یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏96 ص.‏ 1
  • خوشخبری سنانے سے باز نہ آئیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خوشخبری سنانے سے باز نہ آئیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • لوگوں کو سننے کا موقع کیسے ملے گا؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • باز آئے بغیر گھرباگھر
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ہمت ہارے بغیر مُنادی کرتے رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • مُنادی کرنا اور تعلیم دینا شاگرد بنانے کے لیے لازمی ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 8/‏96 ص.‏ 1

خوشخبری سنانے سے باز نہ آئیں

۱ ابتدائی مسیحیوں نے اپنی خدمتگزاری کو بہت سنجیدہ خیال کِیا۔ لوقا نے بیان کِیا:‏ ”‏ وہ ہیکل میں اور گھروں میں ہر روز تعلیم دینے اور اس بات کی خوشخبری سنانے سے کہ یسوع ہی مسیح ہے باز نہ آئے۔“‏ (‏اعمال ۵:‏۴۲‏)‏ کوئی بھی چیز، حتیٰ‌کہ اذیت بھی، انہیں روک نہ سکی!‏ (‏اعمال ۸:‏۴‏)‏ انہوں نے ہر روزدوسروں کیساتھ سچائی کی بابت کلام کِیا۔‏

۲ ہماری بابت کیا ہے؟ خود سے پوچھیں:‏ ’‏کیا مجھے وقت کی نزاکت کا احساس ہے؟ کیا مَیں باز آئے بغیر مسلسل خوشخبری سنانے کا رجحان رکھتا ہوں؟‘‏

۳ باز آئے بغیر منادی کر نے کی جدید مثالیں:‏ پولیو کی شکار، ایک بہن، کی زندگی کا انحصار ایک آہنی پھیپھڑے پر تھا۔ وہ کنگڈم ہال یا اسمبلی پر جانے کے قابل نہیں تھی۔ لیکن وہ خوشخبری سنانے میں انتہائی مصروف تھی۔ اپنی ۳۷ سالہ محدود زندگی کے دوران، وہ ۱۷ افراد کی سچائی سیکھنے میں مدد کرنے کے قابل ہوئی تھی!‏ اُس نے یہ کیسے کِیا؟ اگرچہ وہ گھرباگھر جانے کے قابل نہیں تھی تو بھی وہ ہر روز ان لوگوں کو غیررسمی گواہی دینے کا طریقہ ڈھونڈ لیتی جو اُس سے ملتے تھے۔‏

۴ بوسنیا میں ہمارے بھائیوں کو جنگ اور محرومیت کا سامنا رہا ہے۔ پھربھی، وہ باقاعدگی سے دوسروں کو منادی کرنا جاری رکھتے ہیں۔ سرائیو میں پبلشر دوسروں کے ساتھ خوشخبری کی بابت گفتگو کرنے میں ہر مہینے اوسطاً ۲۰ گھنٹے صرف کرتے رہے ہیں، اور ہر پبلشر اوسطاً دو بائبل مطالعے کرواتا ہے۔ اپنے سنگین حالات کے باوجود، وہ باز آئے بغیر منادی کرتے اور تعلیم دیتے ہیں۔‏

۵ نوجوان بھی خدمتگزاری کیلئے گرمجوشی دکھاتے ہیں۔ روانڈا میں گواہوں کے ایک خاندان کو ایک کمرے میں ڈال دیا گیا، جہاں فوجیوں نے اُنہیں قتل کرنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ اِس خاندان نے پہلے دُعا کرنے کی اجازت مانگی۔ اِس کی اجازت مل گئی، اور چھوٹی بیٹی، دبورہ نے باآواز یوں دُعا کی:‏ ”‏یہوواہ، اس ہفتے مَیں نے اور ابو نے پانچ رسالے پیش کئے تھے۔ ہم ان لوگوں کے پاس انہیں سچائی سکھانے اور زندگی حاصل کرنے میں اُن کی مدد کرنے کے لئے واپس کیسے جائیں گے؟“‏ اس کے پُختہ ایمان اور خدمتگزاری کے لئے محبت کی وجہ سے، تمام خاندان کی جان بچ گئی۔‏

۶ آجکل، دوسروں کو گواہی دینے اور ”‏ہمیشہ کی زندگی کے لئے مقرر کئے گئے“‏ لوگوں کی تلاش کرنے کے مواقع کیلئے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ (‏اعمال ۱۳:‏۴۸‏)‏ مقامی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، کلیسیائی بزرگ موزوں اوقات پر، خواہ صبح، دوپہر، یا شام کے وقت گروپ کی صورت میں گواہی دینے کے لئے انتظامات کرتے ہیں۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں مضامین اور خدمتی اجلاسوں، سرکٹ اسمبلیوں اور ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر حصے بادشاہتی گواہی دینے کے مختلف شعبوں میں شرکت کرنے کیلئے بروقت تجاویز اور حوصلہ‌افزائی پیش کرتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں، سرکٹ اور ڈسٹرکٹ اوورسیئر پبلشروں کی گلی‌کوچوں میں گواہی دینے کیلئے تربیت کرتے ہیں، یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کاروباری علاقے میں کیسے کام کریں، اور جہاں بھی لوگ ملتے ہیں اُنہیں گواہی دینے کے دیگر طریقوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ سب باز آئے بغیر خوشخبری سنانے پر زور دیتا ہے!‏

۷ یسوع کے رسولوں نے دلیری سے بیان کِیا:‏ ”‏ممکن نہیں کہ جو ہم نے دیکھا اور سنا ہے وہ نہ کہیں۔“‏ وہ تمام رُکاوٹوں کے باوجود ثابت‌قدم کیسے رہے؟ انہوں نے ”‏یہوواہ سے مدد کی درخواست کی، جو اُس نے کی اور ”‏وہ سب روح‌القدس سے بھر گئے اور خدا کا کلام دلیری سے سناتے رہے۔“‏ (‏اعمال ۴:‏۲۰،‏ ۲۹،‏ ۳۱‏)‏ ہو سکتا ہے کہ ہر ایک کو خدمتگزاری میں نمایاں تجربات کی برکت حاصل نہ ہو، لیکن اگر ہم واقعی باز آئے بغیر خوشخبری کا اعلان کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اگر ہم روزانہ ایسا کرنے کیلئے کوشش بھی کرتے ہیں تو یہوواہ ہماری مدد کریگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں