یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏96 ص.‏ 9
  • مثبت رجحان کے ساتھ خوشخبری پیش کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مثبت رجحان کے ساتھ خوشخبری پیش کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • فوری ضرورت کے احساس کیساتھ خوشخبری پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • اپنے صانع کی عزت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 9/‏96 ص.‏ 9

مثبت رجحان کے ساتھ خوشخبری پیش کرنا

۱ ہم جوکچھ بھی کرتے ہیں، بالخصوص شاگرد بنانے کے کام میں، ہم سب اُس سے خوشی اور احساسِ‌تکمیل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کونسی چیز ہمیں ایسا اطمینان بخشتی ہے؟ جبکہ ہم دوسروں کی مدد کرنے کے قابلِ‌قدر کام میں مصروف رہتے ہیں تو اسکا آغاز ہمارے مثبت ذہنی رجحان برقرار رکھنے سے ہوتا ہے۔ (‏امثال ۱۱:‏۲۵‏)‏ ہمارے خوشخبری پیش کرنے کے طریقے کو ظاہر کرنا چاہیے کہ ہم جوکچھ کہہ رہے ہیں ہم واقعی اُس پر ایمان بھی رکھتے ہیں۔ اگر ہم اپنے دل سے کلام کرتے ہیں توپھر ہماری خلوصدلی اور ذاتی یقینِ‌کامل نمایاں ہوگا۔ (‏لوقا ۶:‏۴۵‏)‏ اپنی پیشکش کی مشق کرنے سے ہم علاقے میں لوگوں سے گفتگو کرتے وقت زیادہ پُراعتماد محسوس کرینگے۔ جب ہم ستمبر میں کتاب لائف—‏ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اور بائے کریئیشن؟ پیش کرتے ہیں تو یہ خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔ ممکن ہے کہ آپ مندرجہ‌ذیل تجاویز کو خوشخبری کو ایک مثبت رجحان کیساتھ پیش کرنے میں معاون محسوس کریں۔‏

۲ ‏”‏کریئیشن“‏ بُک پیش کرتے وقت، آپ پہلی ملاقات پر یہ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏اپنے پڑوسیوں سے بات‌چیت کے دوران، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بعض اپنا توکل خدا پر رکھتے ہیں۔ دیگر اُس پر ایمان رکھنا مشکل پاتے ہیں۔ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں بائبل اس معاملے پر کیسے استدلال کرتی ہے۔ [‏رومیوں ۱:‏۲۰ پڑھیں۔]‏ ہم خدا کی ’‏ازلی قدرت اور الوہیت‘‏ کا ثبوت اُسکی خلق‌کردہ چیزوں کا مشاہدہ کرنے سے حاصل کر سکتے ہیں۔ کریئیشن بُک کے صفحہ ۴۸ پر آخری پیراگراف پڑھیں، اور جاندار خلیے کی پیچیدگی پر توجہ مبذول کرائیں۔ یا پھر یہ دکھانے کے لئے کہ کیسے درخت کا گردشی نظام خالق کے کام کو نمایاں کرتا ہے صفحہ ۱۴۷ پر پیراگراف ۱۸ استعمال کریں۔ اُس شخص کو کتاب لینے کی پیشکش کریں۔‏

۳ جب آپ ایسے لوگوں سے ملاقات کیلئے واپس جائیں جنکے ساتھ آپ نے خدا کے خالق ہونے کے مرتبے پر گفتگو کی تھی تو شاید آپ یہ کہنا پسند کریں:‏

▪ ”‏اپنی گزشتہ ملاقات پر، ہم نے خدا کے وجود کے ثبوت—‏اُسکی شاندار تخلیق—‏کی بابت گفتگو کی تھی۔ کیا آپ اس بات کا یقین کرنا مشکل پاتے ہیں کہ وہ جس نے کائنات کو خلق کِیا ہمارے مستقبل میں بھی ضرور دلچسپی رکھتا ہوگا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس پر غور کرنا دلچسپی کی بات ہے کہ خالق نے پہلے ہی سے مستقبل کا تعیّن کر دیا ہے۔“‏ یسعیاہ ۴۶:‏۹، ۱۰ پڑھیں۔ اُس شخص کی دلچسپی پر انحصار کرتے ہوئے، خدا کی طرف سے وعدہ‌کردہ پسندیدہ حالتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے کریئیشن بُک کے باب ۱۹ میں تصاویر اور وضاحتی عبارات کو استعمال کریں۔ باب ۲۰ کا پیراگراف ۱ پڑھیں اور بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔ اگر پیشکش قبول کی جائے تو علم کی کتاب سے مطالعہ شروع کریں۔‏

۴ ‏”‏کریئیشن“‏ بُک پیش کرتے وقت آپ اس پیشکش کو استعمال کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آس‌پڑوس میں بات‌چیت کرتے ہوئے، مَیں نے یہ دیکھا ہے کہ زیادہ‌تر لوگ محفوظ علاقے اور پُرامن دُنیا کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ انسان ایسی حالتوں کو حاصل کرنے میں کیوں ناکام ہو گیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بعض راہنما شاید خلوصدل ہوں اور کوئی اچھائی کریں، لیکن غور کریں کہ بائبل دانشمندی سے کیا مشورہ دیتی ہے۔“‏ زبور ۱۴۶:‏۳، ۴ پڑھیں؛ اس کے بعد پوچھیں:‏ ”‏کیا کوئی ایسا شخص ہے جو انسان کی ضرورت کو پورا کر سکے؟“‏ ۵ اور ۶ آیات پڑھیں۔ کریئیشن بُک صفحہ ۲۵۱ کی تصویر دکھائیں اور خدا کی حکومت کے فوائد کی طرف توجہ مبذول کرائیں۔ کتاب پیش کریں۔‏

۵ اگر پہلے خدا کی حکمرانی پر گفتگو کی گئی تھی تو آپ واپسی ملاقات پر اس تجویز کو آزما سکتے ہیں:‏

▪ ”‏چند روز پہلے جب مَیں یہاں آیا تھا تو ہم نے زمین پر حقیقی امن لانے میں انسان کی ناکامی پر گفتگو کی تھی۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ ہم نے اُس وجہ کا تعیّن کِیا تھا جو اس ناکامی کے سلسلے میں بائبل پیش کرتی ہے۔ [‏ایک بار پھر زبور ۱۴۶:‏۳ پڑھیں۔]‏ کیا آپ نے غور کِیا کہ خدا ہمیں انسانوں سے اُمیدیں وابستہ نہ رکھنے کی نصیحت کیوں کرتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ شاید آپ اس سے متفق ہوں کہ دائمی حل کے لئے کوئی بھی اُمید صرف خدا کی طرف سے آنی ہے۔ ہم جس وجہ سے یہ اعتماد رکھ سکتے ہیں اُس کی وضاحت زبور ۱۴۶:‏۱۰ میں کی گئی ہے۔ [‏پڑھیں۔]‏ اگر ہم خدا کی بادشاہت کی رعایا بننا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟“‏ کریئیشن بُک کے صفحہ ۲۵۰ پر جائیں، پیراگراف ۱۳ پڑھیں، اور یوحنا ۱۷:‏۳ کو اُجاگر کریں۔ مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں کہ کیسے، بائبل مطالعے کے ذریعے، لاکھوں نے وہ علم حاصل کر لیا ہے جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر اجازت مل جائے تو علم کی کتاب متعارف کرائیں اور مطالعہ شروع کریں۔‏

۶ دُکانوں پر کام کرنے میں، آپ ”‏کریئیشن“‏ بُک کیساتھ اس مختصر رسائی کو استعمال کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آج ہم اس علاقے کے کاروباری حضرات کیلئے ایک خاص خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ہم سب اپنے علاقے میں جُرم اور تشدد کے بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ کسی کے پاس اس مسئلے کا حقیقی حل موجود ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خدا کے پاس حل ہے۔“‏ کریئیشن بُک کے صفحہ ۱۹۶ پر جائیں؛ پیراگراف ۱۹ میں امثال ۲:‏۲۱، ۲۲ پڑھیں اور تبصرہ کریں۔ باب ۱۶ کا عنوان دکھائیں اور کتاب پیش کریں۔‏

۷ ایک ایسے کاروباری شخص سے واپسی ملاقات کرتے وقت جسے آپ نے ”‏کریئیشن“‏ بُک پیش کی تھی، آپ شاید یہ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏اپنی گزشتہ ملاقات پر، مَیں نے ذکر کِیا تھا کہ خدا ہی وہ ہستی ہے جسکے پاس جُرم اور تشدد کا دائمی حل موجود ہے۔ اُسکے وعدہ کے موافق، ہم بھروسہ رکھ سکتے ہیں کہ پُرامن زمین ضرور وجود میں آئیگی۔ اس انتخاب پر غور کریں جو ہم سب کے سامنے رکھا گیا ہے۔“‏ کریئیشن بُک کے صفحہ ۲۵۰ پر، زبور ۳۷:‏۳۷، ۳۸ کیساتھ پیراگراف ۱۱ پڑھیں۔ صفحہ ۲۵۱ کی تصویر پر تبصرہ کریں اور پیراگراف ۱۴ کا پہلا جملہ پڑھیں۔ اُنکے کاروبار کی جگہ پر یا پھر اُنکے گھر میں مُفت بائبل مطالعہ کرانے کی پیشکش کریں۔‏

۸ ”‏خدا کے ساتھ کام کرنے والوں“‏ کے طور پر، ہمارے پاس خوشخبری پیش کرتے وقت مثبت رہنے کی ہر وجہ موجود ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۹‏)‏ ہمارا اس رجحان کو برقرار رکھنا یہوواہ کی طرف سے کثیر برکات پر منتج ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں