گھرباگھر اپنے رسالے استعمال کرنا
۱ جاگو! کا مقصد واضح طور پر ہر شمارے کے صفحہ ۴ پر بیان کیا ہوتا ہے: ”یہ رسالہ خالق کے ایک پر امن اور محفوظ نئی دنیا کے وعدہ پر اعتماد کو استوار کرتا ہے اس سے پیشتر کہ وہ نسل ختم ہو جس نے ۱۹۱۴ کے واقعات دیکھے۔“ یقیناً ایسا رسالہ ہماری گھرباگھر کی خدمتگزاری میں جہاں تک ممکن ہو وسیع تقسیم کا مستحق ہے!
۲ جو شاید روحانی طور پر مائل نہیں ان لوگوں کی دلچسپی کو ابھارنے کیلئے جاگو! ایک شاندار ذریعہ ہے۔ جب ہر شمارہ پڑھیں تو دوسروں کو بتانے کیلئے موزوں نکات کی تلاش کریں۔ کچھ پبلشر اپنی ذاتی کاپی میں نوٹس لکھ لیتے ہیں، اور اس مخصوص شمارے کیساتھ میدانی خدمت میں جانے سے پہلے، وہ نوٹ کی ہوئی باتوں پر نظرثانی کرتے ہیں تاکہ صاحبخانہ کو بتانے کیلئے خاص نکات ذہن میں رکھ سکیں۔
۳ جاگو! کا شمارہ جسے ہم استعمال کر رہے ہیں اس میں جس موضوع پر باتچیت کی گئی ہے خاص اس کی بابت تبصرہ کرنے سے ہم شاید اپنی پیشکش کو شروع کرنے کا انتخاب کریں۔
اگر صاحبخانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو ہم رسالوں کو متعارف کرا سکتے ہیں، شاید کچھ اس طرح کہنے سے:
جاگو! کا یہ مضمون اس موضوع پر مزید تفصیل کیساتھ بات کرتا ہے۔“ پھر پہلے سے منتخب ایک یا دو جملے پڑھیں اور بات کو جاری رکھیں: ”چونکہ آپ اس موضوع میں دلچسپی لیتے ہوئے معلوم دیتے ہیں، کیا آپ اس مضمون اور اسکے علاوہ جاگو! کے اس شمارے کے دیگر بروقت مضامین کو پڑھنا چاہیں گے؟ اگر ایسا ہے تو میں آپ کے پاس اسکو اور اسکے ساتھی رسالے مینارنگہبانی کو چھوڑ کر خوش ہونگا۔“ ہر رسالے کے ۰۰.۴ روپے ہدیے کا ذکر کریں۔
۴ اگر صاحبخانہ صاف طور پر روحانی باتوں میں دلچسپی کا اظہار کرتا ہے تو شاید ہم ایک صحیفے کا حوالہ دے سکتے ہیں، جیسے کہ ۲-تیمتھیس ۳:۱-۵ اخیر زمانہ کی بابت۔ بعد ازاں، اپنے رسالوں میں اسکی دلچسپی کو ابھارنے کیلئے، ہم مینارنگہبانی کے حالیہ شمارے کے صفحہ ۲ کے اس حصے سے براہراست پڑھ سکتے ہیں جو اس طرح شروع ہوتا ہے: ”مینارنگہبانی کا مقصد۔“ اسکے بعد، اسے مینارنگہبانی اور جاگو! کے حالیہ شمارے پیش کریں۔
۵ بعض علاقوں میں جہاں لوگ مخصوص مذاہب میں دلچسپی رکھتے معلوم پڑتے ہیں، رسالوں کو نمایاں کرنے کی بجائے آپ شاید کہہ سکتے ہیں:
”اس علاقے کی آبادی میں، ہم ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو ہمارے اپنے مذہب سے بالکل فرق، مختلف مذاہب پر عملپیرا ہیں۔ خدا کیلئے نوعانسانی کی تلاش نے بہت ساری مختلف سمتیں اختیار کر لی ہیں۔ [پڑھیں اعمال ۱۷:۲۶، ۲۷۔] کیا آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ لوگ عام طور پر خدا کی تلاش خود کرنے کے برعکس اپنے والدین کے مذہب کی پیروی کرتے ہیں؟ [تبصرہ کرنے دیں۔] یہی نکتہ یہاں اس کتاب مینکائینڈز سرچ فار گاڈ کے پہلے باب میں ظاہر کیا گیا ہے۔ [صفحہ ۸ پر پیراگراف ۱۲ کی معلومات کو نمایاں کریں۔] دوسرے مذاہب کی بابت مزید جاننا بصیرتافروز بات ہے۔ یہ کتاب دنیا کے بڑے مذاہب کی ابتدا، دستورات، اور تعلیمات کی وضاحت کرتی ہے۔“ اگر وقت اجازت دے تو صاحبخانہ کو کتاب میں ابواب کی فہرست اور ایک یا دو تصویریں دکھائیں۔
۶ جب ہم گھرباگھر جاتے ہیں تو آئیں ہم یاد رکھیں کہ دنیا میں ہمارے پاس لوگوں کی روحانی طور پر ترقی میں مدد کرنے کیلئے دو آلات، مینارنگہبانی اور جاگو! ہیں۔ دعا ہے کہ ہم ان رسالوں میں صاحبخانہ کی دلچسپی کو ابھارنے اور ہر موقع پر ان کو پیش کرنے کیلئے کام کریں۔