خدا کے بیٹے، یسوع مسیح کی بابت سیکھنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں
۱ جنوری کا مہینہ دسمبر کے بعد آتا ہے جب بہتیرے نامنہاد مسیحی سال کے کسی دوسرے وقت کی نسبت یسوع پر زیادہ غور کرتے ہیں۔ پس، دی گریٹسٹ مین ھو ایور لوڈ بک کو پیش کرنے کیلئے یہ عمدہ مہینہ ہے۔ چونکہ یہ بیشقیمت اشاعت ہے، اسلئے ہمیں اسے پیش کرنے سے پہلے تعین کرنا چاہئے کہ آیا صاحبخانہ خدا کے بیٹے کی بابت زیادہ سیکھنے میں حقیقتاً دلچسپی رکھتا ہے۔ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ براہراست بائبل پر مبنی گفتگو شروع کرنے کی کوشش کریں جو یسوع پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
صاحبخانہ کو سلام کرنے کے بعد آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
”آج ہم اپنے پڑوسیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ جب وہ اپنی بائبل میں ابد تک زندہ رہنے کی بابت پڑھتے ہیں تو وہ کیا سوچتے ہیں۔ (جواب دینے دیں۔) یہ خاص دلچسپی کی بات ہے کیونکہ بائبل اس امکان کی بابت کوئی ۴۰ مرتبہ بات کرتی ہے۔ ایسی زندگی کا ہمارے لئے کیا مطلب ہو سکتا ہے؟ مکاشفہ ۲۱:۴ جو کچھ کہتی ہے اسکو دیکھیں۔ [پڑھیں۔] کیا آپ نے غور کیا کہ کس چیز کا وعدہ کیا گیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] ہم ابدی زندگی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟“ یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں، اور خدا کا اور اس کے بیٹے، یسوع مسیح کا علم حاصل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کریں۔ اگر صاحبخانہ کچھ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اسکی دلچسپی کو مزید ابھارنے کیلئے تمہید کی ذیلی سرخیاں استعمال کرتے ہوئے دی گریٹسٹ مین بک دکھائیں۔
۳ اگر صاحبخانہ نے محدود ابتدائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے تو مینارنگہبانی اور جاگو! کے حالیہ شماروں یا ٹریکٹ ول دس ورلڈ سروائیو؟ کی پیشکش کریں۔ پیشکردہ مطبوعات میں سے ایک یا دو خاص نکات پر توجہ دلائیں۔ اسکے ساتھ اس مضمون پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے کسی موزوں وقت پر آنے کی پیشکش کریں۔
۴ اگر صاحبخانہ مصروف معلوم ہوتا ہے تو مندرجہبالا پیشکش کو مختصر کرنا دانشمندی ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ نئے پبلشر بھی مندرجہذیل پیشکش کو استعمال کرنا آسان پائیں۔
خود کو متعارف کرنے کے بعد، ہم کہہ سکتے ہیں:
”آج ہم اپنے پڑوسیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ جب وہ اپنی بائبل میں ابدی زندگی حاصل کرنے کی بابت پڑھتے ہیں تو وہ کیا سوچتے ہیں۔ مثلاً یوحنا ۱۷:۳ میں یسوع کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے: [پڑھیں۔] یسوع مسیح کی بابت اور جو کچھ اس نے سکھایا اسکی بابت مزید سیکھنے میں لوگوں کی مدد کیلئے، یہ کتاب شائع کی گئی ہے۔“ کچھ خوبصورت تصاویر پر کتاب کھولیں۔ تمہید پر توجہ دلائیں، اور ذیلیسرخی ”اسکی بابت سیکھنے سے فائدہ اٹھائیں“ کے تحت دوسرا پیراگراف پڑھیں۔ اگر صاحبخانہ دلچسپی رکھتا ہے تو اسے کتاب پیش کریں۔
۵ اگر آپ کتاب پیش کر لیتے ہیں تو اسی وقت یا چند دنوں بعد واپسی ملاقات پر پہلے باب ”آسمان سے پیغامات“ پر گفتگو کرنے کی پیشکش کرنے سے بائبل مطالعے کی بنیاد رکھیں۔ صاحبخانہ کو یہ بتانے کی بجائے کہ اگلی ملاقات پر اتنا وقت صرف کیا جانا چاہئے محض یہ کہیں کہ فقط چند منٹوں میں وہ خدا کے کلام بائبل سے یسوع مسیح کی بابت مزید دلچسپ معلومات سیکھ سکتا ہے۔
۶ خدا کرے کہ ہم سب اس ماہ کو خدا کے بیٹے یسوع مسیح کی بابت سچائی پر توجہ مرکوز کرنے میں استعمال کریں، تاکہ دوسروں کو ابدی زندگی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کریں۔—متی ۷:۱۴۔