کلیسیائی کتابی مطالعہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے
۱ یہوواہ کی تنظیم کے تعلیمی پروگرام میں کلیسیائی کتابی مطالعہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سب کے لئے حاضر ہونے کو آسان بنانے کیلئے کتابی مطالعے کے گروپ پورے علاقے میں جا بجا ہوتے ہیں۔ انکے اپنے پڑوس میں مطالعہ منعقد ہونے سے، دلچسپی لینے والے حاضر ہونے کیلئے دعوت کو جلدی سے قبول کر سکتے ہیں۔
۲ کوشش یہ کی جاتی ہے کہ ہر گروپ سائز میں چھوٹا رکھا جائے۔ اس سے کنڈکٹر کو موقع مل جاتا ہے کہ ہر ایک کو ذاتی مدد دے۔ سب لوگ ایک ہی رفتار سے نہیں سیکھتے۔ اگر کسی کو قبلازوقت سبق تیار کرنے کے بعد بھی کوئی نکتہ سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے، تو کنڈکٹر مطالعے کے بعد اس پر مزید باتچیت کر سکتا ہے۔ علاوہازیں، چھوٹے گروپ میں، تبصرے کرنے اور صحائف پڑھنے میں حصہ لینے کے زیادہ موقع ہوتے ہیں۔ کیا آپ باقاعدگی سے تبصرہ کرنے سے گفتگو میں حصہ لیتے ہیں؟ کیا آپ اپنے الفاظ میں جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں؟ حصہ لینے کیلئے آپکی آمادگی آپکے لئے اور دوسروں کیلئے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ جب آپ تیاری کرتے ہیں، تو یہ امتیاز کرنے کیلئے اپنی ادراکی قوتوں کو استعمال کریں کہ آپ ذاتی طور پر سبق کے بعض نکات کا اطلاق کیسے کر سکتے ہیں۔—عبرانیوں ۵:۱۴۔
۳ کتابی مطالعے کا کنڈکٹر تعلیم دینے کے جن طریقوں کو استعمال کرتا ہے انکا مشاہدہ کرنے سے، آپ سیکھ سکتے ہیں کہ گھریلو بائبل مطالعے زیادہ دلچسپ اور تعمیری طریقہ سے کیسے کرائے جا سکتے ہیں۔ ایک لائق بھائی کے ذریعے پیراگراف پڑھے جانے کے بعد، سوالات پر بحث کی جاتی ہے۔ اسٹڈی کنڈکٹر سب کی بلند آواز سے بولنے کی حوصلہافزائی کرتا ہے۔ جب وقت اجازت دیتا ہے، تو وہ حوالہشدہ صحائف پر تبصرے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ یہ دیکھنے میں ہماری مدد کرے کہ ان کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔ (مقابلہ کریں نحمیاہ ۸:۸) بعضاوقات وہ وضاحت کرنے والے اپنے مختصر سے ذاتی تبصرے کا اضافہ کر سکتا ہے یا کسی کلیدی نکتے کو واضح کرنے کیلئے امدادی سوال استعمال کر سکتا ہے۔ ایک مثال یا ایک تصویری تمثیل یہ دیکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے کہ معلومات ہماری زندگیوں سے کسطرح تعلق رکھتی ہیں۔
۴ بعض کلیسیائی کتابی مطالعوں پر حاضری کسی حد تک کم ہے۔ کیا آپ باقاعدگی سے حاضر ہوتے ہیں؟ اگر نہیں، تو آپ ایک نہایت عمدہ فراہمی سے محروم رہ رہے ہیں۔ کتابی مطالعہ ان طریقوں میں سے ایک ہے جس سے یہوواہ ہمارے لئے اپنی فکرمندی کا اظہار کرتا ہے۔ (۱-پطرس ۵:۷) وہ چاہتا ہے کہ ہم علم اور حکمت میں ترقی کریں تاکہ ہم روحانی طور پر مضبوط ہوں۔ دوسری طرف، شیطان ہماری روحانی نشوونما کو سست کرنا اور ہمیں کمزور کرنا چاہے گا یوں ہم یہوواہ اور اسکی تنظیم کے لئے کم فائدہمند ہونگے۔ اسے کبھی واقع نہ ہونے دیں! اس گروپ میں گرمجوش، باہمی قربت والے پرمحبت ماحول کو اپنے دل پر اثر کرنے دیں اور یہوواہ کی حمد جاری رکھنے کیلئے خود کو تحریک دینے دیں۔—مقابلہ کریں زبور ۱۱۱:۱۔
۵ پبلشروں کیلئے اجلاس برائے خدمت کا انتظام زیادہتر کتابی مطالعوں کی جگہوں پر کیا جاتا ہے۔ یہ مڈویک، ویکاینڈ، یا شام کے وقت گواہی دینے کے لئے ہو سکتے ہیں۔ کتابی مطالعہ کا کنڈکٹر یقین کر لیتا ہے کہ کافی علاقہ دستیاب ہے اور میدان میں رہنمائی کیلئے کوئی موجود ہوگا۔ میدانی خدمت کیلئے اجلاسوں کو ۱۰-۱۵ منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اگر روزانہ کی آیت منادی کی ہماری سرگرمی سے متعلق ہے تو کنڈکٹر اس پر مختصراً غور کر سکتا ہے اور میدانی خدمت کیلئے ایک یا دو خاص مشورے دے سکتا ہے یا حالیہ پیشکش کا مختصر سا مظاہرہ پیش کر سکتا ہے۔
۶ مناسب حوصلہافزائی اور تربیت دیتے ہوئے کنڈکٹر وقتاً فوقتاً اپنے گروپ میں سے ہر ایک کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔—مقابلہ کریں مرقس ۳:۱۴، لوقا ۸:۱۔