بائبل—مصیبتزدہ دنیا میں تسلی اور اُمید کا سرچشمہ
۱ یہ دنیا نوعِانسانی کو بہت زیادہ دباؤ کے تحت اور تسلی اور اُمید کی حاجت میں رکھتی ہے۔ صرف بائبل ہی حقیقی تسلی کا سرچشمہ ہے۔ یہ ایک راستباز نئی دنیا کی اُمید پیش کرتی ہے۔ (رومیوں ۱۵:۴؛ ۲-پطرس ۳:۱۳) انسائٹ کتاب، جِلد ۱، صفحہ ۳۱۱، اظہارِخیال کرتا ہے: ”بائبل کے بغیر ہم یہوؔواہ کو نہ جانتے، مسیح کے فدیے کی قربانی سے حاصل ہونے والے شاندار فوائد کو نہ جانتے، اور نہ ہی ان تقاضوں کو سمجھتے جو خدا کی راست بادشاہی میں یا اسکے تحت ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کیلئے پورے کئے جانے چاہئیں۔“
۲ دسمبر کے دوران ہم اس کردار پر خصوصی توجہ دلائیں گے جو خدا کا کلام، بائبل، لوگوں کو دنیا کی طرف سے دباؤ کیساتھ نپٹنے میں مدد دینے کیلئے ادا کرتا ہے۔ ہم نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز اور دی بائبل—گاڈز ورڈ اور مینز؟ کتاب پیش کرینگے۔ ہم کیا کہہ سکتے ہیں جو کہ درست طور پر مائل اشخاص کو بائبل کی قدروقیمت کی قدردانی کرنے میں مدد دیگا؟
۳ خود کو متعارف کرانے کے بعد، آپ کچھ اسطرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”یقیناً آپ اس سے متفق ہونگے کہ ہم ایسے مسائل سے گھرے ہوئے ہیں جو کہ ہم سے ہمارا ذہنی سکون چھین لیتے ہیں۔ ہم ایسی عملی مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں جو ہم پر ظاہر کرے کہ ان مسائل کے ساتھ کیسے نپٹا جائے؟ [جواب دینے دیں۔] میں نے بائبل کو اعتمادبخش پایا ہے کیونکہ یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ کیسے خوش رہا جائے۔ [لوقا ۱۱:۲۸ پڑھیں۔] ہمارے کام کا مقصد لوگوں کو بائبل پڑھنے اور اس کی ہدایت سے مستفید ہونے کی حوصلہافزائی کرنا ہے۔ یہ بائبل اسٹڈی امداد، دی بائبل—گاڈز ورڈ اور مینز؟، آپ کو ایسا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ غور کریں کہ یہ دنیا کے بیشتر مسائل کی وجہ کی بابت کیا کہتی ہے۔ [صفحہ ۱۸۷ پر پیراگراف ۹ کے دوسرے جملے کو پڑھیں۔] اگر آپ اس کتاب کو پڑھنا پسند کریں گے تو میں یہ کاپی آپ کے پاس چھوڑ کر خوش ہونگا۔“
۴ شاید آپ اس طرح کی سادہ رسائی استعمال کر نے کا انتخاب کریں:
▪ ”ہم خدا کے کلام، بائبل کیلئے گہرے احترام کی حوصلہافزائی کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں آپکو اس اشتہار پُرامن نئی دنیا میں زندگی کی ایک کاپی دینا چاہونگا۔ یہ واضح کرتا ہے کہ کیوں ہم ایک بہتر دنیا کیلئے یقینی اُمید حاصل کرنے کی خاطر بائبل ہی پر آس لگا سکتے ہیں۔ [یسعیاہ ۲:۴ کیساتھ ساتھ صفحہ ۳ پر توجہ کریں اور پیراگراف ۲ کو پڑھیں۔] یہ اشتہار آپ خود ہی پڑھ لیجئے گا اور اگلی مرتبہ جب میں ملاقات کیلئے آتا ہوں تو مجھے بتائیے گا کہ آپ اس اُمید کی بابت کیا سوچتے ہیں جو بائبل پیش کرتی ہے۔“
۵ ہو سکتا ہے کہ بعض پبلشر ایک بائبل مطالعہ شروع کر نے کیلئے اسطرح کی براہِراست رسائی استعمال کرنا چاہیں:
▪ ”میں آپکو ایک مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کورس کی پیشکش کرنے کیلئے ملاقات کر رہا ہوں۔ بائبل خدا کے الہام سے ہے اور اسکی ہدایت ہمیں معاملات کو درست کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ جدید زبان میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز ذاتی مطالعہ کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔ پوری دنیا میں لاکھوں بائبل کے پڑھنے والوں میں یہ بیحد مقبول ثابت ہوئی ہے۔ اسے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے آئیں میں آپ کے لئے مختصر طور پر مظاہرہ کروں۔ [صفحہ ۱۶۵۳ کھولیں اور ۲۳اے پر توجہ مبذول کرائیں۔ دکھائی گئی دلچسپی کے مطابق، حوالہشُدہ ایک یا دو آیات دیکھیں اور بیانکردہ نکتے پر باتچیت کریں۔ وضاحت کریں کہ کیسے حوالہشُدہ صحائف کو دیکھنا یہ آشکارا کریگا کہ خدا نے اپنی بادشاہی کے ذریعے کیا انجام دینے کا قصد کیا ہے۔] مجھے دوبارہ آنے اور اس بادشاہتی اُمید کی بابت مزید باتچیت کرنے سے خوشی ہوگی۔“
۶ بائبل تسلی اور اُمید کا سرچشمہ ہونے کیساتھ ساتھ ایسی سچائی بھی ہے جو ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی کا باعث بن سکتی ہے۔ (یوحنا ۱۷:۳، ۱۷) دوسروں کو بائبل علم میں شریک کرنے سے یہوؔواہ خوش ہوتا ہے، ”[جو] چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں۔“—۱-تیمتھیس ۲:۴۔