یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏95 ص.‏ 5-‏8
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • اُن لوگوں کے ساتھ مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں جو باقاعدگی سے رسالے لیتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 9/‏95 ص.‏ 5-‏8

اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں

۱ جب آپ کسی نیوزاسٹینڈ کے قریب پہنچتے ہیں تو آپ کیا دیکھتے ہیں؟ رسالے۔ گلی کے کونے والی دُکان پر، کیا چیز آپ کی توجہ حاصل کرتی ہے؟ رسالے۔ کیا چیز ڈاکیے کے ڈاک کے تھیلے کو اُس کے لئے وزنی بنا دیتی ہے؟ رسالے۔ پس بہتیرے لوگ کیا پڑھ رہے ہیں؟ رسالے۔ بہت سے سروے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ۱۰ سے ۱۸ سال کی عمر کے ۱۰ نوجوانوں میں سے ۹ اور بالغوں کی بھی یہی فیصد، ہر مہینے کم‌ازکم ایک رسالہ پڑھتی ہے۔ دُنیا رسالوں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔‏

۲ کیا ہم خلوصدل اشخاص کی مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ میں دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں؟ جی‌ہاں، اگر ہم خود مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کیا چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟ ان تجاویز پر غور کریں:‏

▪ رسالوں کو پڑھیں:‏ ایک سفری نگہبان نے بیان کِیا کہ اُس کے سرکٹ میں اوسطاً، ۳ پبلشروں میں سے صرف ۱ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے ہر شمارے کو شروع سے آخر تک پڑھتا ہے۔ کیا آپ پڑھتے ہیں؟ جوں جوں آپ ہر مضمون کو پڑھتے ہیں تو خود سے پوچھیں، ’‏کون اس معلومات کی قدر کرے گا—‏ایک ماں، ایک دہریہ، ایک تاجر، ایک نوجوان؟‘‏ اپنی ذاتی کاپی میں ایک یا دو ایسے نکات پر نشان کر لیں جنہیں آپ رسالہ پیش کرتے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد سوچیں کہ کیسے آپ صرف ایک یا دو جملوں میں مضمون میں دلچسپی کو اُبھار سکتے ہیں۔‏

▪ رسالوں کا قطعی آرڈر دیں:‏ جو بھائی رسالوں کی دیکھ‌بھال کرتا ہے اُس کے پاس ہر شمارے کی مُعیّن تعداد کا حقیقت‌پسندانہ آرڈر لکھوائیں۔ اس طرح سے، آپ اور آپ کا خاندان رسالوں کی باقاعدہ اور موزوں سپلائی حاصل کرے گا۔‏

▪ ایک باقاعدہ میگزین ڈے کو جدوَل دیں:‏ بہتیری کلیسیاؤں نے بنیادی طور پر رسالوں کے ساتھ گواہی دینے کے لئے ایک خاص دِن مختص کِیا ہوا ہے۔ کیا آپ کلیسیا کے میگزین ڈے کی حمایت کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو خدمت کے کچھ وقت کو گھرباگھر اور میگزین روٹ پر وقتاًفوقتاً رسالوں کے ساتھ گلی‌کوچوں میں گواہی دینے اور رسالوں کی ذاتی تقسیم کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کریں۔‏

▪ ”‏مینارِنگہبانی“‏ اور ”‏جاگو!‏“‏ پیش کر نے میں دلچسپی رکھنے والے بنیں:‏ خریداری یا سفر کرتے وقت اپنے ساتھ رسالوں کی کاپیاں رکھیں۔ جب آپ ساتھی‌کارکنوں، پڑوسیوں، ہم‌مکتبوں، یا اساتذہ سے بات‌چیت کرتے ہیں تو انہیں پیش کریں۔ ایک جوڑا جو اکثر ہوائی‌جہاز سے سفر کرتا ہے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر کے ساتھ گفتگو کا آغاز کرنے کے لئے تازہ‌ترین رسالوں کے کسی نکتے کو استعمال کرتا ہے۔ اُنہوں نے بیشمار خوشگوار تجربات سے لطف اُٹھایا ہے۔ بعض نوجوان لوگ ایسے مضامین باقاعدہ طور پر سکول لاتے ہیں جو وہ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کے اساتذہ یا ساتھی طالب‌علموں کو دلچسپ لگیں گے۔ جب آپ بازار سے سوداسلف لینے کے لئے جاتے ہیں تو اپنے ساتھ کاپیاں رکھیں اور جب آپ خریداری کر لیتے ہیں تو انہیں دُکانداروں کو پیش کریں۔ ہم میں سے بہتیرے باقاعدہ طور پر پٹرول خریدتے ہیں؛ کیوں نہ پٹرول اسٹیشن پر کام کرنے والوں کو رسالے پیش کریں؟ جب رشتے‌دار ملاقات کے لئے آتے ہیں، جب آپ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں، یا جب آپ ملاقات کرنے کے لئے انتظار کر رہے ہوں تو انہیں قریب ہی رکھیں۔ کیا آپ دیگر موزوں مواقع کی بابت سوچ سکتے ہیں؟‏

▪ رسالے کی ایک مختصر پیشکش تیار کریں:‏ بالکل مختصر لیکن مؤثر بات‌چیت کرنے کا منصوبہ بنائیں۔ سرگرم ہوں۔ دل کو موہ لیں۔ واضح بات کریں۔ ایک مضمون میں سے ایک خیال کا انتخاب کریں، اُسے چند الفاظ میں بیان کریں اور رسالے پیش کریں۔ بہترین پیشکش ایک موضوع پر سوال اُٹھانا اور پھر صحیفائی جواب دینے والے ایک مضمون کی نشاندہی کرنا ہے۔ جس طرح سے یہ کِیا جا سکتا ہے، اسکی بابت چند مثالوں پر غور کریں:‏

۳ اگر آپ جُرم کی بڑھتی ہوئی شرح پر ایک مضمون کو نمایاں کر رہے ہیں تو آپ پوچھ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏ہمارے لئے یہ ممکن بنانے کی خاطر کہ ہم رات کو جُرم کے خوف کے بغیر سونے کے قابل ہوں کیا چیز درکار ہوگی؟“‏ صاحبِ‌خانہ شاید حالات کے بہتر ہونے کی بابت نااُمید ہو۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ بہتیرے لوگ ایسا ہی محسوس کرتے ہیں اور مزید یہ کہ آپ کے پاس کچھ ایسی معلومات ہے جسکی بابت آپکو یقین ہے کہ وہ اُس کی دلچسپی کا باعث ہوگی۔ اس کے بعد مضمون میں سے موزوں نکتے کی طرف توجہ مبذول کرائیں۔‏

۴ خاندانی زندگی پر ایک مضمون پیش کر تے وقت، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏بہتیرے لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان دِنوں گزربسر کرنا اور بچے پیدا کرنا واقعی ایک چیلنج ہے۔ اس موضوع پر بیشمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں، لیکن ماہرین بھی ہمارے مسائل کے حل کی بابت آپس میں متفق نہیں ہیں۔ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں ہم قابلِ‌اعتماد راہنمائی کے لئے جا سکتے ہیں؟“‏ اس کے بعد رسالے میں ایک خصوصی تبصرے کی طرف توجہ دلائیں جوکہ بائبل میں پائی جانے والی حکمت کو ظاہر کرتا ہے۔‏

۵ کسی معاشرتی مسئلے پر مبنی مضمون پیش کر تے وقت آپ یہ رسائی استعمال کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آجکل زیادہ‌تر لوگ دباؤ کے تحت ہیں۔ خدا نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ ہم اس طرح سے زندگی بسر کریں۔“‏ اس کے بعد دکھائیں کہ کیسے مضمون میں بائبل پر مبنی مواد ہمیں اب زندگی کے مسائل سے نپٹنے میں مدد دے سکتا ہے اور مستقبل میں دائمی حل کی اُمید فراہم کرتا ہے۔‏

۶ گلی‌کوچوں میں گواہی دینا مؤثر ہے:‏ یہ جنوری ۱۹۴۰ کے انفارمنٹ (‏ہماری بادشاہتی خدمتگزاری)‏ کے شمارے میں تھا کہ پبلشروں کو رسالوں کو استعمال کرتے ہوئے گلی‌کوچوں میں گواہی دینے کے لئے پہلی بار ہر ہفتے ایک خاص دن کو جدوَل دینے کی حوصلہ‌افزائی دی گئی تھی۔ کیا آپ وقتاًفوقتاً گلی‌کوچوں میں گواہی دینے کے کام میں حصہ لیتے ہیں؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو جو طریقہ آپ استعمال کرتے ہیں کیا وہ واقعی مؤثر ہے؟ بعض پبلشروں کو ایک مصروف سڑک کے موڑ پر کھڑے، آپس میں محوگفتگو دیکھا گیا ہے جبکہ بیشمار لوگ نگاہ میں آئے بغیر پاس سے گزر جاتے ہیں۔ رسالے تھامے ہوئے ساتھ ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے، الگ الگ کھڑے ہونا اور لوگوں تک رسائی کرنا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ اگر صرف ایک شخص اُن کے پاس جائے تو شاید اجنبی لوگ رکیں اور مختصر طور پر سنیں، لیکن شاید ہی کوئی گفتگو میں محو ایک گروپ تک رسائی کرنے میں پہل کرے۔ چونکہ ہم سڑک پر بہت زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اس لئے اچھی طرح بننے سنورنے اور حیادار لباس سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے جیسے‌کہ خدا کے خادموں کے لئے مناسب ہے۔—‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۹، ۱۰‏۔‏

۷ میگزین روٹس:‏ وہ جن کے پاس میگزین روٹ ہیں وہ اس صورت میں بھی جبکہ علاقے باقاعدگی سے مکمل کئے جا رہے ہیں بہت زیادہ رسالے پیش کرتے ہیں۔ میگزین روٹس امکانی گھریلو بائبل مطالعوں کا شاندار ذریعہ ہیں۔‏

۸ جب آپ رسالے چھوڑنے کے لئے باقاعدہ واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ صاحبِ‌خانہ اور آپ کے بیچ میں تپاک اور دوستانہ بڑھتا جائے گا۔ جتنی زیادہ آپ شناسائی پیدا کرتے ہیں، اُتنا ہی زیادہ صحیفائی موضوعات پر بات‌چیت کرنا آسان ہوتا جائے گا۔ یہ ایک ترقی‌پسندانہ گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کا باعث ہو سکتا ہے۔ ایسی واپسی ملاقاتیں جہاں رسالوں کے لئے واضح قدردانی پائی جاتی ہے، وہاں سالانہ چندے پیش کریں۔ اور یاد رکھیں، ہر مرتبہ جب آپ صاحبِ‌خانہ سے ملتے ہیں تو آپ ایک واپسی ملاقات رپورٹ پر لکھ سکتے ہیں۔‏

۹ ایک بہن باقاعدگی سے ایک خاتون کے پاس رسالے لے کر جاتی تھی جو ہمیشہ اُنہیں قبول کرتی تھی لیکن کہتی:‏ ”‏جو کچھ آپ مجھے بتا رہی ہیں مَیں اُسے نہیں مانتی۔“‏ بعد کی ایک ملاقات پر، بہن کو شوہر گھر پر ملا۔ دوستانہ گفتگو کے بعد، بائبل مطالعہ شروع کرنے کا بندوبست بنایا گیا۔ بہن نے اُن تینوں بیٹوں سے بھی دوستی پیدا کر لی جو مطالعے میں بیٹھتے تھے۔ بالآخر، ماں اور اُس کے تینوں بیٹوں نے اپنی زندگیاں یہوؔواہ کے لئے مخصوص کر لیں اور اُنہوں نے بپتسمہ لیا۔ اب تک، اُس خاندان کے ۳۵ افراد نے سچائی کو قبول کر لیا ہے۔ یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ بہن اپنے میگزین روٹ پر دوبارہ گئی!‏

۱۰ میگزین روٹ شروع کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ آپ محض اپنی پیشکشوں کا ریکارڈ رکھنے اور ہر دوسرے ہفتے تازہ‌ترین شماروں کے ساتھ واپس جانے کا بندوبست کرنے سے بھی ایک روٹ شروع کر سکتے ہیں (‏اگر انگریزی کے شمارے ہیں)‏۔ ایک طریقہ ”‏ہمارے اگلے شمارے میں“‏ کے عنوان کے تحت (‏انگریزی رسالوں میں چھپنے والی)‏ معلومات کو استعمال کرنا ہے۔ جب آپ واپس جائیں تو آپ صاحبِ‌خانہ کو بتائیں کہ آپ کے پاس وہ مضمون ہے جسکا آپ نے گزشتہ بار ذکر کِیا تھا۔ یا واپسی ملاقات کرتے وقت، آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏جب مَیں نے یہ مضمون پڑھا تو مَیں نے سوچا کہ شاید یہ آپکو دلچسپ لگے .‏ .‏ .‏۔“‏ اس کے بعد مضمون پر چند مختصر سے تبصرے کریں اور اسے پیش کریں۔ جب آپ ملاقات مکمل کر لیں تو پانچ سادہ نکات اپنے گھرباگھر کے ریکارڈ پر نوٹ کریں:‏ (‏۱)‏ صاحبِ‌خانہ کا نام، (‏۲)‏ صاحبِ‌خانہ کا ایڈریس، (‏۳)‏ ملاقات کی تاریخ، (‏۴)‏ پیش‌کردہ شمارے، اور (‏۵)‏ نمایاں‌کردہ مضمون۔ بعض پبلشر اپنی فہرست میں ۴۰ یا اس سے بھی زیادہ ملاقاتوں کو بڑھانے سے، میگزین روٹس کو ترقی دینے میں کامیاب رہے ہیں!‏

۱۱ کاروباری علاقہ:‏ جو پبلشر کاروباری علاقے میں کام کرتے ہیں وہ بہت زیادہ رسالے پیش کرتے ہیں۔ کیا آپ نے اسٹوربااسٹور کام کرنے کی کوشش کی ہے؟ رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ بعض کلیسیاؤں میں، خدمت کے اس پہلو میں شرکت بہت ہی محدود ہے۔ شروع شروع میں، بعض پبلشر کاروباری لوگوں کے ساتھ ملاقات کرنے کی بابت بہت پریشان ہوتے ہیں، لیکن جب وہ چند مرتبہ اس کی کوشش کرتے ہیں تو وہ اسے دلچسپ اور بااجر پاتے ہیں۔ کیوں نہ شروع کرنے کے لئے آپ ایک تجربہ‌کار پائنیر یا پبلشر کی مدد کے طالب ہوں؟‏

۱۲ اسٹوربااسٹور کام کرنے کے مختلف فائدے ہیں۔ کم‌ازکم کاروباری اوقات کے دوران، گھر پر نہ ملنے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے!‏ اگرچہ وہ شاید بالخصوص بائبل میں دلچسپی نہ بھی رکھتے ہوں توبھی کاروباری لوگ عموماً خوش‌اخلاق ہوتے ہیں۔ جلدی شروع کریں؛ آپ کا اچھا خیرمقدم کِیا جائے گا۔ خود کو متعارف کرانے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں کہ کاروباری لوگ بمشکل ہی گھر پر ملتے ہیں، اس لئے آپ مختصر وقت کے لئے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے تازہ‌ترین شمارے پیش کرنے کے لئے اُن سے کام کی جگہ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ واضح کریں کہ بہتیرے کاروباری لوگ ہمارے رسالوں کی بہت قدر کرتے ہیں کیونکہ اُنہیں دُنیا کے واقعات کی بابت باخبر رہنے کی ضرورت ہے لیکن اُن کے پاس پڑھنے کے لئے بہت کم وقت ہوتا ہے۔ یہ رسالے حالیہ نقطۂ‌نظر سے، بغیر مذہبی، سیاسی یا معاشرتی تعصب کے، سوچ کو اُبھارنے والی معلومات پیش کرتے ہیں۔ کاروباری علاقے میں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کے ساتھ میگزین روٹ بنائے جا سکتے ہیں۔‏

