یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 15/‏11 ص.‏ 14-‏15
  • یہوواہ کی فراخ‌دلی کے لیے قدر ظاہر کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی فراخ‌دلی کے لیے قدر ظاہر کریں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • فراخ‌دلی کی بہترین مثال
  • ‏”‏کام بڑا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • یہوواہ خدا خوشی سے دینے والے کو برکتیں دیتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • فیاضی کا جذبہ پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 15/‏11 ص.‏ 14-‏15
ایک عورت کریڈٹ کارڈ کے ذریعے عطیہ دے رہی ہے۔‏

یہوواہ کی فراخ‌دلی کے لیے قدر ظاہر کریں

یہوواہ بہت فراخ‌دل خدا ہے۔ (‏یعقو 1:‏17‏)‏ سورج، چاند، ستارے اور سرسبز زمین خدا کی فراخ‌دلی کا مُنہ بولتا ثبوت ہیں۔—‏زبور 65:‏12، 13؛‏ 147:‏7، 8؛‏ 148:‏3، 4‏۔‏

زبورنویس اپنے خالق کی اِتنی قدر کرتے تھے کہ اُنہوں نے اُس کے کاموں کے بارے میں ایک بہت ہی شان‌دار گیت لکھا۔ زبور 104 کو پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا آپ کے احساسات بھی زبورنویس جیسے ہیں۔ اُس نے لکھا:‏ ”‏مَیں عمر بھر [‏یہوواہ]‏ کی تعریف گاؤں گا۔ جب تک میرا وجود ہے مَیں اپنے خدا کی مدح‌سرائی کروں گا۔“‏—‏زبور 104:‏33‏۔‏

فراخ‌دلی کی بہترین مثال

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم بھی اُس کی طرح فراخ‌دل بنیں۔ اُس نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ فراخ‌دلی ظاہر کرنے کے کیا فائدے ہیں۔ غور کریں کہ پولُس رسول نے کیا لکھا:‏ ”‏اِس موجودہ جہان کے دولت‌مندوں کو حکم دے کہ مغرور نہ ہوں اور ناپائیدار دولت پر نہیں بلکہ خدا پر اُمید رکھیں جو ہمیں لطف اُٹھانے کے لئے سب چیزیں اِفراط سے دیتا ہے۔ اور نیکی کریں اور اچھے کاموں میں دولت‌مند بنیں اور سخاوت پر تیار اور اِمداد پر مستعد ہوں۔ اور آیندہ کے لئے اپنے واسطے ایک اچھی بنیاد قائم کر رکھیں تاکہ حقیقی زندگی پر قبضہ کریں۔“‏—‏1-‏تیم 6:‏17-‏19‏۔‏

جب پولُس رسول نے کُرنتھس کے مسیحیوں کو دوسرا خط لکھا تو اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ مسیحیوں کو کس نیت سے دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏جس قدر ہر ایک نے اپنے دل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خدا خوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔“‏ (‏2-‏کُر 9:‏7‏)‏ پھر اُنہوں نے یہ بتایا کہ فراخ‌دلی سے ضرورت‌مند شخص اور مدد کرنے والے شخص دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ ضرورت‌مند کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے اور مدد کرنے والے کو یہوواہ خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔—‏2-‏کُر 9:‏11-‏14‏۔‏

اِس کے بعد پولُس نے کہا:‏ ”‏شکر خدا کا اُس کی اُس بخشش پر جو بیان سے باہر ہے۔“‏ (‏2-‏کُر 9:‏15‏)‏ خدا کی بخشش اُن تمام نعمتوں کی طرف اِشارہ کرتی ہے جو وہ ہمیں مسیح کے ذریعے دیتا ہے۔ یہ نعمتیں اِتنی شان‌دار ہیں کہ اِنہیں لفظوں میں بیان نہیں کِیا جا سکتا۔ یہ واقعی یہوواہ کی فراخ‌دلی کا سب سے ٹھوس ثبوت ہیں۔‏

یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے اب تک جو نعمتیں ہمیں دیں ہیں اور جو وہ مستقبل میں دیں گے، ہم اُن کے لیے شکرگزاری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم خدا کی عبادت کو فروغ دینے کے لیے اپنے حالات کے مطابق اپنا وقت، طاقت اور مال صرف کریں۔—‏1-‏توا 22:‏14؛‏ 29:‏3-‏5؛‏ لُو 21:‏1-‏4‏۔‏

عالم‌گیر کام کے فروغ کے لیے عطیات دینے کے طریقے

پولُس رسول کے زمانے کی طرح آج‌کل بھی بہت سے سچے مسیحی اپنی آمدنی میں سے کچھ بچا کر رکھتے ہیں اور پھر اِسے اپنی کلیسیا میں اُس بکس میں ڈالتے ہیں جس پر لکھا ہے:‏ ”‏عالم‌گیر کام کے لیے عطیات۔“‏ (‏1-‏کُر 16:‏2‏)‏ ہر مہینے کلیسیائیں یہ عطیات اپنے ملک میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچ کو بھیج دیتی ہیں۔ آپ اپنے عطیات براہِ‌راست بھی اُس قانونی تنظیم کو بھیج سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ آپ اپنی برانچ سے اِس تنظیم کا نام پوچھ سکتے ہیں۔ برانچ کا پتہ معلوم کرنے کے لیے آپ ہماری ویب‌سائٹ www.jw.org کو دیکھ سکتے ہیں۔ نیچے کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کے ذریعے آپ اپنے عطیات براہِ‌راست بھیج سکتے ہیں۔‏

