مینارنگہبانی اور جاگو! کا اچھا استعمال کرنا
۱ مینارنگہبانی اور جاگو! نہایت ہی انمول اور نہایت ہی مفید رسالے ہیں جو آجکل لوگ پڑھ سکتے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ روحانی سچائیاں جن پر یہ مشتمل ہیں لوگوں کی زندگیوں پر بھلائی کی خاطر ابدی اثر رکھ سکتی ہیں۔ تاہم، بہتیرے پورے طور پر اپنی روحانی ضرورت سے باخبر نہیں ہیں، یا وہ نہیں جانتے کہ اسے مٹانے کیلئے کہاں ڈھونڈیں۔ یہ ہمارا شرف ہے کہ روحانی طور پر اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنے سے پولس رسول کی نقل کریں۔—متی ۵:۳، اعمال ۲۶:۱۸۔
۲ مثبت رہیں اور خوب تیاری کریں: غالباً آپ کے علاقہ میں بھیڑخصلت لوگ ہیں جو سچائی کیلئے جوابی عمل دکھائیں گے۔ بعض کو صرف رسالے پڑھنے کیلئے حوصلہافزائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ لہذا، جب آپ مینارنگہبانی اور جاگو! پیش کرتے ہیں تو مثبت اور قائل کرنے والے ہوں۔ رسالوں کی رسد دستیاب رکھیں اور ان کو تقسیم کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں، حتی کہ جب دوسری مطبوعات بھی پیش کر رہے ہوں۔
۳ رسالے تقسیم کرنے میں کونسی چیز ہم کو زیادہ مؤثر بنا سکتی ہے؟ پہلی بات یہ ہے کہ ہم کو خود انکی قدروقیمت کی واقعی قدر کرنی چاہئے۔ وہ رسالے جو ہم پیش کر رہے ہیں ان کے مضامین کیساتھ ہمیں واقف ہونا چاہئے، اور یہ چیز انکو پیش کرنے کیلئے ہمارے اعتماد اور اشتیاق کو بڑھائے گی۔ جب آپ ان کو شروع شروع میں پڑھتے ہیں تو اس خیال کو ذہن میں رکھیں۔ خدمتگزاری میں اجاگر کرنے کی غرض سے نکات کا انتخاب کرنے کیلئے چوکس رہیں۔ اپنے آپ سے پوچھیں: ”یہ مضمون خاصکر کس کو اپیل کرے گا؟ کیا ایک گھر والی، ایک جوان شخص، یا شاید ایک کاروباری شخص اس کی قدر کرے گا؟ کیا یہ نکتہ ایک طالبعلم، ایک شادیشدہ شخص، ماحول کی بابت کسی فکرمند کے دل میں شوق پیدا کرے گا؟“ حقیقی طور پر مؤثر ہونے کیلئے، ہمیں اپنے رسالوں کی سفارش اپنے ذاتی علم اور انکے بروقت مضامین کی افادیت کی بنیاد پر کرنی چاہئے۔
۴ پرانے شماروں کا اچھا استعمال کریں: یاد رکھیں، مینارنگہبانی اور جاگو! اپنی قدروقیمت نہیں کھو دیتے، حتی کہ اگر یہ سب کے سب اپنے شائع ہونے کی تاریخ سے لیکر ایک یا دو مہینے کے دوران پیش نہ بھی کئے گئے ہوں۔ معلومات جو ان میں موجود ہے وقت کے گزرنے کیساتھ ساتھ کم اہمیت کی حامل نہیں ہو جاتی، اور اگر یہ اچھی حالت میں ہیں تو ہمیں نسبتاً پرانی کاپیوں کو پیش کرنے میں ہچکچانا نہیں چاہئے۔ نسبتاً پرانے رسالوں کا انبار لگنے دینا اور ان کا کبھی استعمال نہ کرنا ان بیشقیمت آلات کی قدردانی میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر ایک رسالہ وہ سچائی رکھتا ہے جس میں جگانے اور روحانی اشتہاؤں کو آسودہ کرنے کا امکان موجود ہے۔ نسبتاً پرانے رسالوں کو علیحدہ سے رکھ دینے اور ان کو بھول جانے کی بجائے، کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ انہیں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کے ہاتھوں میں تھمانے کیلئے خاص کوشش کی جائے یا جب لوگ گھر پر نہیں ہوتے تو کمازکم ان کو غیرنمایاں جگہ پر چھوڑ دیا جائے؟
۵ جاگو! رسالے نے اپنی روحانی ضرورت سے باخبر ہونے میں ان بہتیروں کی مدد کی ہے جو ابتدائی طور پر روحانی میلان والے اشخاص نہیں تھے۔ مینارنگہبانی یہوواہ کے لوگوں کو روحانی خوراک کھلانے کے پروگرام میں ایک کلیدی آلہ ہے۔ یہ رسالے ایک دوسرے کا اچھی طرح سے جزولازم بنتے ہیں، اور یہ خوشخبری کی منادی کئے جانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۶ جب ہم رسالوں کو پیش کرنے کی خاطر ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو بھیڑخصلت اشخاص کی روحانی ضروریات کا سامنا کرنے میں انکی اثرپذیری پر پورا اعتماد رکھ سکتے ہیں۔ ہم مثبت رحجان برقرار رکھنا چاہتے ہیں، خوب تیاری کریں، اور خدمتگزاری میں باقاعدہ ہوں۔ خوشخبری کے پبلشر ہوتے ہوئے، دعا ہے کہ ہم سب باقاعدگی سے مینارنگہبانی اور جاگو! رسالوں کا اچھا استعمال کریں۔