یہوواہ کے پہلوٹھے کا خیرمقدم کریں!
۱ کھجور کی ڈالیاں اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے ایک بڑی بھیڑ نے اتوار، نیسان ۹، ۳۳ س۔ع پر یہوواہ کے پہلوٹھے بیٹے، خداوند یسوع مسیح کا ”وہ بادشاہ جو خداوند [”یہوواہ،“ اینڈبلیو ] کے نام سے آتا ہے“ کے طور پر خیرمقدم کیا۔ (لوقا ۱۹:۳۸، عبرانیوں ۱:۶) سوموار اور منگل، نیسان ۱۰ اور ۱۱ پر یسوع ان آخری دنوں کو اپنی زمینی زندگی کے مصروفترین دن بناتے ہوئے اپنی عوامی خدمتگزاری میں پورے طور پر مصروف تھا۔
۲ آجکل، اس سے بھی زیادہ بڑی بھیڑ علامتی کھجور کی ڈالیاں اپنے ہاتھوں میں لئے بلند آواز سے چلا چلا کر کہتی ہے: ”نجات ہمارے خدا کی طرف سے ہے جو تخت پر بیٹھا ہے اور برہ کی طرف سے۔“ (مکاشفہ ۷:۹، ۱۰) ۲۶ مارچ کو ہم مسیح کی موت کی یادگار منانے کیلئے اکٹھے ہونگے۔ جیسے جیسے وہ تاریخ نزدیک آتی ہے، کیا ہم خدمتگزاری میں اپنی کوششیں تیز کر سکتے اور یوں حمد کی اس عالمگیر پکار میں اضافہ کر سکتے ہیں؟
۳ میدانی سرگرمی کو بڑھائیں: مارچ کے دوران بہتیرے پبلشر پہلے ہی امدادی پائنیروں کے طور پر اپنے نام درج کرا چکے ہیں۔ کیا آپ اپریل میں ان کے ساتھ شامل ہونا چاہینگے؟ اگر ایسا ہے، تو بلاتاخیر اپنی درخواست دے دیں۔ بزرگوں میں سے کوئی بھی اس کام کے بارے میں آپکے کسی بھی سوال کا جواب دیکر خوش ہوگا۔
۴ خواہ آپ بطور ایک امدادی پائنیر کے خدمت کریں یا نہ کریں، مارچ کے دوران آپ خدمتگزاری میں پورا حصہ لینا چاہینگے۔ اس مہینے کے دوران کلیسیا ہر روز گروپ کے طور پر گواہی دینے کا بندوبست کرنے کے قابل ہو سکتی ہے۔ اس مقصد کیلئے کافی علاقہ مختص کیا جانا چاہئے۔
۵ تمام کلیسیاؤں کو ہفتہ، ۲۶ مارچ کیلئے میدانی خدمت کے خاص اجلاس کا بندوبست کرنا چاہئے۔ اگرچہ میموریل کی تیاری کرنے کیلئے بہت کچھ ہے، یہ سفارش کی جاتی ہے کہ ہر ایک جو ایسا کرنے کے قابل ہے ہفتہ کی صبح کو میدانی خدمت میں حصہ لے۔ گھرباگھر کام کرنے کے علاوہ، یہ یقین کر لیں کہ جن کو آپ نے میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دی ہے ان کے پاس سواری ہے اور اجلاس کی جگہ اور وقت واضح طور پر انکے ذہن میں ہے۔
۶ دوسروں کو دعوت اور حوصلہ دیں: یسوع نے اپنے پیروکاوں کو حکم دیا: ”میری یادگاری کے واسطے یہی کیا کرو۔“ (۱-کرنتھیوں ۱۱:۲۴) جب یسوع کے نقشقدم پر چلنے والے ممسوح پیروکار اس حکم کی تابعداری کرتے ہیں تو یہوواہ کے ہر خادم کو میموریل کی تقریب پر حاضر ہونے اور اسے منانے کی دعوت دی جاتی ہے۔ دوسروں کے درمیان، آپکو بائبل طالبعلموں، رشتہداروں، انکو جنکے ساتھ آپ نے بائبل سے باتچیت کی تھی، بےایمان بیاہتا ساتھیوں، اور کاروباری واقفکاروں کو دعوت دینی چاہئے۔ ایک فہرست بنائیں تاکہ کوئی نظرانداز نہ ہو جائے۔
۷ عین میموریل پر ہی دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو حوصلہافزائی دینے کے اضافی مواقع ہونگے۔ جلدی ضرور آئیں تاکہ جو پہلی دفعہ حاضر ہو رہے ہوں آپ انکا خیرمقدم کر سکیں۔ اگر آپ کے متعدد بائبل طالبعلم حاضر ہوتے ہیں، تو یہ عملی بات ہو سکتی ہے کہ کوئی دوسرا پبلشر اجلاس کے دوران ان میں سے بعض کے ساتھ بیٹھے۔ نئے آنے والوں کو کلیسیا کے باقاعدہ عوامی اجلاس پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ عوامی تقریر کیلئے منتخب بزرگ کو پرجوش تقریر دینے کیلئے اچھی طرح تیار ہونا چاہئے۔
۸ میموریل کی تقریب کے اختتام پر، جب ہم گیت ۱۰۵ ”یہوواہ کے پہلوٹھے کا خیرمقدم کریں!“ کو گانے میں اپنی آوازیں ملائیں، تو دعا ہے کہ ہم اطمینان کیساتھ یہوواہ کی حمد کیلئے تھیوکریٹک سرگرمی کے پرجوش مہینے کی یادوں کا اعادہ کرنے کے قابل ہوں!