ٹھوس بنیاد پر تعمیر کرنے کیلئے بھیڑخصلت لوگوں کی مدد کریں
۱ ایک گھر تعمیر کرنے کیلئے محتاط منصوبہبندی اور پوری توجہ والی کوشش درکار ہے۔ جب گھر کا نقشہ تیار کر لیا جاتا ہے تو عمارتی محلوقوع تیار کیا جانا اور مضبوط بنیاد رکھی جانی چاہئے۔ پراجیکٹ اسوقت تک بتدریج تکمیل پاتا ہے جبتک یہ آخرکار مکمل نہیں ہو جاتا۔ اسی طرح، ہمیں بتدریج سچائی سیکھنے کیلئے بھیڑخصلت لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ ہم پہلی ہی ملاقات پر دلچسپی ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسکے بعد، ہم خدا اور نوعانسان کیلئے اسکے مقصد کی بابت بنیادی سچائیوں کی تعلیم دینے سے ایک بنیاد ڈالتے ہوئے واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں۔—لوقا ۶:۴۸۔
۲ تاہم، اس سے پہلے کہ بنیاد ڈالی جائے، ہمیں محلوقوع کو تیار کرنے کی ضرورت ہے، گویا، صاحبخانہ کے حالات کا لحاظ رکھنا ہے۔ پچھلی مرتبہ کس مضمون پر غور کیا گیا تھا؟ کونسے صحائف استعمال کئے گئے تھے؟ کیسا ردعمل تھا؟ کونسی اشاعت چھوڑی گئی تھی؟ واپس آتے ہوئے، خاص نکات کو ذہن میں رکھیں، اور بتدریج بنیاد تعمیر کریں۔ ہر ملاقات کے ساتھ صاحبخانہ کا علم بڑھتا ہے اور خدا پر اسکا ایمان ترقی کرتا ہے۔
۳ اگر ”لو فارایور“ بک پیش کی گئی تھی تو آپ کہہ سکتے ہیں:
”میں آپ کو گھر پا کر بہت خوش ہوں۔ آپ شاید یاد کر سکتے ہیں کہ جب ہم نے پچھلی مرتبہ باتچیت کی تھی تو ہم نے مقامی طور پر خدا میں کم ہوتی ہوئی دلچسپی پر باتچیت کی تھی۔ بائبل واضح طور پر اس بات کی خاکہکشی کرتی ہے کہ خدا نوعانسانی میں دلچسپی رکھتا ہے اور یہ کہ راستباز اشخاص اس کی بادشاہت کے ذریعے سے برکت پائیں گے۔ [متی ۶:۹، ۱۰ کو پڑھیں۔] اس بادشاہت کے ذریعے راستبازی اور انصاف ہر جگہ پھیلے گا۔“ یسعیاہ ۱۱:۳-۵ پڑھیں، اور پھر صاحبخانہ کی توجہ لو فارایور بک کے باب ۱ کے پہلے دو پیراگرافوں پر دلائیں۔ ظاہر کریں کہ کیسے مواد کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
۴ اگر پہلی ملاقات پر اشتہار پرامن نئی دنیا پیش کیا گیا تھا تو بہتر حالتوں کی ضرورت اور بائبل کے وعدوں کی بابت اہم نکات جن پر گزشتہ بار غور کیا گیا تھا، ان پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ زور دیں کہ نئی دنیا میں زندہ رہنے کیلئے، ہمیں درست علم حاصل کرنا ضرور ہے۔ یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں۔ واضح کریں کہ ایسے علم کو حاصل کر لینے کے بعد ہمیں ضرور خدا کی مرضی پوری کرنی چاہئے۔ ۱-یوحنا ۲:۱۷ پڑھیں۔ صاحبخانہ کی توجہ اشتہار کے صفحہ ۵ سے خاص نکات پر دلائیں۔
۵ اگر پہلی ملاقات پر ”لو فارایور“ بک کو پیش کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے موضوع کو نمایاں کیا گیا تھا تو آپ کہہ سکتے ہیں:
”پچھلی مرتبہ جب میں نے ملاقات کی تھی تو ہم نے خاندانی زندگی کے موضوع پر باتچیت کی تھی۔ ہم اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ خوشحال خاندانی زندگی کیلئے بائبل میں پائی جانے والی راہنمائی کے سلسلوں کی ضرور پیروی کی جانی چاہئے۔ شادی کو کامیاب بنانے کیلئے آپ کے خیال میں کس چیز کی ضرورت ہے؟“ جواب دینے کی اجازت دیں۔ لو فارایور بک میں صفحات ۲۴۳-۲۴۶ پر خاکہشدہ معلومات میں سے خاص نکات کو اجاگر کریں۔ تصاویر پر تبصرہ کرنے کیلئے صاحبخانہ سے کہیں اور جیسا کہ موزوں ہے منتخب نکات پر غور کریں۔ بائبل اصولوں کی عملی قدروقیمت پر زور دیں۔
۶ اگر انجوائے فیملی لائف ٹریکٹ چھوڑا گیا تھا تو صفحہ ۴ اور ۵ پر خاکہشدہ کلیدی بائبل اصولوں پر نظرثانی کریں۔ اگر دلچسپی ابھار لی جاتی ہے تو لو فارایور بک کو پیش کریں۔ باب ۲۹، ”خاندانی زندگی کو کامیاب بنانا“ کو نمایاں کریں، اور ظاہر کریں کہ کیسے صاحبخانہ اور اسکے خاندان کے ساتھ اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔
۷ واپسی ملاقات کرنے میں ہم سب کا باقاعدہ حصہ ہونا چاہئے۔ اکتوبر کے دوران مؤثر واپسی ملاقاتیں کرتے ہوئے تمام ظاہرکردہ دلچسپی کی پیروی کریں۔