۱۳ خاندان کے طور پر تیاری کریں:‏ اپنے خاندانی مطالعے کے دوران کچھ وقت تازہ‌ترین رسالوں میں سے اُن مضامین پر بات‌چیت کرنے کے لئے مختص کِیا جا سکتا ہے جو شاید آپ کے علاقے میں استعمال کے لئے مناسب ہوں۔ خاندانی ارکان—‏بشمول بچوں کے—‏اپنی پیشکشوں کی مشق کرنے اور اُٹھائے جانے والے عام اعتراضات پر قابو پانے کے لئے باری باری حصہ لے سکتے ہیں جیسے‌کہ:‏ ”‏مَیں مصروف ہوں،“‏ ”‏ہمارا اپنا مذہب ہے،“‏ یا ”‏مَیں دلچسپی نہیں رکھتا۔“‏ اچھا تعاون پورے خاندان کے لئے رسالوں کی تقسیم میں باقاعدہ شرکت کو ممکن بنا سکتا ہے۔‏

۱۴ کتابی مطالعہ کرانے والے مدد دے سکتے ہیں:‏ جب کبھی عملی ہو، پوری کلیسیا کے کنگڈم ہال میں جمع ہونے کی بجائے کتابی مطالعے کی جگہوں پر میگزین ڈے پر خدمت کے لئے اجلاس کا جدوَل ترتیب دیں۔ وہ جو اجلاس برائے میدانی خدمت کا انتظام کرتے ہیں اُنہیں گروپ کے لئے خاص تجاویز کے ساتھ خوب تیار ہونا چاہئے۔ اس میں نمونے کی پیشکش اور تازہ‌ترین شماروں میں سے ایک یا دو نکات شامل ہو سکتے ہیں جنہیں مقامی طور پر دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اجلاس برائے میدانی خدمت—‏بشمول گروپ کو منظم کرنے کے—‏۱۰ سے ۱۵ منٹ پر مبنی مختصر ہونے چاہئیں۔ مطالعہ کرانے والوں کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ علاقہ کافی ہو تاکہ میدانی خدمت کے پورے وقت کے دوران گروپ کو مصروف رکھا جائے گا۔‏

۱۵ رسالوں کے لئے قدردانی ظاہر کریں:‏ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے جون ۱۹۹۳ کے شمارے میں شائع ہونے والے مضمون ”‏مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کا اچھا استعمال کرنا“‏ نے یہ اہم نکتہ بیان کِیا:‏ ”‏مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ اگرچہ وہ سب کے سب اپنے شائع ہونے کے ایک یا دو ماہ کے اندر اندر نہ بھی پیش کئے جائیں توبھی اپنی اہمیت نہیں کھوتے۔ معلومات جو اُن کے اندر ہے وقت گزرنے کے ساتھ اُسکی اہمیت کم نہیں ہوتی .‏ .‏ .‏ پُرانے رسالوں کو جمع ہونے دینا اور اُنہیں کبھی استعمال نہ کرنا ان انمول آلات کے لئے قدردانی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ .‏ .‏ .‏ پُرانے شماروں کو ایک طرف رکھ دینے اور اُنہیں بھول جانے کی بجائے، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا کہ اُنہیں دلچسپی لینے والے اشخاص تک پہنچانے کے لئے خاص کوشش کریں؟“‏

۱۶ آجکل بہتیرے ایسے خلوصدل لوگ ہیں جو سچائی کے متلاشی ہیں۔ ایک رسالے میں پائی جانے والی معلومات ہی شاید وہ چیز ہو جوکہ اُنہیں سچائی تک پہنچنے کے لئے درکار ہو!‏ یہوؔواہ نے ہمیں اعلان کرنے کے لئے ایک پُرجوش پیغام دیا ہے اور اس پیغام کو دوسرے لوگوں تک لیجانے میں ہمارے رسالے ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیا آپ مستقبل میں رسالوں کی تقسیم کی بابت زیادہ محتاط ہونگے؟ کیا آپ اسی ہفتے کے آخر پر ان تجاویز میں سے بعض کا اطلاق کرینگے؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ بہت زیادہ برکات حاصل کرینگے۔‏

عملی تجاویز:‏

▪ رسالوں کو قبل‌ازوقت پڑھیں اور مضامین سے واقف ہوں۔‏

▪ ایسے مضمون کا انتخاب کریں جو آپ کے علاقے میں عام دلچسپی کا حامل ہے۔‏

▪ ایسی پیشکش تیار کریں جو مختلف لوگوں جیسے‌کہ، آدمی، عورتیں، یا جوانوں کے لئے مناسب ہوگی۔ دکھائیں کہ کیسے رسالہ صاحبِ‌خانہ سے تعلق رکھتا ہے اور کسطرح پورا خاندان اس سے استفادہ کرے گا۔‏

▪ اُس وقت میدانی خدمت کی کارگزاری میں شرکت کا منصوبہ بنائیں جب زیادہ‌تر لوگ گھر پر ہوتے ہیں۔ بعض کلیسیائیں رسالوں کے ساتھ شام کے وقت گواہی دینے کا بندوبست بناتی ہیں۔‏

▪ اپنی پیشکش کو مختصر اور متعلقہ رکھیں۔‏

▪ بہت تیز نہ بولیں۔ اگر آپ کا سامع دلچسپی نہیں رکھتا تو تیزتیز بولنا معاون ثابت نہیں ہوگا۔ پُرسکون رہنے کی کوشش کریں اور صاحبِ‌خانہ کو جواب دینے کا موقع دیں۔‏

گھرباگھر رسالے پیش کرنا:‏

▪ دوستانہ مسکراہٹ اور آواز میں نرمی رکھیں۔‏

▪ رسالوں کی بابت پُرجوش ہوں۔‏

▪ آہستہ اور واضح طور پر بات کریں‏۔‏

▪ صرف ایک ہی موضوع پر بات کریں؛ مختصراً دلچسپی کو اُبھاریں اور صاحبِخانہ پر اس کی قدروقیمت واضح کریں۔‏

▪ صرف ایک ہی مضمون کو نمایاں کریں۔‏

▪ صرف ایک ہی رسالے کو نمایاں کریں اور دوسرے کو اس کے ساتھی کے طور پر پیش کریں۔‏

▪ رسالے صاحبِخانہ کے ہاتھ میں دیں‏۔‏

▪ صاحبِخانہ کو بتائیں کہ آپ واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‏

▪ اگر رسالے لینے سے انکار کِیا جاتا ہے تو دوستانہ، مثبت اختتام کریں۔‏

▪ تمام دلچسپی اور پیشکش کا گھرباگھر کے ریکارڈ پر اندراج کریں۔‏

رسالے پیش کر نے کے مواقع:‏

▪ گھرباگھر کی گواہی

▪ گلی‌کوچوں میں گواہی

▪ اسٹوربااسٹور کا کام

▪ میگزین روٹ

▪ شام کی گواہی

▪ واپسی ملاقاتیں کرتے وقت

▪ سابقہ بائبل مطالعوں سے ملاقات کرتے ہوئے

▪ سفر کرتے وقت، خریداری کرتے وقت

▪ رشتے‌داروں، ساتھی کارکنوں، پڑوسیوں، ہم‌مکتبوں، اساتذہ کے ساتھ بات‌چیت کرتے وقت

▪ پبلک ٹرانسپورٹ میں، انتظارگاہوں میں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں