یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏93 ص.‏ 2
  • گھریلو بائبل مطالعہ کرانا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گھریلو بائبل مطالعہ کرانا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏دوسرا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے اچھی تیاری کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏پہلا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 11/‏93 ص.‏ 2

گھریلو بائبل مطالعہ کرانا

۱ ایک مؤثر گھریلو بائبل مطالعہ کیسے کرایا جاتا ہے؟ ہمارے پاس کونسی بنیادی مثال ہے؟ مطالعہ کے مواد میں صحائف پر کس طرح غور کیا جا سکتا ہے؟ پیراگراف کس کو پڑھنے چاہئیں؟ مطالعہ کرانے کے بنیادی طریقہءکار کے علاوہ، سچائی کو اپنانے میں طالبعلم کی مدد کرنے کیلئے اور کس چیز کی ضرورت ہے؟ کونسے پوشیدہ خطرات سے بچا جانا چاہئے؟‏

۲ مطالعہ کرانے کا طریقہ:‏ عام طور پر بات کرتے ہوئے، ایک گھریلو بائبل مطالعہ مینارنگہبانی کا نمونہ اختیار کرتا ہے۔ پہلے، پیراگراف پر غور کرنے کیلئے اسکو پڑھا جاتا ہے۔ پھر جو مطالعہ کراتا ہے اس پیراگراف پر چھپا ہوا سوال پوچھتا ہے اور طالبعلم کو جواب دینے دیتا ہے۔ اگر طالبعلم ہچکچاتا ہے تو مطالعہ کرانے والے کو استفساریہ سوالات پوچھنے کیلئے تیار رہنا چاہئے جو طالبعلم کیلئے موضوع کے مواد پر استدلال کرنے اور مناسب اختتام تک پہنچنے کا سبب بنیں گے۔‏

۳ غور کریں کہ پیراگراف میں موجود صحائف مواد پر کیسے عائد ہوتے ہیں۔ طالبعلم پر ظاہر کریں کہ کیسے حوالہ‌شدہ صحائف کی شناخت کی جائے، اور اسکے کیساتھ استدلال کریں کہ کیسے انکا اطلاق ہوتا ہے۔ اگر صحائف کا حوالہ دیا گیا ہے مگر ان کا اقتباس پیش نہیں کیا گیا تو یہ اچھا ہے کہ ان کو بائبل میں دیکھ لیا جائے بشرطیکہ یہ زیادہ لمبے نہ ہوں۔ تب طالبعلم کو اجازت دیں کہ وہ ان کو پڑھے اور تبصرہ کرے کہ کیسے یہ جو کچھ پیراگراف میں درج ہے اسکی حمایت کرتے یا وضاحت کرتے ہیں۔‏

۴ طالبعلم کی مدد کریں کہ سچائی کو اپنائے:‏ طالبعلم کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ مطالعہ کیلئے اچھی تیاری کرے۔ اس بات پر زور دیں کہ سیکھنے کیلئے پڑھائی نہایت اہم ہے۔ جتنا زیادہ طالبعلم مطالعہ کے مواد کو پڑھتا اور اس پر غور کرتا ہے اتنا ہی بہتر ہے۔ بائبل مطالعے کے دوران بعض کنڈکٹر طالبعلم ہی سے تمام پیراگراف پڑھاتے ہیں۔ دیگر پیراگراف کی پڑھائی میں طالبعلم کیساتھ ادل‌بدل کر لیتے ہیں۔ طالبعلم کی روحانی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اچھی بصیرت کو استعمال کیا جانا چاہئے۔‏

۵ بطور نظریہ مطالعہ کے مواد کا احاطہ کرنا طالبعلم کی علم حاصل کرنے میں تو مدد کر سکتا ہے، لیکن کیا وہ جو سیکھ رہا ہے اسکو مانتا بھی ہے؟ اگر اسے سچائی کو اپنانا ہے تو اسے دیکھنا چاہئے کہ مواد کیسے ذاتی طور پر اسے متاثر کرتا ہے۔ جو کچھ وہ سیکھ رہا ہے اسکی بابت وہ ذاتی طور پر کیسا محسوس کرتا ہے؟ جو کچھ اس نے سیکھ لیا ہے اسکو وہ کیسے استعمال کر سکتا ہے؟ طالبعلم کے دل تک پہنچنے کیلئے تفتیشی پوچھیں۔‏

۶ پوشیدہ خطرات سے بچیں:‏ بائبل مطالعہ کراتے وقت پوشیدہ خطرات بھی ہیں جن سے بچا جانا ہے۔ جب ایسے موضوعات اٹھ کھڑے ہو جن کا زیرغور مواد سے کوئی تعلق نہیں ہے تو یہ عموماً بہترین بات ہوتی ہے کہ ان پر مطالعہ کے اختتام یا کسی اور موقع پر بات‌چیت کی جائے۔ نیز، یہ اہم ہے کہ طالبعلم اپنے الفاظ میں جواب دے بجائے اسکے کہ وہ کتاب میں سے پڑھ دے۔ بطور کنڈکٹر کے یہ بات اس کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کریگی کہ آیا طالبعلم مواد کو سمجھ رہا ہے۔‏

۷ کیوں نہ کم‌ازکم ایک بائبل مطالعہ کرانے کا اپنا نصب‌العین بنائیں؟ اگر آپ یہوواہ پر اعتماد کریں اور مینارنگہبانی کے مطالعہ کے بنیادی طریقہءکار کو اختیار کریں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ دوسروں کو سچائی سکھانے اور شاگرد بنانے کیلئے سب سے مؤثر طریقہ گھریلو بائبل مطالعہ کرانا ہے۔ ایسا کرنے سے، آپ بھی متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰ میں یسوع کے حکم کو پورا کرنے میں بھرپور حصہ لینے سے اس سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں