اپنے علاقے میں پوری طرح کام کریں
۱ ہم رہائشی علاقوں میں کبھیکبھار چھوٹی چھوٹی کاروباری جگہیں دیکھتے ہیں جیسےکہ کریانہ کی دُکان، ریستوران یا پرچون کی دُکان۔ اگر اس علاقے کے باقیماندہ حصے کے ساتھ ان دُکانوں پر بھی کام کِیا جانا ہے تو آپ کو ان پر رہائشی مکانوں کی طرح ہی ملاقات کے لئے جانا چاہئے۔
۲ آپ شاید یہ کہتے ہوئے سادہ، مختصر سی پیشکش استعمال کر سکتے ہیں: ”میرے پاس آپ کو کچھ دکھانے کے لئے ہے۔“ اگر دُکاندار ابھی مصروف دکھائی دیتا ہے تو آپ محض اشتہار پیش کرتے ہوئے کہہ سکتے ہیں: ”جب آپ زیادہ مصروف نہیں ہوں گے تو مَیں دوبارہ آؤنگا۔ مَیں جاننا چاہوں گا کہ آپ کا اس کی بابت کیا خیال ہے۔“
۳ اس کام کو کرنے کی بابت خوفزدہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک مبشر نے رپورٹ دی: ”مجھے توقع تھی کہ جوابیعمل منفی ہوگا۔ تاہم، مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ بادشاہتی پیغام کیلئے جوابیعمل بالکل فرق تھا۔ وہ واقعی نرممزاج اور بامروّت تھے اور تقریباً ہر دفعہ رسالے قبول کئے۔“
۴ ایک پراپرٹی ڈیلر کمپنی میں ملازمت کرنے والی ایک خاتون نے گواہوں کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دی۔ اُس نے رسالے قبول کئے اور بائبل مطالعہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اُسے علم کی کتاب دکھائی گئی اور اُسی وقت، اُسکے دفتر میں ہی مطالعہ شروع ہو گیا!
۵ اپنے علاقے میں پوری طرح کام کرنے کی تفویض میں ایسے افراد سے ملاقات کرنا بھی شامل ہے جو قریبی علاقے میں کاروبار چلاتے ہیں۔ (اعمال ۱۰:۴۲) ان دروازوں پر بھی ویسے ہی جانے کا منصوبہ بنائیں جیسےکہ نجی گھروں میں جاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف آپکے علاقے کا بہتر طور پر احاطہ ہوگا بلکہ آپ کو دلآویز تجربات کا اجر بھی حاصل ہو سکتا ہے!