یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏94 ص.‏ 2
  • میموریل پر انہیں خوش‌آمدید کا احساس دلائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • میموریل پر انہیں خوش‌آمدید کا احساس دلائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • ان سب کی مدد کرنا جنہوں نے دلچسپی دکھائی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • اُن سے خوشی سے ملیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ہم میموریل پر حاضر ہونے والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ایک شاندار گوای
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 3/‏94 ص.‏ 2

میموریل پر انہیں خوش‌آمدید کا احساس دلائیں

۱ پچھلے چند سالوں میں، میموریل پر حاضر ۳ اشخاص میں سے ۱ خوشخبری کا پبلشر تھا۔ غالبا اس سال بھی یہی بات صادق آئے گی۔ اسی طرح یہ اس سال بھی سچ ہوگا۔ بعض شاید اس رشتہ‌دار یا واقف‌کار کی حوصلہ‌افزائی کی وجہ سے حاضر ہوں جو دوسرے شہر میں رہتا ہے، جبکہ دیگر کو شاید مقامی پبلشروں نے دعوت دی ہو۔ مزید دیگر حاضر ہونے والے، بپتسمہ‌یافتہ ہونے کے باوجود، خدمتگزاری میں سرگرم نہیں ہوتے۔ ہم خلوص‌دلی سے ان سب کو خوش‌آمدید کہتے ہیں جو یسوع کے حکم کیلئے احترام ظاہر کرتے ہیں:‏ ”‏میری یادگاری کے واسطے یہی کیا کرو۔“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۲۴،‏ رومیوں ۱۵:‏۷‏۔‏

۲ مقررشدہ حاضرباشوں کو ہر ایک کا، خاصکر نئے اشخاص کا، جیسے ہی وہ کنگڈم‌ہال پہنچتے ہیں خیرمقدم کرنے کیلئے چوکس رہنا چاہئے۔ تاہم، میموریل پر مہمان‌نوازی کی روش اختیار کرنے میں ہم سب حصہ لے سکتے ہیں۔ (‏رومیوں ۱۲:‏۱۳‏)‏ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۳ اس شام بعض پبلشر دلچسپی لینے والے لوگوں کیلئے سواری مہیا کرنے میں بہت مصروف ہونگے۔ ممکن ہے کہ دیگر پبلشر جلدی پہنچنے کے قابل ہوں اور خود سے آنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرنے کیلئے موجود ہوں۔ جب کوئی اجنبی ہال میں داخل ہو تو گرمجوشی سے اسکو سلام کریں اور گفتگو شروع کریں۔ اس سے پوچھیں کہ آیا وہ مقامی بھائیوں میں سے کسی کو جانتا ہے۔ اگر وہ جانتا ہے، تو اس فرد کے پہنچنے تک اس کا خیال رکھیں۔ (‏مقابلہ کریں لوقا ۱۰:‏۳۵‏۔)‏ اگر وہ کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تو کیوں نہ اجلاس کے دوران اسے اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیں؟ بیان کریں کہ پروگرام کے دوران مے اور روٹی کس طرح استعمال کی جائے گی۔ مقرر کی طرف سے حوالہ‌شدہ صحائف کو دیکھنے میں اسکو آپکی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔‏

۴ میموریل کی تقریب کے اختتام پر، اسکو بتائیں کہ آپ اسکے آنے سے خوش ہیں۔ اسکے پاس ہمارے کام کے بارے میں سوالات ہو سکتے ہیں جنکا آپ جواب دے سکتے ہیں۔ آپکی ذاتی دلچسپی، کنگڈم‌ہال میں یا کسی اور جگہ بائبل کے کسی موضوع پر گفتگو کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ جن چوکس بھائیوں نے یہ قابل‌تعریف پیش‌قدمی کی ہے انہوں نے کچھ عمدہ بائبل مطالعے شروع کئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ وہ اجنبی کنگڈم‌ہال چھوڑے، اسکو دوسروں سے متعارف کرائیں، اور اسے واپس آنے کی گرمجوش دعوت دیں۔‏

۵ ان بہن بھائیوں کو خوش‌آمدید کہہ کر ہم کتنے خوش ہیں جو باقاعدگی سے اجلاس پر حاضر نہیں ہو رہے یا کچھ عرصہ سے خدمتگزاری میں سرگرم نہیں رہے!‏ ان کے نہ آنے کی وجہ کی بابت سوالات پوچھنے کے بجائے صرف انکے حاضر ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کریں۔ شاید میموریل کی تقریر میں وہ جو کچھ سنیں انکو یہوواہ کے ساتھ انکے مخصوص‌شدہ رشتے کی قدروقیمت کی بابت پھر سے سوچنے کی تحریک دے گا۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری طرف سے کیا جانے والا پرتپاک خیرمقدم اور ظاہر کی جانے والی حقیقی دلچسپی ان کے دلوں پر اثر کرے۔ انکو بتائیں کہ آپ انکو دوبارہ دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔—‏رومیوں ۱:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۶ زیادہ‌تر کلیسیاؤں میں ایک خاص عوامی تقریر بعنوان ”‏سچا مذہب انسانی معاشرے کی ضروریات پر پورا اترتا ہے“‏ اپریل ۱۰ کے بعد دی جائے گی۔ اس بات کی تسلی کر لیں کہ وہ سب جو میموریل کی تقریب پر حاضر ہوئے ہیں انکو حاضر ہونے کیلئے دعوت اور مدد دی گئی ہے۔ ہماری یہ امید ہے کہ ان خاص اجلاسوں پر حاضر ہونے والے خیرمقدم کو محسوس کریں گے اور یہوواہ کے لوگوں کے درمیان دوستانہ رفاقت کے پرتپاک جذبے کا تجربہ کریں گے۔—‏زبور ۱۳۳:‏۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں