یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏96 ص.‏ 4
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • جس طرح علم کی کتاب کے ذریعے شاگرد بنائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • نوعِ‌انسان کو خدا کے علم کی ضرورت ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • شاگرد بنانے کے اہم کام پر ترقی‌پسندانہ نظر
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 5/‏96 ص.‏ 4

سوالی بکس

◼ اب جبکہ ہم اپنے پاس علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب رکھتے ہیں تو کتنی دیر تک ایک گھریلو بائبل مطالعہ کرایا جانا چاہئے؟‏

اکتوبر ۱۹۹۳ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نے صفحہ ۴ پر تجویز پیش کی تھی کہ دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص کیساتھ دو کتابوں کا مطالعہ مکمل ہو جانے تک گھریلو بائبل مطالعہ جاری رکھا جائے۔ اب جبکہ ہم اپنے پاس علم کی کتاب رکھتے ہیں تو اِس طریقۂ‌کار میں ردوبدل پیدا کرنا قرین‌مصلحت دکھائی دیتا ہے، جیسے‌کہ فروری، ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی کے شمارے کے ۲۳ اور ۲۴ صفحات پر بیان کِیا گیا ہے۔‏

علم کی کتاب کو ”‏ہمیشہ کی زندگی کیلئے مقرر کئے گئے“‏ لوگوں کی مدد کیلئے مرتب کِیا گیا ہے تاکہ یہوؔواہ کیلئے مخصوصیت کرنے اور بپتسمہ پانے کی خاطر جوکچھ اُنہیں سیکھنے کی ضرورت ہے وہ اُسے سیکھیں۔ (‏اعمال ۱۳:‏۴۸‏)‏ پس، اِس نئی اشاعت کو مکمل کرنے کے بعد، اُسی طالبعلم کیساتھ ایک دوسری کتاب کا مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔ جب آپکے طالبعلم سچائی کو اپنانا شروع کرتے ہیں تو آپ اُنکی بتدریج حوصلہ‌افزائی کریں کہ یہوؔواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر حاضر ہونے نیز بائبل اور مختلف مسیحی اشاعات پڑھنے سے اپنے علم کو وسیع کریں۔‏

اگر آپ اپنی خدمتگزاری کو سرانجام دینے کیلئے منظم ضمیمہ کے ۳ سے ۳۷ صفحات پر سوالوں سے پوری طرح واقف ہیں تو یہ سودمند ہو سکتا ہے۔ اگرچہ آپکو اِن سوالوں کا حوالہ یا بائبل طالبعلم کیساتھ اُنکا اعادہ نہیں کرنا چاہئے، تو بھی علم کی کتاب سے اُن نکات پر زور دینا اچھا ہو سکتا ہے جو اُسوقت طالبعلم کو بائبل کی بنیادی سچائیوں کی صحیح سمجھ کا اظہار کرنے کے قابل بنائینگے جب بزرگ بپتسمے کے اُمیدواروں کیساتھ سوالوں پر نظرثانی کرتے ہیں۔‏

بائبل تعلیمات کی حمایت کرنے کیلئے یا جھوٹے عقائد کو غلط ثابت کرنے کیلئے بیرونی مواد یا اضافی دلائل سامنے لاتے ہوئے، علم کی کتاب کی معلومات کے ساتھ ضمنی معلومات پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ صرف مطالعے کی وقتی مدت میں اضافہ کرنے کا کام دے گا۔ اِس کے برعکس، یہ اُمید کی جاتی ہے کہ کتاب کو ترجیحاً جلدی، شاید چھ ماہ میں مکمل کِیا جا سکتا ہے۔ یہ بات ہمارے لئے پیش‌ازوقت مواد کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ ہم اِسے واضح طور پر اور اختصار کے ساتھ پیش کر سکیں۔ اِسی طرح سے طالبعلم کو بھی پہلے سے مطالعہ کرنے، حوالہ‌شُدہ صحائف کو دیکھنے، اور پوری طرح سمجھنے کی کوشش کرنے کی تاکید کرنی چاہئے کہ کتاب ہر باب میں کیا تعلیم دیتی ہے۔‏

مینارِنگہبانی نے یہوؔواہ کے گواہوں کیلئے مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں مؤثر بائبل مطالعے کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ (‏دیکھیں یسعیاہ ۶۰:‏۲۲‏۔)‏ علم کی کتاب کا مؤثر استعمال نئے اشخاص کی ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والا علم حاصل کرنے اور اُسکے مطابق چلنے کیلئے مدد کر سکتا ہے۔—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں