یہ سیکھنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنے کو واپس جائیں کہ وہ کس طرح ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں
۱ جب سے لو فارایور بک شائع ہوئی ہے، ۶۵ ملین سے زائد کاپیاں ۱۱۵ زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔ بہتیرے جو اب یہوواہ کے خادم ہیں انہوں نے اس شاندار ہتھیار کے ذریعے بائبل کی بنیادی سچائیوں کو سیکھا۔ اس اور اگلے مہینے، ہم بائبل مطالعے کی اس امدادی کتاب کو پیش کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں، یا علاقے میں ہم ایسے لوگوں سے مل سکتے ہیں جنکے پاس یہ پہلے ہی موجود ہے۔
۲ انکے پاس واپس جانا جنکے پاس کتاب ہے: بعض پبلشروں کو فہرستمضامین پر توجہ دلانے اور دلچسپی رکھنے والے شخص سے یہ پوچھنے سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں کہ اس کو کونسا مضمون خاص طور پر دلچسپ لگتا ہے۔ جب صاحبخانہ ایک مضمون کو منتخب کر لیتا ہے تو یہ مشورہ دیں کہ وہ اگلی ملاقات سے پہلے کتاب میں سے اس باب کو پڑھ لے۔
۳ اگر ممکن ہو تو ہمیں دوبارہ جانے کیلئے قطعی طور پر وقت مقرر کرنا چاہیے۔ واپس جانے سے پہلے ہم باتچیت کرنے کیلئے باب کے چند ایک پیراگراف تیار کرنا چاہینگے جسے صاحبخانہ نے منتخب کیا۔ اگر اسکی کوئی ترجیح نہیں ہے تو ہم باب ۱ پر باتچیت کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ چند ایک پیراگرافوں پر غوروخوض کرنے کے بعد، ہمیں ایک سوال اٹھانا چاہیے جس کا احاطہ اگلے چند پیراگرافوں میں کیا جائیگا۔ جب ہم لو فارایور بک سے مطالعہ جاری رکھ سکیں گے تو یہ ایک اور واپسی ملاقات کیلئے ایک گزر_پتھر کا کام دیگا۔
۴ بلاشبہ، اگر صاحبخانہ کے پاس سوالات ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے ان پر غوروخوض کر لیں۔ زیادہ اغلب ہے کہ اسکے سوالات کے جواب کتاب میں دئے گئے ہیں۔ کتاب کے مضامین کیساتھ ہماری واقفیت ہونے سے، ہم موزوں پیراگرافوں کی طرف جانے کے قابل ہو سکتے ہیں اور یوں اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دینے کیلئے اس مواد کو استعمال کر سکتے ہیں۔
۵ انکے پاس واپس جانا جنکے پاس ہم نے ایک اشتہار چھوڑا ہو: شاید ہم نے صاحبخانہ کے پاس پرامن نئی دنیا اشتہار کی ایک کاپی چھوڑی ہو۔ واپسی ملاقات کے وقت ہم اشتہار کے شروع کے پیراگرفوں پر باتچیت کر سکتے ہیں۔
جب ہم صفحہ ۳ کے پہلے پیراگراف کے آخر پر آتے ہیں، جہاں پر زبور ۳۷:۲۹ کا حوالہ دیا گیا ہے اور اگر صاحبخانہ حقیقی دلچسپی دکھائے تو ہم کہہ سکتے ہیں:
”جس بات پر اس اشاعت یو کین لو فارایور ان پیراڈائز آن ارتھ میں باتچیت کی گئی ہے وہ الفاظ اسکو نمایاں کرتے ہیں۔ یہاں باب ۱ کے پیراگراف ۳ میں ”ہم کیوں یقین رکھ سکتے ہیں،“ کے زیرعنوان خیال پر غور کریں۔ پھر ہم پیراگراف ۳ کو پڑھ سکتے ہیں، اس پر چھپا ہوا سوال پوچھ سکتے ہیں، اور اسی طرح سے پیراگراف ۴ اور ۵ کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ پھر ہم کہہ سکتے ہیں: ”اب حالتیں خدا کے مقاصد سے ہمآہنگ کیوں نہیں ہیں؟ اگلے چند پیراگراف اس کی وضاحت کرتے ہیں، اور میں اگلے ہفتے اسی وقت واپس آنا چاہونگا اور آپکے لئے اس سوال کا جواب دوں گا۔“ اگر صاحبخانہ نے حقیقی دلچسپی دکھائی ہے تو ہم شاید اس مقام پر کتاب پیش کرنا چاہیں۔ یا شاید ہم اپنی اگلی باتچیت کے اختتام پر ایسا کرنے کا فیصلہ کریں۔
۶ ”لو فارایور“ بک پیش کرنے کیلئے ہم کہہ سکتے ہیں:
”مجھے یقین ہے آپ اس اشاعت کی اپنی ذاتی کاپی رکھنے سے لطف اٹھائیں گے۔ پھر آپ پہلے پڑھنے کے قابل ہونگے اور یوں ہماری اگلی باتچیت سے زیادہ فائدہ حاصل کرینگے۔“ اگر صاحبخانہ کتاب لینے کی حامی بھر لیتا ہے تو ہدیے کا ذکر کریں۔
۷ یہ سیکھنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنے کو واپس جانا کہ وہ کس طرح ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں ایک نہایت ہی اہم کام ہے۔ یسوع نے اپنے پیروکاروں کو ہدایت کی جو کچھ انہیں سکھایا جا چکا تھا وہ دوسروں کو سکھائیں۔ ہم یہوواہ سے اور مزدور بھیجنے کیلئے دعا کرتے ہیں۔ اسلئے پھر، آئیے ہم دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو تلاش کرنے اور کٹائی میں ساتھی کارندے بننے کیلئے انہیں تعلیم دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔—متی ۹:۳۷، ۲۸:۱۹، ۲۰۔