مینارنگہبانی—مناسب وقت پر روحانی غذا
۱ تقریباً ۱۱۴ سالوں سے، مینارنگہبانی روحانی طور پر بیدار رہنے کیلئے اپنے قاریوں کی فہمائش کرتا رہا ہے۔ اسکا ساتھی رسالہ اویک! ہماری پشت میں ہی ایک پرامن اور محفوظ نئی دنیا کی بابت خالق کے وعدے پر اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔ اکٹھی ملکر، یہ دونوں اشاعتیں اس تاریک دنیا میں ہماری راہ کو روشن کرنے کیلئے وفادار آلات ثابت ہوئی ہیں۔ (یسعیاہ ۶۰:۲) خدا کے کلام کی سچائی کبھی نہیں بدلتی، لیکن اسکی بابت ہماری سمجھ مزید واضح ہو جاتی ہے جب یہوواہ ہمیں ”وقت پر“ روحانی ”کھانا“ دینے کیلئے انکو اور دیگر آلات کو استعمال کرتا ہے۔—متی ۲۴:۴۵، امثال ۴:۱۸۔
۲ رسالوں کا بہترین استعمال کریں: ہم اس روحانی روشن خیالی کیلئے اپنی شکرگزاری کا اظہار کر سکتے ہیں جو ہم نے مینارنگہبانی اور اویک! دونوں کو پڑھنے کیلئے لوگوں کی پرجوش حوصلہافزائی کرنے سے حاصل کی ہے۔ ہم گھرباگھر کے کام میں پہلی ملاقات کرتے ہوئے یا غیررسمی گواہی دیتے وقت سالانہ چندے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ کچھ باقاعدگی کیساتھ رسالوں کی ایک ایک کاپی حاصل کرتے ہیں اور یقیناً انکے پڑھنے سے استفادہ کرتے ہیں۔ یہ اشخاص شاید سالانہ چندہ حاصل کرنے کے موقع کی قدر کریں۔ بعض اوقات یہ بہتر ہو سکتا ہے کہ ان اصحابخانہ کو رسالوں کا ایک ایک شمارہ ہی پیش کیا جائے جو ہمارے لٹریچر سے بخوبی واقف نہیں ہیں اور اسکی قدروقیمت کیلئے جنکی قدردانی شاید کم ہو۔
۳ اگر حقیقی دلچسپی موجود ہے تو آپ اسے کیسے بھانپ سکتے ہیں؟ جب آپ ایک رسالے، اشتہار یا بروشر میں سے ایک یا دو نکات کو اجاگر کرتے ہیں تو صاحبخانہ کے ردعمل کو نوٹ کریں۔ کیا وہ پوری توجہ سے سنتا ہے؟ کیا وہ بائبل کیلئے احترام دکھاتا اور بائبل آیات کی پڑھائی کو ساتھ ساتھ دیکھتا ہے؟ کیا وہ نظریاتی سوالات سے اثرپذیر ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ آیا وہ باقاعدگی سے رسالوں کو حاصل کرنے کی قدر کریگا، اور سالانہ چندہ کی پیشکش کریں۔
۴ رسالوں کے منفرد شمارے ساتھی کارکنوں، ہممکتبوں، اور رشتہداروں کو پیش کئے جا سکتے ہیں۔ رسالے کاروباری واقفکاروں کو اور گلی کوچوں میں گواہی کے دوران بھی پیش کئے جا سکتے ہیں۔
۵ جیسے ہی رسالے کلیسیا کو مل جاتے ہیں تو جتنی جلدی ہو سکے پبلشروں کے لئے دستیاب ہونے چاہئیں۔ جب آپ ایک نیا شمارہ حاصل کرتے ہیں تو اس سے پوری طرح واقف ہو جائیں۔ کونسے مضامین آپکے علاقے کے لوگوں کیلئے بڑی تشویش کا باعث ہیں؟ عالمی امن اور سلامتی؟ معیشت؟ اچھی حکومت؟ ماحول؟ نمایاں طور پر، مینارنگہبانی ایک ہی مستقل حل، خدا کی بادشاہت، کی طرف لوگوں کی توجہ دلاتا ہے۔ (دانیایل ۲:۴۴، متی ۶:۱۰) یہ واقعی ہمارے ”[عظیم، NW] معلم“ کی جانب سے انمول تحفہ ہے۔—یسعیاہ ۳۰:۲۰۔
۶ مئی اور جون میدانی خدمت کیلئے مزید وقت مختص کرنے کے عمدہ مواقع پیش کرتے ہیں۔ بلاشبہ بہتیرے لوگ امدادی پائنیروں کے طور پر نام درج کروا رہے ہونگے۔ ہم سب ان دو مہینوں کے دوران اپنی میدانی خدمت کو بڑھانے کیلئے اب ذاتی نشانے قائم کر سکتے اور مینارنگہبانی اور اویک! کو پڑھنے کیلئے ہر اس شخص کی جس سے ہم ملتے ہیں پرجوش طریقے سے حوصلہافزائی کر سکتے ہیں۔