یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏95 ص.‏ 4
  • اپنی تعلیم پر مستقل توجہ دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی تعلیم پر مستقل توجہ دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک سکول جو ہمیں زندگی کا سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام برائے ۱۹۹۹ سے فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۱۹۹۶ سے مستفید ہوں—‏حصہ ۲
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول سے بھرپور فائدہ اٹھانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 1/‏95 ص.‏ 4

اپنی تعلیم پر مستقل توجہ دیں

۱ نئے تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام کا آغاز جنوری ۱۹۹۵ سے ہوتا ہے۔ اگرچہ ہم نے پہلے ہی پرستش میں متحد کتاب کا مطالعہ کر لیا ہے، تو بھی سکول جدوَل میں مواد پر غوروخوض پرستش کے یہوؔواہ کے طریقے کی قدر کرنے کیلئے سب کی اور زیادہ مدد کریگا۔ کیوں نہ ہر ہفتے پرستش میں متحد کتاب میں سے تفویض‌شُدہ مواد کا اعادہ کرنے کیلئے کچھ وقت مختص کریں؟‏

۲ جاندار اور دلچسپ ہدایتی تقاریر:‏ ہدایتی تقاریر جاندار اور دلچسپ انداز میں پیش کی جانی چاہئیں۔ اُنہیں یہوؔواہ کی تنظیم کیلئے گہرے احترام اور ان استحقاقات کیلئے قدردانی کو بڑھانے کیلئے جو خدا کے خادموں کے طور پر ہمارے ہیں، معلومات کی عملی قدروقیمت کو بھی نمایاں کرنا چاہئے۔ اگر ہر خاندان جو کہ سکول میں حاضر ہوتا ہے اپنے ساتھ اجلاس پر پرستش میں متحد کتاب کی ایک کاپی لاتا ہے تو خاندان کے اراکین ہدایتی تقریر کو اور اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔‏

۳ سوچ کو ابھارنے والی بائبل پڑھائیاں:‏ مناسب احساس اور مفہوم پر زور دینے کیساتھ اچھی طرح پڑھنا، مؤثر تعلیم دینے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کے علاوہ، تقریر نمبر ۲ میں پڑھائی کیلئے تفویض‌شُدہ مواد کچھ زیادہ نہیں ہوتا اور مقرر کے ذریعے تمہیدی اور اختتامی کلمات کیلئے عموماً کافی وقت دستیاب ہوگا۔ تمہید کو تفویض‌شُدہ مواد میں دلچسپی کو تحریک دینی چاہئے اور سامعین کو اسکی عملی قدروقیمت سمجھنے کیلئے تیار کرنا چاہئے۔ مقرر کے ذریعے مخصوص‌کردہ وقت کو پوری طرح استعمال میں لاتے ہوئے، اختتام میں وضاحتی تبصرہ‌جات اور مواد کا اطلاق شامل کِیا جا سکتا ہے

۴ سکول پروگرام کی بابت اور تفویضات کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے اس پر مزید معلومات ”‏تھیوکریٹک منسٹری سکول جدوَل برائے ۱۹۹۵“‏ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ہم اس مواد کی ہدایات کا اعادہ کرنے، اپنی تفویضات کو عمدگی سے تیار کرنے، اور جو مشورہ ہمیں دیا جاتا ہے اسکا اطلاق کرنے سے اپنی تعلیم پر مستقل توجہ دیتے ہیں تاکہ کلام کرنے اور سکھانے کے فن کو بہتر بنا سکیں۔ وہ جن کا ابھی تک سکول میں اندراج نہیں انہیں ایسا کرنے کیلئے پُرجوش دعوت دی جاتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں