانے یا دوسروں کا انتظار کرنے میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں تو پھر ہم اس میں سے کچھ وقت کو بائبل پڑھائی، اجلاسوں کی تیاری کرنے یا سوسائٹی کی آڈیوکیسٹس پر فراہمکردہ مواد کو سننے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ خاندان اکٹھے مطالعہ کرنے کے لئے باقاعدہ، خاص وقت مختص کرنے سے بہت زیادہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ اگر خاندان کا ہر فرد خاندانی مطالعے پر حاضر ہونے کے لئے وقت کا پابند ہے تو یہ ہر ایک کو کچھ اضافی وقت دیتا ہے۔
۵ ہر دن گزرنے کے ساتھ، ہمیں اس بات سے اَور زیادہ آگاہ ہو جانا چاہئے کہ ”وقت تنگ“ ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۷:۲۹) ہماری زندگیوں کا دارومدار اسی بات پر ہے کہ ہم باقیماندہ بیشقیمت وقت کیسے استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہم وقت کو اس لئے غنیمت جانتے ہیں تاکہ ہم بادشاہتی مفادات کو پہلا درجہ دے سکیں تو ہم برکت پائیں گے!—متی ۶:۳۳۔