یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏95 ص.‏ 4
  • والدین جو خوش ہوتے ہیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • والدین جو خوش ہوتے ہیں!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • نوجوانو—‏یہوواہ کے دل کو شاد کرو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • آپ نے اپنے بچوں کیلئے کونسے نصب‌العین قائم کئے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • مُنادی کے کام کے لئے بچوں کی تربیت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 8/‏95 ص.‏ 4

والدین جو خوش ہوتے ہیں!‏

۱ اگر آپ مسیحی گھر میں رہنے والے ایک نوجوان شخص ہیں تو آپ ایک خاص طریقے سے اپنے والدین کو خوش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک راست روش پر چلتے ہیں تو ”‏آپ کا باپ اور آپکی ماں خوش ہونگے۔“‏ (‏امثال ۲۳:‏۲۲-‏۲۵‏، این‌ڈبلیو)‏ آپ کے والدین فطرتی طور پر آپ کا بہترین مفاد چاہتے ہیں۔ آپ کو سچائی کو اپناتے اور یہوؔواہ کے لئے اپنی زندگی مخصوص کرتے ہوئے دیکھنے سے زیادہ اور کوئی چیز اُنہیں خوش نہیں کر سکتی۔‏

۲ آپ شکرگزار ہو سکتے ہیں کہ آپ کے ایسے والدین ہیں جو سچائی میں ہیں۔ آپ کی پیدائش سے لیکر اُنہوں نے آپکو کھانا، لباس اور رہائش دی اور علالت کے اوقات میں آپ کی تیمارداری کی ہے۔ اور بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اُنہوں نے آپ کو یہوؔواہ اور اُس کی راست راہوں کی بابت سکھانے کے لئے سنجیدہ کوشش کی ہے؛ یہی تربیت ہے جو آپ کی ہمیشہ کی زندگی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ (‏افسیوں ۶:‏۱-‏۴‏)‏ آپ اپنی قدردانی کیسے دکھا سکتے ہیں؟‏

۳ سچائی کو اپنا بنا لیں:‏ آپ کے والدین نے آپکو سچائی پر سنجیدگی سے غور کرنے، روحانی ترقی کرنے اور یہوؔواہ کی تنظیم کے قریب رہنے کے لئے تعلیم دینے کی کوشش کی ہے۔ مجبور کئے بغیر خاندانی مطالعہ میں دلچسپی لینے سے آپ اپنی قدردانی ظاہر کر سکتے ہیں۔ اجلاس پر حاضر ہونے کے لئے خواہش ظاہر کریں، تیار ہونے کے لئے خود پہل کرنے کا مظاہرہ کریں تاکہ خاندان وقت پر پہنچ سکے۔ اجلاسوں کے دوران اپنے والدین کے ساتھ بیٹھیں اور جن مطبوعات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے ان میں ساتھ ساتھ دیکھنے سے گہری توجہ دیں۔ تبصرہ کرکے اجلاسوں میں حصہ لینے کی کوشش کریں۔ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں تفویضات کو قبول کرنے اور اُنہیں حتی‌المقدور پورا کرنے سے خود کو آمادہ ظاہر کریں۔ کنگڈم ہال میں جہاں آپ کی معاونت مفید ہوگی ان کاموں میں مدد دینے کے لئے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کریں۔ ایسی سرگرمیوں میں شمولیت آپ کے دل کو اُس پر مرکوز رکھ سکتی ہے جو آپ کے لئے اچھا ہے۔‏

۴ ترقی‌پسندانہ نشانے قائم کریں:‏ ایک پبلشر کے طور پر لائق ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے میدانی خدمت میں معنی‌خیز شرکت کے لئے آگے بڑھیں۔ ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی جاری رکھیں، یا اور بھی زیادہ بہتر ہے کہ اپنے طور پر پوری بائبل کو پڑھیں۔ فیصلہ کریں کہ آپ مخصوصیت اور بپتسمہ کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہیں۔ آپ کے والدین تربیت حاصل کرنے کے نظریے کے ساتھ سکول میں احتیاط کے ساتھ اپنے نصاب کی منصوبہ‌سازی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں جو کہ یہوؔواہ کی خدمت میں بھرپور حصہ لینے کے لئے آپ کو لیس کرے گی۔ اس قِسم کی نیکنامی پیدا کرنے پر سوچ‌بچار کریں جو دوسروں کو آمادہ کریگی کہ آپ کو پائنیرنگ یا بیت‌ایل خدمت جیسے خاص استحقاقات کا مشورہ دیں۔ (‏اعمال ۱۶:‏۱، ۲‏)‏ نشانے حاصل کر لینا آپ کی ”‏نہایت اہم چیزوں کی یقین‌دہانی کرنے“‏ میں مدد کر سکتا ہے ”‏تاکہ آپ .‏ .‏ .‏ راستبازی کے پھل سے معمور رہ سکیں۔“‏—‏فلپیوں ۱:‏۱۰، ۱۱‏، این‌ڈبلیو۔‏

۵ جوانی سیکھنے، تجربہ حاصل کرنے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ میں مہارتیں پیدا کرنے کا وقت ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب آپ تمام‌تر دباؤ اور ذمہ‌داریوں کے بغیر زندگی سے لطف‌اندوز ہو سکتے ہیں جو کہ بالغ‌پن کے ساتھ آتی ہیں۔ سلیماؔن نے کہا:‏ ”‏اَے جوان تو اپنی جوانی میں خوش ہو اور اس کے ایّام میں اپنا جی بہلا۔“‏ (‏واعظ ۱۱:‏۹‏)‏ اگر آپ جوانی میں اپنا دل یہوؔواہ کی خدمت کرنے پر لگاتے ہیں تو برکات حاصل کرینگے جو کہ دائمی ہونگی۔—‏۱-‏تواریخ ۲۸:‏۹‏۔‏

۶ اگر آپ ”‏جوانی کی خواہشوں“‏ کی بجائے ”‏راستبازی کے طالب“‏ ہوں گے تو آپ اپنے والدین کو پریشانی کے بھاری بوجھ اور دردِدل سے نجات دلائیں گے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۲:‏۲۲‏)‏ آپ کے پاس خوشدلی کی وجہ ہوگی۔ (‏امثال ۱۲:‏۲۵‏)‏ سب سے بڑھکر آپ اپنے خالق یہوؔواہ کو خوش کرینگے۔—‏امثال ۲۷:‏۱۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں