اپریل میں رسالے پیش کرنے کی کارگزاری کیلئے تیاری کریں
جیسےکہ ہمارے ۱۹۹۶ کے کیلنڈر میں نمایاں کِیا گیا ہے، اس سال عشائے خداوندی ۲ اپریل کو منائی جائے گی ۔ اس عظیم موقع سے تحریک پا کر، آئیے ہم سب اپریل کے دوران رسالوں کی پُرجوش تقسیم میں حصہ لیں۔ ہم کیا ہی بروقت رسالے استعمال کر رہے ہونگے! یکم اپریل کا مینارِنگہبانی (انگریزی) گذشتہ سال کی ڈسٹرکٹ کنونشن کے عوامی خطاب، ”ابدیت کے بادشاہ کی حمد کریں!“ پر توجہ مبذول کرے گا۔ اپریل ۱۵ کا مینارِنگہبانی (انگریزی) گذشتہ اپریل کی خاص عوامی تقریر، ”جھوٹے مذہب کا خاتمہ قریب ہے“ کے موضوع پر مبنی ہوگا۔ ان مضامین کو مئی ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی میں پیش کِیا جائے گا۔ اس سال ۲۶ اپریل کی خاص تقریر، ”کجرو نسل کے درمیان بیداغ رہنا“ کو اضافی محرک فراہم کرنا چاہئے۔ ہم ”۱۹۴۵-۱۹۹۵ ہم نے کیا سیکھا ہے؟“ کے عنوان کے تحت جاگو! پیش کر رہے ہونگے۔
گذشتہ اپریل کے بادشاہتی خبر (اشتہار) کی مہم کی پیروی کرتے ہوئے، یہ اپریل رسالوں کی تقسیم کیلئے ایک نمایاں مہینہ ہونا چاہئے۔ اب منصوبہسازی کرنے کا وقت ہے۔ بہتیرے بطور امدادی پائنیروں کے اندراج کروانا چاہینگے۔ ضرورت کے مطابق، اپریل کے رسالے کی اضافی کاپیوں کا آرڈر دیا جانا چاہئے۔ ہر ایک کی شرکت کے امکان کے پیشِنظر، رسالے کے دِنوں کے لئے—صبح، دوپہر، اور/ یا شام کے لئے منصوبہسازی کی جا سکتی ہے۔ آئیے ہم سب ”کلام پر عمل کرنے والے [بنیں]۔“ جیسےکہ مسیحا کے سلسلے میں زبور ۶۹:۹ میں پہلے سے بیان کِیا گیا ہے، دُعا ہے کہ ہم بھی یہ کہنے کے قابل ہوں: ”تیرے گھر کی غیرت مجھے کھا گئی۔“—یعقوب ۱:۲۲؛ یوحنا ۲:۱۷۔