معنیخیز اجلاس برائے میدانی خدمت
۱ لوقا ۱۰:۱-۱۱ میں، ہمارے پاس ایک اجلاس کا ریکارڈ ہے جو یسوع نے ۷۰ نئے مقررشدہ شاگردوں کیساتھ میدانی خدمت کیلئے تیار ہونے میں انکی مدد کرنے کیلئے منعقد کیا۔ اس نے منظم ہونے، جو کچھ وہ کہیں گے اس کیلئے تیار ہونے، اور مشکل حالات سے نپٹے میں، انکی مدد کرنے کیلئے خاص ہدایات فراہم کیں۔ ہم اس بیان کی جانچ کرنے سے سیکھ سکتے ہیں۔
۲ بدیہی طور پر تمام ۷۰ شاگرد یسوع کیساتھ اجلاس کیلئے موجود تھے۔ اگر بعض افراد عادتاً دیر سے آتے ہیں تو اجلاس برائے خدمت پر بڑا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ انکی سسترو آمد عام طور پر کار گروپوں اور علاقے کی تفویضات کو ازسرنو منظم کرنا ضروری بنا دیتی ہے۔ یہ اکثر سارے گروپ کو دیر کرانے کا سبب بنتا ہے۔ وقت پر آنے اور بلاتاخیر علاقے میں جانے کیلئے تیار ہونے سے ہم سب اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں۔
۳ استعمال کرنے کیلئے یسوع نے گروپ کو ایک خاص موضوع دیا، یعنی، ”خدا کی بادشاہی۔“ (لوقا ۱۰:۹) ہمیں بھی اسی پیغام کی منادی کرنے کی تفویض دی گئی ہے، اور جو کچھ ہمیں کہنا چاہئے اس پر ہم عموماً بعض مددگار تجاویز کی قدر کرتے ہیں۔ کنڈکٹر دلیل دینا کتاب (انگریزی) کا حوالہ دے سکتا ہے جو ۴۰ سے زیادہ مختلف تعارفات اور موزوں صحیفے پیش کرتی ہے جنہیں کئی مختلف حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک یا دو پیشکشوں کا مختصر اعادہ ہمیں دروازوں پر زیادہ اعتماد کیساتھ کلام کرنے کے قابل بناتے ہوئے کچھ کہنے کی غرض سے کسی بات کو ذہن میں بٹھانے کیلئے ہماری مدد کر سکتا ہے۔
۴ یسوع نے اپنے شاگردوں کو نہ صرف یہی بتایا کہ کیا کہیں بلکہ اس نے انہیں یہ بھی بتایا کہ اسے کس طرح کہیں۔ (لوقا ۱۰:۵، ۶) خدمتی اجلاس کے پروگرام پر نمایاں کئے جانے والے مظاہرے ہم پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہم موثر طور پر اپنا اظہار کس طرح کر سکتے ہیں۔ جو کچھ پچھلے اجلاس پر پیش کیا گیا کنڈکٹر شاید اس کا اعادہ کرے اور تجاویز پیش کرے کہ اسے اس دن خدمت میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سادہ صحیفائی پیشکش کا ایک مختصر سا تیارشدہ مظاہرہ اپنے خیالات پر غور کرنے اور ان کو الفاظ میں بیان کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔
۵ یسوع نے اپنے شاگردوں کو انکے ذاتی چالچلن کی بابت بھی ہدایت دی۔ (لوقا ۱۰:۷) اسی طرح ہمارے کام کی قدر کو کم کرنے والی کسی بھی ایسی چیز سے بچنے کیلئے کنڈکٹر ہمیں خاص ہدایت دے سکتا ہے۔ شاید وہ گلی کوچوں کے کونوں پر جمع ہونے یا مخالفوں کیساتھ بحث کرنے میں وقت ضائع کرنے کی بابت ہمیں خبردار کرے۔ شاید وہ ہمیں گھرباگھر کا بالکل درست ریکارڈ رکھنے یا صاحبخانہ کو اس بات سے باخبر کرنے کی ضرورت یاد دلائے کہ عطیات کو عالمگیر کام کیلئے قبول کیا جاتا ہے۔ اپنے بچوں کی احتیاط سے نگرانی کرنے کی بابت شاید والدین کو یاددہانی کی ضرورت ہو۔
۶ ۷۰ شاگردوں نے یسوع کی ہدایت کیساتھ تعاون کیا اور ”خوش ہو کر پھر آئے۔“ (لوقا ۱۰:۱۷) اگر ہم اس ہدایت کیلئے جوابیعمل دکھاتے ہیں جو ہم اجلاس برائے خدمت پر حاصل کرتے ہیں تو ہم بھی بادشاہتی پیغام کی منادی کرنے میں بڑھتی ہوئی خوشی کی توقع کر سکتے ہیں۔—اعمال ۱۳:۴۸، ۴۹، ۵۲۔