یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏95 ص.‏ 3
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 8/‏95 ص.‏ 3

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

۱ ہمیں باز آئے بغیر خوشخبری کا اعلان کیوں کرنا چاہئے؟ خوشخبری کا ایک مُناد بننے کیلئے کیا تقاضے ہیں؟ تاہم شرمیلے اور بزدل اشخاص دوسروں کیساتھ خوشخبری میں شرکت کرنے میں کیسے پیشقدمی کر سکتے ہیں؟ ستمبر میں شروع ہونے والے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام میں اِن اور دیگر خیال‌آفرین سوالات کا جواب ”‏خوشخبری کے خادموں کے طور پر لائق“‏ موضوع کیساتھ دیا جائے گا۔—‏مقابلہ کریں ۲-‏کرنتھیوں ۳:‏۵‏۔‏

۲ یہوؔواہ کے لوگوں کے طور پر، ہمیں اپنے طرزِعمل کی بابت محتاط ہونا چاہئے۔ نوجوان لوگوں کی معرفت حوصلہ‌افزا تجربات پیش کئے جائیں گے جو بیان کرینگے کہ کیسے اُنہوں نے ہمسروں کے دباؤ کا مقابلہ کِیا ہے۔ والدین کو اپنے بچوں کی خدا کے خادموں کے طور پر تربیت کرنے کی ضرورت کے ضمن میں حوصلہ‌افزائی فراہم کی جائے گی۔ منادی کی ضرورت اور اُن برکات کی قدر کرنے میں ہم سب کی مدد ہوگی جو ہمیں اور ہمارے سامعین دونوں کو حاصل ہونگی۔—‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۶‏۔‏

۳ یقیناً بپتسمہ دن کا اہم‌ترین پہلو ہوگا۔ اس اہم واقعہ سے پیشتر، بائبل پر مبنی ایک تقریر خصوصاً نئے بپتسمہ‌یافتہ اشخاص کی راہنمائی کریگی۔ بے‌شک، جب بپتسمے کے موضوع پر بحث کی جاتی اور اسکے مطلب کو واضح کِیا جاتا ہے تو تمام موجود اشخاص محتاط توجہ دینا چاہیں گے۔ جو کوئی بھی سپیشل اسمبلی ڈے پر بپتسمہ پانے کی خواہش رکھتا ہے اُسے صدارتی نگہبان کو پہلے ہی سے مطلع کر دینا چاہئے اس طرح بپتسمے کے اُمیدواروں کے ساتھ مُتعیّنہ سوالات کا اعادہ کرنے کی خاطر بزرگوں کا انتظام کرنے کیلئے اُسکے پاس کافی وقت ہوگا۔‏

۴ دوسری اہم بات مہمان مقرر کے ذریعے دی جانے والی اہم تقریر ہوگی۔ اس کا عنوان ہے ”‏خدا کے خادموں کے طور پر لائق اور لیس۔“‏ چار اہم بہم‌رسانیوں پر بحث کی جائے گی جو خادموں کے طور پر ہمیں لیس کرتی ہیں اور تقریر میں ایمان‌افزا تجربات شامل ہونگے۔‏

۵ تمام‌تر پروگرام کے لئے حاضر ہونے کا اب منصوبہ بنائیں۔ دلچسپی لینے والے اشخاص اور بائبل طالبعلموں کو ضرور دعوت دیں تاکہ وہ بھی تھیوکریٹک تعلیم کے اس دن سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اس طرح ہم یقین کر سکتے ہیں کہ ہم خوشخبری کے خادموں کے طور پر ”‏پوری طرح لائق“‏ ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں