اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری—ہمارے ثابتقدم رہنے کیلئے اشد ضروری
۱ پولسؔ رسول نے ہمیں تاکید کی کہ ”ایمان درست“ رکھیں۔ (ططس ۱: ۹، ۱۳) کلیسیائی اجلاسوں پر ہم صحتافزا خیالات پر غور کرتے اور ہدایت پاتے ہیں کہ کیسے خود کو روحانی بکتر سے مُلبّس رکھیں تاکہ ہم ”ابلیس کے منصوبوں کے مقابلہ میں قائم رہ“ سکیں۔—افسیوں ۶:۱۱؛ فلپیوں ۴:۸۔
۲ جس چیز کی ہمیں ضرورت ہے وہ اجلاس فراہم کرتے ہیں: کلیسیائی اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہونا ہمارے ثابتقدم رہنے کیلئے اشد ضروری ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۱۶:۱۳) اجلاسوں پر خدا کی حمد اور شکرگزاری کرنے کیلئے دُعائیں مانگی جاتی ہیں، نیز کلیسیا اور اِس کی ضروریات کی خاطر اُس سے درخواست کی جاتی ہے۔ (فلپیوں ۴:۶، ۷) بادشاہتی گیتوں میں شامل ہونا ہمیں تقویت بخشتا ہے اور جب ہم یہوؔواہ کی پرستش کرتے ہیں تو ہمیں اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے قابل بناتا ہے۔ (افسیوں ۵:۱۹، ۲۰) کنگڈم ہال میں اجلاسوں سے پہلے اور بعد میں ہماری باہمی رفاقت ہمیں حوصلہافزائی دیتی، ہمیں مضبوط بناتی، اور ہمیں تازگی بخشتی ہے۔—۱-تھسلنیکیوں ۵:۱۱۔
۳ گزشتہ اپریل کے دوران خاص تقریر ”جھوٹے مذہب کا خاتمہ نزدیک ہے“ نے بڑے بابلؔ سے نکلنے کیلئے بِلاتاخیر کارروائی کرنے کی فوری ضرورت کو محبانِحق کے ذہنوں پر زوردار طریقے سے نقش کِیا۔ (مکاشفہ ۱۸:۴) اگست اور ستمبر کے دوران مینارِنگہبانی سے روشنی کی کرنوں پر تین مضامین کا مطالعہ کرنا کتنا ہیجانخیز تھا جس نے صادق کی راہ کو روشنتر کیا ہے۔ (امثال ۴:۱۸) ذرا سوچیں کہ اگر ہم نے اُن اجلاسوں پر حاضر ہونے سے کوتاہی کی ہوتی تو ہم کیا کچھ کھو چکے ہوتے۔
۴ ہماری ”شادمان مدّاحین“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر تعلیم کی ضرورت پر زور دیا جائیگا جو ہماری خدمتگزاری کو بڑھاتی ہے۔ جیسےکہ آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری صفحہ ۷۲ پر واضح کرتی ہے کہ پوری کلیسیا کو مسلسل تعلیم دینے کیلئے تھیوکریٹک منسٹری سکول ایک فراہمی ہے۔ ہم اس تعلیم کے موقع کو ضائع کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
۵ ہمارا خدمتی اجلاس ہمیں خدمتگزاری میں زیادہ مؤثر ہونے کیلئے لیس کرتا ہے۔ اِسکی تصویرکشی اُس اجلاس سے کی گئی تھی جس پر ہم نے بادشاہتی خبر نمبر ۳۴ کی وسیع تقسیم میں حصہ لینے کیلئے ہدایات حاصل کی تھیں۔ اِس کام پر یہوؔواہ کی برکات بکثرت تھیں، جیسےکہ عالمگیر پیمانے پر غیرمعمولی نتائج سے دیکھا گیا ہے۔ (مقابلہ کریں ۲-کرنتھیوں ۹:۶، ۷۔) باقاعدگی سے اجلاسوں پر حاضر ہونے والوں کی حوصلہافزائی کی گئی تھی اور اُنکی اُس مہم کیلئے حمایت کو بڑھانے کیلئے مدد ہوئی تھی۔
۶ کلیسیائی کتابی مطالعے پر، مختلف مطبوعات کی مدد سے خدا کے کلام سے جو باتیں ہم سیکھتے ہیں اُنکے ذریعے ہمارے فوری ضرورت کے احساس کو بڑھایا جاتا ہے۔ منظرِعالم پر تیزی سے حرکت کرتے ہوئے واقعات کیساتھ، ہمیں بائبل کی گہری پیشینگوئیوں کی تکمیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
۷ اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری کو اوّلیت دیں: بہت سے ممالک میں جہاں ہمارے بھائی آزمائشیں برداشت کر رہے ہیں، وہ ابھی تک سمجھتے ہیں کہ اُن کیلئے ہر ہفتے باہم جمع ہونا کتنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، برؔونڈی، رؔوانڈا، لائبیریاؔ، اور بوؔسنیا اور ہرزیگوؔینا میں اجلاسوں پر پبلشروں کی تعداد سے دو یا تین گُنا زیادہ نئے اشخاص حاضر ہوتے ہیں۔ اِس طریقے سے یہوؔواہ ایک روح میں ثابتقدم رہنے کیلئے بھائیوں کی مدد کرتا ہے۔—فلپیوں ۱:۲۷؛ عبرانیوں ۱۰:۲۳-۲۵۔
۸ جو کوئی اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری کو نظرانداز کرتا رہا ہے اُسے اب اِس رجحان کا ازالہ کرنے کیلئے اقدام کرنے چاہئیں۔ (واعظ ۴:۹-۱۲) ثابتقدم رہنے کی خاطر، ہمیں پُختہ اشخاص کے ساتھ باہمی تبادلۂخیال کی ضرورت ہوتی ہے، جسکا اہتمام اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری سے کِیا جاتا ہے۔—رومیوں ۱:۱۱۔