سوالی بکس
▪ کلیسیائی کتابی مطالعہ اور مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے دوران پیراگراف پڑھنے کے لئے کسے استعمال کِیا جانا چاہئے؟
جولائی ۱۹۷۷ اور جون ۱۹۸۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نے اس بات پر تبصرہ کِیا تھا کہ قارئین کے طور پر کون لائق ٹھہرتے ہیں۔ جب دستیاب ہوں تو بپتسمہیافتہ بھائیوں کو استعمال کِیا جاتا ہے۔ اِنہیں لائق بزرگوں، خدمتگزار خادموں اور کلیسیا کے دیگر بپتسمہیافتہ بھائیوں میں سے منتخب کِیا جانا چاہئے۔ تفویض کئے جانے والوں کو مناسب مفہوم پر زور دینے اور آواز میں اُتارچڑھاؤ کے ساتھ روانی سے پڑھنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔ اُنہیں پُرجوش ہونا اور تھیوکریٹک منسٹری سکول گائیڈ بُک باب ۶ میں بیانکردہ گفتگو کی ضروری لیاقتوں کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ (مقابلہ کریں نحمیاہ ۸:۸۔) اُنہیں اپنے چالچلن میں بھی مثالی ہونا چاہئے۔
چونکہ کتابی مطالعہ کلیسیا کے دیگر اجلاسوں کی نسبت زیادہ چھوٹا ہوتا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ پڑھنے کے لئے لائق، بپتسمہیافتہ بھائی ہمیشہ دستیاب نہ ہوں۔ ایسی حالتوں میں، اسٹڈی کنڈکٹر خود ہی پیراگراف پڑھنے کا فیصلہ کر سکتا ہے یا وہ ایسی لائق، بپتسمہیافتہ بہن سے درخواست کر سکتا ہے جو مدد کرنے کیلئے اچھی طرح پڑھ سکتی ہے۔ اگر پڑھائی ایک بہن کرتی ہے تو اُس کے لئے دوپٹا اوڑھنا لازمی نہیں ہوگا کیونکہ وہ تعلیم دینے کی حیثیت سے خدمت انجام نہیں دے رہی ہے۔ بلاشُبہ، اگر اُسے یہ زیادہ آسان لگتا ہے تو وہ ایسا کر سکتی ہے۔
مینارِنگہبانی کے مطالعہ پر پڑھنے کے لئے لائق بھائیوں کا دستیاب ہونا بہت اغلب ہے۔ مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے کنڈکٹر کو بہت پہلے ہی سے قارئین کے لئے جدوَل بنا کر رکھنا چاہئے اور اُسے نوٹسبورڈ پر لگا دینا چاہئے۔ جن اشخاص کو مینارِنگہبانی کے مطالعہ پر پڑھائی کرنے کے لئے تفویض کِیا جائے گا اُن کا انتخاب کرنا بزرگوں کی ساری جماعت کی ذمہداری ہے۔ اگر ایک بھائی خراب طریقے سے پڑھتا ہے تو مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے کنڈکٹر کو مشفقانہ نصیحت اور مدد دینے کے لئے پہل کرنی چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ پڑھائی کے معیار کو اعلیٰ درجے کا رکھا گیا ہے قارئین کی فہرست پر ضرورت کے مطابق نظرِثانی کی جا سکتی ہے۔ اگر ایک بھائی کو فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے تو اُسے اس وجہ سے آگاہ کرنا چاہئے کہ کیوں خارج کِیا گیا ہے اور دوبارہ اس لائق ٹھہرنے کے لئے اُسے کن لیاقتوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خواہ کلیسیائی کتابی مطالعے پر ایک چھوٹے گروپ کے لئے یا مینارِنگہبانی کے مطالعہ پر پوری کلیسیا کے لئے پڑھائی کر رہا ہو، تفویض کئے جانے والے کو اپنے استحقاق کو سنجیدہ سمجھنا چاہئے۔ (۱-تیمتھیس ۴:۱۳) اُسے ایسے ماہرانہ انداز سے پڑھائی کرتے ہوئے اعتماد کے ساتھ بولنا چاہئے جو ”سچی باتوں“ کو مناسب طور پر دوسروں تک پہنچائے گا۔—واعظ ۱۲:۱۰۔