یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏94 ص.‏ 1
  • باز آئے بغیر گھرباگھر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • باز آئے بغیر گھرباگھر
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • گھربہ‌گھر مُنادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • گھرباگھر منادی کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • خوشخبری سنانے سے باز نہ آئیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • گھرباگھر کی خدمتگزاری کے چیلنج کا سامنا کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 8/‏94 ص.‏ 1

باز آئے بغیر گھرباگھر

۱ قدیم اسرائیل میں، روزانہ قربانیاں پیش کی جاتی تھیں۔ (‏خروج ۲۹:‏۳۸-‏۴۲)‏ مذبح کی آگ جلتی رہتی تھی، اوپر اٹھتا ہوا دھواں ایک ”‏راحت‌انگیز خوشبو“‏ تھی جو یہوواہ کو پسند آتی تھی۔ (‏خروج ۲۹:‏۱۸)‏ آجکل، ہمیں تاکید کی گئی ہے کہ ”‏حمد کی قربانی یعنی ان ہونٹوں کا پھل جو اسکے نام کا اقرار کرتے ہیں خدا کیلئے ہر وقت چڑھایا کریں۔“‏ (‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۵‏)‏ شریعت کے ذریعے وضع‌کردہ قربانیوں کے استعمال کی بجائے، ہم باز آئے بغیر یہوواہ کی حمد کرنے سے اس کی پرستش کرتے ہیں۔—‏یسعیاہ ۴۳:‏۲۱،‏ اعمال ۵:‏۴۲‏۔‏

۲ یسوع مسیح، عظیم‌ترین گواہ، جو کبھی اس زمین پر ہو گزرا اس نے ہمیں سکھایا کہ ہمیں حمد کی قربانیاں گزرانتے ہوئے خالص پرستش کیسے کرنی چاہئے۔ اس نے اپنے شاگردوں کو سکھایا کہ اس پیغام کی اشد ضرورت تھی جسکی انہوں نے منادی کی۔ وہ جانتا تھا کہ خوشخبری کے ساتھ لوگوں تک رسائی کرنے کا نہایت موثر طریقہ انکے گھروں میں انکے ساتھ ذاتی طور پر بات‌چیت کرنا تھا۔ (‏متی ۱۰:‏۷،‏ ۱۲‏)‏ پس ہم دیکھتے ہیں کہ رسولوں نے گھرباگھر کی منادی کرنے میں اسکی الہی طور پر ملہم ہدایت پر عمل کیا۔—‏اعمال ۲۰:‏۲۰‏۔‏

۳ آجکل یہ کوئی مختلف نہیں ہے۔ یسوع کے شاگردوں کے طور پر، سچے مسیحی گھرباگھر خوشخبری کی منادی کرنے سے اسکے نمونے کی پیروی کرتے ہیں۔ اگرچہ اس وجہ سے شاید ہمیں نکتہ‌چینی کا نشانہ بنایا جائے اور اذیت دی جائے، پھر بھی لاکھوں نے سچائی کو سیکھا ہے اور ہر سال ہزاروں نئے شاگرد یہ شہادت دیتے بڑی بھیڑ کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں، کہ یہوواہ کا اپنی مرضی کو پورا کرنے کا یہی طریقہ ہے۔ اسی لئے ہم اپنی خدمتگزاری میں ثابت‌قدم رہتے ہیں۔‏

۴ گھرباگھر منادی کرنے کے فوائد:‏ ”‏خدا کسی کا طرفدار نہیں .‏.‏.‏ جو اس سے ڈرتا اور راستبازی کرتا ہے وہ اسکو پسند آتا ہے۔“‏ (‏اعمال ۱۰:‏۳۴، ۳۵‏)‏ اپنے علاقے میں براہ‌راست ہر گھر میں جانا، ہر ایک کو باقاعدگی سے بادشاہتی پیغام سننے کا موقع دینا واضح طور پر طرفداری نہ کرنے کا مظاہرہ کرتا ہے۔ پھر، سننے والے اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق خصوصی ذاتی مدد حاصل کرتے ہیں۔‏

۵ تقریباً تمام پبلشر، بشمول نسبتاً کم‌عمر، عمررسیدہ، اور وہ جو ابھی نئے ہیں، گھرباگھر کے کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس طرح ہر ایک ”‏نجات کے لئے اقرار“‏ کر سکتا ہے۔ (‏رومیوں ۱۰:‏۱۰‏)‏ گھرباگھر کی خدمتگزاری میں دوسروں کے ساتھ حصہ لینا ہمیں محبت اور اتحاد کے بندھن میں یکجا کرتا ہے۔ عین اسی وقت، جب ہم مخالفت یا بے‌رخی کا سامنا کرتے ہیں، ہمیں اپنی برداشت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ایمان کا یہ اعلانیہ اظہار ہمیں ”‏تماشا“‏ بناتا ہے جو مخلص اشخاص کو یہ پہچاننے میں مدد دیتا ہے کہ ہمارے پاس بائبل سکھانے کے لئے منظم انتظام ہے اور یہ کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۴:‏۹‏)‏ ہر چیز واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ یہوواہ گھرباگھر کے کام کو برکت دے رہا ہے اور بڑی بھیڑ کو خالص پرستش کے اپنے ”‏گھر“‏ میں جمع کرنے کے لئے اس کو استعمال میں لا رہا ہے۔—‏یسعیاہ ۲:‏۲-‏۴‏۔‏

۶ تاریخ میں کسی بھی دور سے زیادہ اب لوگوں کو بادشاہتی پیغام کو سننے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم باز آئے بغیر گھرباگھر منادی کرتے رہیں جبتک یہوواہ نہیں کہتا کہ یہ کافی ہے۔ (‏یسعیاہ ۶:‏۱۱‏)‏ ایسا کرنے سے، ہم اس خوشی سے نوازے جائیں گے جو خاتمے کے اس دور میں اہم اور فائدہ‌مند گھرباگھر کی خدمتگزاری میں حصہ لینے سے حاصل ہوتی ہے۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں