یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 1/‏4 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا خدا ایسی حکومت لائے گا جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • جنگیں اور لڑائیاں کیسے ختم ہوں گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 1/‏4 ص.‏ 16

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

کیا کبھی ایک ایسی حکومت قائم ہوگی جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گی؟‏

سب قوموں کے لوگ ایک عالم‌گیر حکومت کے تحت متحد ہیں۔‏

ایک عالم‌گیر حکومت سب قوموں کے لوگوں کو کیسے متحد کرے گی؟ یسعیاہ 32:‏1،‏ 17؛‏ 54:‏13

ذرا سوچیں، اگر پوری زمین پر ایک ہی حکومت ہوتی تو لوگوں کو کتنا فائدہ ہوتا۔ آج‌کل بہت سے لوگوں کو غربت کی وجہ سے تکلیفیں اُٹھانی پڑتی ہیں جبکہ امیر لوگ عیش کرتے ہیں۔ لیکن اگر ایک ایسی عالم‌گیر حکومت ہوتی جو اپنی رعایا کی فکر رکھتی تو ہر شخص کی ضروریات پوری ہوتیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اِنسان ایک ایسی حکومت قائم کرنے کے قابل ہے؟‏‏—‏یرمیاہ 10:‏23 کو پڑھیں۔‏

اِنسانی تاریخ کے دوران یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومتیں اپنی رعایا، خاص طور پر غریب لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کر سکتیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ کچھ حاکم ظالم بھی ثابت ہوئے۔ (‏واعظ 4:‏1‏)‏ لیکن خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ایک ایسی حکومت قائم کرے گا جو تمام حکومتوں کی جگہ لے لے گی اور اِس کا حکمران لوگوں کا خیال رکھے گا۔‏‏—‏یسعیاہ 11:‏4؛‏ دانی‌ایل 2:‏44 کو پڑھیں۔‏

خدا کی بادشاہت کیا کرے گی؟‏

یہوواہ خدا نے ایک بہترین حکمران کا اِنتخاب کِیا ہے جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گا۔ یہ حکمران یسوع مسیح ہیں۔ (‏لوقا 1:‏31-‏33‏)‏ جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے بہت سے لوگوں کی مدد کی اور یوں ظاہر کِیا کہ اُنہیں لوگوں کی فکر ہے۔ خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر وہ سب قوموں کے لوگوں کو متحد کر دیں گے اور اُن کو اُن کی تکلیفوں سے نجات دِلائیں گے۔‏‏—‏زبور 72:‏8،‏ 12-‏14 کو پڑھیں۔‏

کیا ہر اِنسان یسوع مسیح کو اپنا حکمران تسلیم کرے گا؟ جی نہیں۔ لیکن یہوواہ خدا اِنسانوں کے ساتھ صبر سے پیش آتا ہے۔ (‏2-‏پطرس 3:‏9‏)‏ وہ سب لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ یسوع مسیح کو اپنا حکمران تسلیم کریں۔ بہت جلد یسوع مسیح تمام بُرے لوگوں کو ختم کر دیں گے اور پوری دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم کریں گے۔‏‏—‏میکاہ 4:‏3، 4 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لیے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 8 کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏

آپ اِسے اِس ویب‌سائٹ سے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں:‏ www.jw.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں