قدردانی کو بڑھانے کیلئے واپس جانا
۱ پرمطلب واپسی ملاقاتیں ایماندار بننے کیلئے ایک صاحبخانہ کی ترقی کو بتدریج تحریک دیتی اور بڑھاتی ہیں۔ ان کے پاس واپسی ملاقات کرتے وقت جنہوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی ذہن نشین کرنے والے چند عملی مشورے کیا ہیں؟
۲ سب سے پہلے تو یہ کہ اچھی تیاری کریں۔ یہ ابتدائی ملاقات کیساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے۔ وہ کیسے؟ ظاہرکردہ دلچسپی کا صحیح ریکارڈ رکھنے سے۔ صاحبخانہ کا نام، زیربحث لایا گیا مضمون، ردعمل، اور جو کچھ پیش کیا گیا اسے لکھ لیں۔ پھر واپس جانے سے پہلے اپنے گھرباگھر کے ریکارڈ کا جائزہ لیں اور جو کچھ آپ کہینگے اس پر دعائیہ غوروخوض کریں۔
۳ اب آپ تیار ہیں۔ آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟ اگر پہلی ملاقات پر آپ نے صاحبخانہ کے پاس کوئی سوال چھوڑا تھا تو پھر آپ واپس جا کر اس موضوع پر مزید بات کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ابتدائی ملاقات خدا کی بادشاہی کی برکات پر مرتکز تھی تو آپ یہ سوال اٹھا سکتے تھے کہ ”خدا نے بدکاری کو کیوں روا رکھا ہے؟“
جب آپ واپس جائیں تو اپنا تعارف کرانے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں:
”جب ہم پچھلی بار ملے تھے تو ہم نے گفتگو کی کہ محبت کا خدا آجکل اسقدر بدکاری کو کیوں روا رکھے ہوئے ہے۔ کیا آپ نے اس پر مزید سوچبچار کی ہے؟“ [جواب دینے دیں۔] آپ کے خیال میں کیا خدا واقعی بنیآدم کی فکر رکھتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں بائبل یوحنا ۳:۱۶ میں کیا کہتی ہے۔“ آیت پڑھنے کے بعد، آپ سچائی جو باعث ابدی زندگی ہے کے باب ۸ کے مخصوص حصوں پر توجہ مبذول کرا سکتے ہیں، جو آجکل خدا کے بدکاری کو برداشت کرنے کی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
۴ سوچ کو ابھارنے والا ایک اور سوال جو آپ اپنی ابتدائی ملاقات پر اٹھائیں شاید کچھ اس طرح ہو: ”اگر خدا یہ چاہتا تھا کہ انسان ہمیشہ تک زندہ رہے تو پھر لوگ کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟“ جب آپ واپس جاتے ہیں تو آپ انہیں بائبل سے اس سوال کا جواب دکھا سکتے ہیں جیسے کہ رومیوں ۵:۱۲ میں درج ہے۔ صحیفہ پڑھنے کے بعد، کتاب از دس لائف آل دیئر از؟ کے صفحہ ۳۵ کے پہلے پیراگراف کا حوالہ دیں جو اس بات کی بنیادی وجہ پر گفتگو کرتا ہے کہ کیوں انسان بوڑھا ہوتا اور مرتا ہے۔
۵ اگر اپنی ابتدائی ملاقات پر آپ نے سچے مذہب کی شناخت کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی تھی اور کتاب مینکائینڈز سرچ فار گاڈ چھوڑی تھی تو ایک اچھا سوال جس پر آپ اپنی واپسی ملاقات کی بنیاد رکھ سکتے ہیں وہ اس طرح کا ہو سکتا ہے: ”اتنے زیادہ مذہب کسطرح وجود میں آ گئے؟“ واپس جا کر آپ اس کتاب کے باب ۲ میں سے مخصوص نکات پر باتچیت کر سکتے ہیں۔
۶ احتیاط کی ایک بات۔ جب آپ واپس جاتے ہیں تو جو سوال کریں اسکی بابت احتیاط کریں۔ یہ پوچھنا صاحبخانہ کو مشکل میں ڈال دیگا کہ ”کیا آپ نے وہ مواد پڑھا جو میں چھوڑ گیا تھا؟“ یا ”کیا آپ نے مجھے یاد رکھا ہے؟“ یا ”کیا آپ کو یاد ہے کہ پچھلی مرتبہ جب میں یہاں تھا تو ہم نے کیا باتچیت کی تھی؟“ ایسے سوالات عموماً اچھے نتائج پیدا نہیں کرتے۔ اس کے برعکس، دوستانہ پیدا کریں، لچکدار ہوں اور بات مختصر کریں۔ یہ خوبیاں پیغام کو دلکش بنائیں گی۔
۷ یہ اور اسی طرح کی دیگر رسائیاں دلچسپی لینے والے اشخاص کے دلوں میں قدرافزائی پیدا کرینگی۔ کیوں نہ ہر ہفتے ایک واپسی ملاقات کرنے کا اپنا ذاتی نصبالعین بنائیں؟ اوپر پیش کئے گئے عملی مشوروں کا استعمال کریں اور ایسے تجربہکار پبلشروں کی تلاش کریں جو آپکی مدد کرینگے۔ جب آپ مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے ابتدائی دلچسپی کو بڑھاتے ہیں تو آپکی خوشی بڑھے گی۔