بغیر شرط کے عطیات

  • آن‌لائن بینک، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے عطیات۔ کچھ برانچوں میں یہ jw.org یا اُن کی بتائی کسی اَور ویب‌سائٹ کے ذریعے بھی کِیا جا سکتا ہے۔‏

  • نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا۔ اِن اشیا کے ساتھ ایک خط بھی بھیجیں جس میں یہ بتائیں کہ نقدی اور دیگر چیزیں بِنا کسی شرط کے عطیات کے طور پر دی جا رہی ہیں۔‏

شرط والے عطیات

  • ایسے عطیات جن میں پیسہ اِس شرط پر دیا جاتا ہے کہ اگر عطیہ دینے والے کو ضرورت پڑی تو وہ اپنا پیسہ واپس لے سکتا ہے۔‏

  • ایک خط میں بتائیں کہ اِس عطیے کے ساتھ شرط بھی رکھی گئی ہے۔‏

عطیات دینے کی منصوبہ‌سازی کریں

نقد رقم اور قیمتی اشیا دینے کے علاوہ آپ عالم‌گیر کام کے فروغ کے لیے اَور بھی طریقوں سے عطیات دے سکتے ہیں۔ نیچے اِن کی فہرست دی گئی ہے۔ اگر آپ اِن میں سے کوئی طریقہ اِستعمال کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے پہلے اپنی برانچ سے پوچھیں کہ آیا آپ کے ملک میں وہ طریقہ چلتا ہے یا نہیں۔ ہر ملک میں عطیات دینے اور ٹیکس ادا کرنے کے قوانین فرق ہوتے ہیں۔ اِس لیے عطیات دینے کا کوئی بھی طریقہ چُننے سے پہلے کسی وکیل سے صلاح مشورہ ضرور کر لیں۔‏

لائف اِنشورنس:‏ آپ اپنی لائف اِنشورنس یا ریٹائرمنٹ کی رقم اُس قانونی تنظیم کے نام کر سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

بینک میں جمع رقم:‏ آپ وصیت کر سکتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد آپ کے بینک میں جتنی بھی رقم ہے، وہ اُس قانونی تنظیم کو دے دی جائے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

سٹاک مارکیٹ کے شیئرز اور بانڈز:‏ آپ اپنے شیئرز اور بانڈز کو بھی اُس تنظیم کو دے سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ آپ اِنہیں یا تو اپنی زندگی میں ہی عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں یا پھر آپ یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد یہ اِس تنظیم کو دے دیے جائیں۔‏

زمین جائیداد:‏ آپ اپنی زمین جائیداد کو بھی عطیے کے طور پر اُس تنظیم کو دے سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا اپنا گھر ہے تو آپ یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ یہ گھر آپ کی موت کے بعد اِس تنظیم کو دے دیا جائے۔‏

عطیات پر ملنے والی سالانہ رقم:‏ آپ اپنا پیسہ یا اثاثے اِس شرط پر عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں کہ جب تک آپ زندہ ہیں، آپ کو ہر سال کچھ مخصوص رقم ملتی رہے۔ آپ جس سال اپنا پیسہ یا اثاثے اُس تنظیم کو دیں گے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں، اُس سال آپ کو کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔‏

وصیتیں اور ٹرسٹ:‏ آپ اپنے وصیت‌نامے میں یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کی جائیداد اور پیسہ اُس تنظیم کو مل جائے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ یا پھر آپ ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کر سکتے ہیں اور یہ طے کر سکتے ہیں کہ یہ فنڈ آپ کی موت کے بعد اِس تنظیم کو ملے۔ اِس ٹرسٹ سے آپ کو ٹیکس میں کٹوتی حاصل ہو سکتی ہے۔‏

اِن طریقوں سے عطیہ دینے سے پہلے منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ اِن طریقوں سے عطیہ دینا چاہتے ہیں، اُن کی رہنمائی کے لیے ایک خاص بروشر شائع کِیا گیا ہے جو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے۔ اِس بروشر میں ایسے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے جیتے جی اپنا پیسہ یا جائیداد عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں یا پھر کوئی ایسا بندوبست بنا سکتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کے اثاثے اُس تنظیم کو مل جائیں جو یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اِس بروشر میں دی گئی تمام معلومات آپ کے ملک میں لاگو نہ ہوں کیونکہ آپ کے ملک میں عطیات دینے اور ٹیکس ادا کرنے کے قوانین فرق ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا بروشر پڑھنے کے بعد آپ کو کسی وکیل سے رائے ضرور لینی چاہیے۔ بہت سے لوگ اِن طریقوں سے عطیات دے کر ہمارے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں اور ہماری اِمدادی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اِس طرح اُنہیں ٹیکس میں کٹوتی حاصل ہوتی ہے۔ اگر یہ بروشر آپ کے ملک میں دستیاب ہے تو آپ اِسے اپنی کلیسیا کے سیکریٹری سے مانگ سکتے ہیں۔‏

مزید معلومات کے لیے آپ اپنی برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں