یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م14 15/‏12 ص.‏ 4-‏5
  • یہوواہ خدا خوشی سے دینے والے کو برکتیں دیتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ خدا خوشی سے دینے والے کو برکتیں دیتا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏کام بڑا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • یہوواہ کی فراخ‌دلی کے لیے قدر ظاہر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • فیاضی کا جذبہ پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
م14 15/‏12 ص.‏ 4-‏5
ایک شخص عطیہ ڈال رہا ہے

یہوواہ خدا خوشی سے دینے والے کو برکتیں دیتا ہے

ہمارے خالق نے اِنسانوں کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔ وہ اُن لوگوں کو ڈھیر ساری برکتیں دیتا ہے جو اِس آزادی کو اپنے فائدے کی بجائے اُس کی عبادت کو فروغ دینے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔ وہ اُن لوگوں پر بھی برکتیں نچھاور کرتا ہے جو اُس کے نام کو پاک ٹھہرانے میں حصہ لیتے ہیں اور اُس کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں۔ یہوواہ خدا یہ نہیں چاہتا کہ ہم کسی خوف یا دباؤ کی وجہ سے اُس کے حکموں پر عمل کریں۔ وہ چاہتا کہ ہم خوشی سے اور محبت کی بِنا پر ایسا کریں۔‏

مثال کے طور پر جب بنی‌اِسرائیل کوہِ‌سینا کے بیابان میں تھے تو یہوواہ خدا نے اُنہیں عبادت‌گاہ بنانے کے سلسلے میں ہدایات دیں۔ اُس نے موسیٰ کے ذریعے بنی‌اِسرائیل سے کہا:‏ ”‏تُم اپنے پاس سے [‏یہوواہ]‏ کے لئے ہدیہ لایا کرو۔ جس کسی کے دل کی خوشی ہو وہ [‏یہوواہ]‏ کا ہدیہ لائے۔“‏ (‏خر 35:‏5)‏ ہر اِسرائیلی اپنی گنجائش کے مطابق ہدیہ دے سکتا تھا۔ چاہے وہ کچھ بھی دیتا اور جتنا بھی دیتا، اُسے یہوواہ خدا کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جانا تھا۔ اِسرائیلیوں نے اِس ہدایت پر کیسا ردِعمل دِکھایا؟‏

‏”‏جس جس کا جی چاہا اور جس جس کے دل میں رغبت ہوئی،“‏ اُس نے اپنے ”‏دل کی خوشی“‏ سے ہدیہ دیا۔ عورتیں اور آدمی خوشی سے یہوواہ خدا کے کام کے لیے کچھ نہ کچھ لائے۔ وہ جگنو بالیاں، انگشتریاں، بازوبند، سونا، چاندی، پیتل، آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑے، مہین کتان، بکریوں کی پشم، مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہوئی کھالیں، تخس کی کھالیں، کیکر کی لکڑی، قیمتی پتھر، مصالحے اور تیل لائے۔ لوگوں نے اِتنا سامان دیا کہ ”‏وہ سارے کام کو تیار کرنے کے لئے نہ فقط کافی بلکہ زیادہ تھا۔“‏—‏خر 35:‏21-‏24، 27-‏29؛ 36:‏7۔‏

یہوواہ خدا کو اِس بات کی خوشی نہیں تھی کہ لوگوں نے کتنا سامان دیا ہے بلکہ اُسے اِس بات کی خوشی تھی کہ لوگوں نے دل کی خوشی سے ایسا کِیا ہے۔ اِن لوگوں نے خوشی سے اپنا وقت اور اپنی توانائی خدا کے کام میں صرف کی۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏جتنی عورتیں ہوشیار تھیں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے کات کات کر آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے اور مہین کتان کے تار لا کر دئے۔ اور جتنی عورتوں کے دل حکمت کی طرف مائل تھے اُنہوں نے بکریوں کی پشم کاتی۔“‏ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا نے بضلی‌ایل کو ”‏حکمت اور فہم اور دانش اور ہر طرح کی صنعت“‏ میں مہارت عطا کی۔ خدا نے بضلی‌ایل اور اہلیاب کو ہر کام کو اچھی طرح سے انجام دینے کی صلاحیت بخشی۔—‏خر 35:‏25، 26، 30-‏35۔‏

جب یہوواہ خدا نے بنی‌اِسرائیل کو عطیات دینے کو کہا تو اُسے پورا یقین تھا کہ ”‏جس کسی کے دل کی خوشی“‏ ہوگی، وہ اُس کی عبادت کی حمایت کرنے کے لیے عطیہ ضرور دے گا۔ اِس کے بدلے میں یہوواہ خدا نے اِن لوگوں کو دل کھول کر برکتیں دیں۔ اُس نے اُن کی رہنمائی کی اور اُن کی جھولی خوشیوں سے بھر دی۔ اِس طرح یہوواہ خدا نے ظاہر کِیا کہ وہ اپنے اُن خادموں کو کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتا جو اُس کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے دل کی خوشی سے اُسے عطیات یا اپنا وقت دیتے ہیں۔ (‏زبور 34:‏9‏)‏ اگر ہم بھی بے‌غرضی سے یہوواہ خدا کی خدمت کریں گے تو وہ ہمیں بھی ضرور برکتیں دے گا۔‏

عالم‌گیر کام کے فروغ کے لیے عطیات دینے کے طریقے

پولُس رسول کے زمانے کی طرح آج‌کل  بھی  بہت سے سچے مسیحی اپنی آمدنی میں سے کچھ بچا کر رکھتے ہیں اور پھر اِسے اپنی کلیسیا میں اُس بکس میں ڈالتے ہیں جس پر لکھا ہے:‏ ”‏عالم‌گیر کام کے لیے عطیات۔“‏ (‏1-‏کر 16:‏2‏)‏ ہر مہینے کلیسیائیں یہ عطیات اپنے ملک میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ کے دفتر کو بھیج دیتی ہیں۔ آپ اپنے عطیات براہِ‌راست بھی اُس قانونی تنظیم کو بھیج سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ آپ اپنے برانچ کے دفتر سے اِس تنظیم کا نام پوچھ سکتے ہیں۔ برانچ کے دفتر کا پتہ معلوم کرنے کے لیے آپ ہماری ویب‌سائٹ www.jw.org کو دیکھ سکتے ہیں۔ نیچے کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کے ذریعے آپ اپنے عطیات براہِ‌راست بھیج سکتے ہیں۔‏

بغیر شرط کے عطیات

  • آن‌لائن بینک، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے عطیات۔ کچھ برانچ کے دفتروں میں یہ jw.org یا اُن کی بتائی کسی اَور ویب‌سائٹ کے ذریعے بھی کِیا جا سکتا ہے۔‏

  • نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا۔ اِن اشیا کے ساتھ ایک خط بھی بھیجیں جس میں یہ بتائیں کہ نقدی اور دیگر چیزیں بِنا کسی شرط کے عطیات کے طور پر دی جا رہی ہیں۔‏

شرط والے عطیات

  • ایسے عطیات جن میں پیسہ اِس شرط پر دیا جاتا  ہے  کہ اگر عطیہ دینے والے کو ضرورت پڑی تو وہ اپنا پیسہ واپس لے سکتا ہے۔‏

  • ایک خط میں بتائیں کہ اِس عطیے کے ساتھ شرط بھی رکھی گئی ہے۔‏

عطیات دینے کی منصوبہ‌سازی کریں

نقد رقم اور قیمتی اشیا دینے کے علاوہ آپ عالم‌گیر کام کے فروغ کے لیے اَور بھی طریقوں سے عطیات دے سکتے ہیں۔ نیچے اِن کی فہرست دی گئی ہے۔ اگر آپ اِن میں سے کوئی طریقہ اِستعمال کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے پہلے اپنے برانچ کے دفتر سے پوچھیں کہ آیا آپ کے ملک میں وہ طریقہ چلتا ہے یا نہیں۔ ہر ملک میں عطیات دینے اور ٹیکس ادا کرنے کے قوانین فرق ہوتے ہیں۔ اِس لیے عطیات دینے کا کوئی بھی طریقہ چننے سے پہلے کسی وکیل سے صلاح مشورہ ضرور کر لیں۔‏

لائف اِنشورنس:‏ آپ اپنی لائف اِنشورنس یا ریٹائرمنٹ کی رقم اُس قانونی تنظیم کے نام کر سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

بینک میں جمع رقم:‏ آپ وصیت کر سکتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد آپ کے بینک میں جتنی بھی رقم ہے، وہ اُس قانونی تنظیم کو دے دی جائے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز اور بانڈز:‏ آپ اپنے شیئرز  اور بانڈز کو بھی اُس تنظیم کو دے سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ آپ اِنہیں یا تو اپنی زندگی میں ہی عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں یا پھر آپ یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد یہ اِس تنظیم کو دے دیے جائیں۔‏

زمین جائیداد:‏ آپ اپنی زمین جائیداد کو بھی عطیے کے طور پر اُس تنظیم کو دے سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا اپنا گھر ہے تو آپ یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ یہ گھر آپ کی موت کے بعد اِس تنظیم کو دے دیا جائے۔‏

عطیات پر ملنے والی سالانہ رقم:‏ آپ اپنا پیسہ یا اثاثے اِس شرط پر عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں کہ جب تک آپ زندہ ہیں، آپ کو ہر سال کچھ مخصوص رقم ملتی رہے۔ آپ جس سال اپنا پیسہ یا اثاثے اُس تنظیم کو دیں گے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں، اُس سال آپ کو کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔‏

وصیتیں اور ٹرسٹ:‏ آپ اپنے وصیت‌نامے میں یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کی جائیداد اور پیسہ اُس تنظیم کو مل جائے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ یا پھر آپ ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کر سکتے ہیں اور یہ طے کر سکتے ہیں کہ یہ فنڈ آپ کی موت کے بعد اِس تنظیم کو ملے۔ اِس ٹرسٹ سے آپ کو ٹیکس میں کٹوتی حاصل ہو سکتی ہے۔‏

اِن طریقوں سے عطیہ دینے سے پہلے منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ اِن طریقوں سے عطیہ دینا چاہتے ہیں، اُن کی رہنمائی کے لیے ایک خاص بروشر شائع کِیا گیا ہے جو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے۔ اِس بروشر میں ایسے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے جیتے جی اپنا پیسہ یا جائیداد عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں یا پھر کوئی ایسا بندوبست بنا سکتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کے اثاثے اُس تنظیم کو مل جائیں جو یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اِس بروشر میں دی گئی تمام معلومات آپ کے ملک میں لاگو نہ ہوں کیونکہ آپ کے ملک میں عطیات دینے اور ٹیکس ادا کرنے کے قوانین فرق ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا بروشر پڑھنے کے بعد آپ کو کسی وکیل سے رائے ضرور لینی چاہیے۔ بہت سے لوگ اِن طریقوں کے ذریعے عطیات دے کر ہمارے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں اور ہماری اِمدادی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اِس طرح اُنہیں ٹیکس میں کٹوتی حاصل ہوتی ہے۔ اگر یہ بروشر آپ کے ملک میں دستیاب ہے تو آپ اِسے اپنی کلیسیا کے سیکریٹری سے مانگ سکتے ہیں۔‏

مزید معلومات کے لیے آپ اپنے برانچ کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں