یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏96 ص.‏ 1
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنی کلیسیا کے عوامی اجلاس کے پروگرام کی پوری حمایت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • آدمیوں کی بجائے خدا کو جلال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ‏”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ خوشی سے جمع ہوتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 8/‏96 ص.‏ 1

سوالی بکس

◼ جب تفویض‌کردہ عوامی مقرر اجلاس کیلئے وقت پر نہیں پہنچتا تو کیا کِیا جانا چاہئے؟‏

کبھی‌کبھار، ناگزیر حالات ایک بھائی کو وقت پر پہنچ کر اپنی جدوَل‌کردہ تقریر پیش کرنے سے روکیں گے۔ اگر یقین کرنے کی وجہ موجود ہے کہ وہ تھوڑی دیر میں پہنچ جائے گا، تو بزرگ مینارِنگہبانی کے مطالعہ کیساتھ آغاز کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں؛ عوامی اجلاس بعد میں ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بات واضح ہو جائے کہ مقرر نہیں پہنچے گا تو پھر کیا ہو؟ شاید مقامی مقررین میں سے کوئی بھی ایسی تقریر دے سکتا ہے جو اس نے پہلے ہی سے تیار کر رکھی ہے۔‏

ہوشمند پیشگی منصوبہ‌سازی عام طور پر اس مشکل کو روکتی ہے۔ عوامی تقریر کے منتظم کو ہر مقرر سے ایک ہفتہ پیشتر رابطہ کرنا چاہئے تاکہ اسے اس کی تفویض کی یاددہانی کرائے۔ یاددہانی میں اجلاس کا وقت، کنگڈم‌ہال کا پتہ اور فون نمبر، اور واضح ہدایات شامل ہونی چاہئیں کہ ہال کو کیسے تلاش کِیا جائے۔ مقرر کو ان تفصیلات کو احتیاط سے نوٹ کر لینا چاہئے۔ اسے اپنی تفویض کو اہم خیال کرنا چاہئے، اور اپنے ذاتی معاملات میں درکار ردوبدل کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنی ذمہ‌داری کو سرانجام دے سکے۔ اگر کوئی ناگزیر بات واقع ہو جاتی ہے جو ایسا کرنے کیلئے اُسکی راہ میں رکاوٹ بنے گی تو اسے فوراً عوامی تقریر کے منتظم سے رابطہ کرنا چاہئے تاکہ متبادل انتظام کیا جا سکے۔ آخری لمحے پر منسوخیوں کو روکنے کیلئے ہر کوشش کی جانی چاہئے۔ اگر مقرر کی راہ میں کوئی رکاوٹ آ جاتی ہے اور چند منٹوں کیلئے دیر ہو جائیگی تو وہ اِس بات کا یقین کر لیگا کہ کنگڈم‌ہال میں ٹیلیفون کر دے تاکہ بھائیوں کو معلوم ہو جائے کہ پروگرام کو کیسے شروع کریں۔‏

عوامی تقریر کی تفویض کے لئے قدردانی، اچھی پیشگی منصوبہ‌سازی اور یاددہانیاں، اور محتاط دیکھ‌بھال اس بات کو یقینی بنا سکتی ہیں کہ کلیسیا ہر ہفتے مفید عوامی خطاب سے لطف اٹھانے کے قابل ہوگی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں