خدا کا کلام قوت رکھتا ہے
۱ بائبل نے لاکھوں کی زندگیوں پر بہت اثر کِیا ہے۔ جو کچھ یہ کہتی ہے وہ ہر اس چیز سے جو انسان پیدا کر سکتا ہے زیادہ تحریک دینے والا ہے۔ (عبرانیوں ۴:۱۲) جو کچھ اس نے ہمارے لئے کِیا ہے ذرا اس پر غور کریں۔ یقینی طور پر، اس کی قدروقیمت کسی بھی دوسری کتاب سے زیادہ ہے۔
۲ یہوؔواہ کے گواہ بائبل کے اولین طالبعلم اور حامی ہیں۔ ہمیں بائبل پڑھائی کو ٹیلیوژن دیکھنے اور دیگر تمام تفریحی مشاغل پر اولیت دیتے ہوئے، اپنے تھیوکریٹک جدوَل کے ایک اہمترین حصے کے طور پر خیال کرنا چاہئے۔
۳ اِسے باقاعدہ عادت بنائیں: یہوؔواہ کے لوگ اس طاقتور اثر کی قدردانی کرنے لگے ہیں جو باقاعدہ بائبل مطالعہ ڈال سکتا ہے۔ کئی سال سے بروکلن میں ہماری فیکٹری کی عمارتوں میں سے ایک پر کی بڑے حروف والی تحریر ہر راہگیر کو ”خدا کا کلام مقدس بائبل روزانہ پڑھو“ کی تاکید کرتی رہی ہے۔ بیتایل خاندان کے نئے ارکان سے اپنی بیتایل خدمت کے پہلے سال کے دوران پوری بائبل کو پڑھنے کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔
۴ اپنے مصروف جدوَل کے باوجود، کیا آپ مجوزہ ہفتہوار بائبل پڑھائی کر رہے ہیں جسکی تھیوکریٹک منسٹری سکول جدوَل میں خاکہکشی کی گئی ہے؟ اگر آپ کو ایسا کرنے میں مشکل پیش آئی ہے تو کیوں نہ دسمبر کے دوران بہتری پیدا کرنے کے لئے کام کِیا جائے؟ پورے مہینے کے لئے بائبل پڑھائی زبور ۱۱۰–۱۱۹:۱۱۲ ہے، جو کہ ہر ہفتے تین یا چار صفحات پڑھنے کا تقاضا کرتی ہے۔ بعض ہر روز تھوڑا پڑھنے کا انتخاب کرتے ہیں، شاید صبح سویرے اٹھ کر یا رات کو سونے سے پہلے۔ آپ اسے خواہ کیسے بھی کریں، اہم بات یہ ہے کہ آپ باقاعدگی سے خدا کے کلام کو پڑھنے سے حاصل ہونے والے صحتافزا فوائد سے پوری طرح مستفید ہوں۔
۵ دسمبر کے دوران بائبل پیش کریں: بہتیرے لوگ ابھی بھی بائبل کا احترام کرتے ہیں اور جب ہم اس میں سے پڑھتے ہیں تو سننے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ دسمبر کے دوران ہم نیو ورلڈ ٹرانسلیشن اور کتاب دی بائبل—گاڈز ورڈ اور مینز؟ پیش کرینگے۔ یہ خلوصدل لوگوں پر خدا کے کلام کی قدروقیمت واضح کرنے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسا کرنے کے لئے پُرجوش ہوں۔
۶ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کی نمایاں خصوصیات پر چند ہوشمندانہ تبصرے تیار کریں جو کہ اسے حاصل کرنے کے لئے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارینگے۔ اس کی عملی قدروقیمت کو اُجاگر کریں۔ آپ ”بائبل ٹاپکس فار ڈسکشن“ کے حصے کے تحت موضوعات میں سے ایک کو نمایاں کر سکتے ہیں اور اسے دی بائبل—گاڈز ورڈ اور مینز؟ کتاب کے ساتھ مربوط کرکے پیش کر سکتے ہیں۔ یا آپ یہ ظاہر کرتے ہوئے ۹۲ صفحات والے بائبل الفاظ کے انڈیکس کی قدروقیمت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں کہ کس طرح یہ ایک قاری کو جانیپہچانی آیات تلاش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ بعض پبلشر شاید ”اپنڈیکس“ یا ”بائبل کی کتابوں کی فہرست“ کو نمایاں کرتے ہوئے بائبل مطالعہ میں اس کی قدروقیمت کو ظاہر کرنا چاہیں۔
۷ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے جدید انگریزی میں ہونے کو ضرور نمایاں کریں، جو اسے سمجھنے کو آسان بناتی ہے۔ کِنگ جیمز ورشن کے ساتھ بعض دلچسپ موازنے ۱-کرنتھیوں ۱۰:۲۵ اور ۱۶:۲۲ ہیں۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن الہٰی نام، یہوؔواہ کو، ۷،۲۱۰ مرتبہ استعمال کرتی ہے۔
۸ جیہاں، بائبل خدا کا کلام ہے۔ اگر ہم اسے پڑھتے، اس پر ایمان رکھتے اور اس کی مشورت کو اپنی زندگیوں میں استعمال کرتے ہیں تو ہم بہت زیادہ فائدے حاصل کرینگے۔ یہ ہمیں ہدایت اور اُمید دینے کے لئے لکھی گئی تھی۔ (رومیوں ۱۵:۴) یہ ضروری ہے کہ ہم ہر روز اس سے مشورت حاصل کریں اور یہ کہ ہم دوسروں کو سکھانے کی خاطر اسے استعمال کرنے کے لئے تیار رہیں۔