یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م13 15/‏11 ص.‏ 8-‏9
  • دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏کام بڑا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • یہوواہ کی فراخ‌دلی کے لیے قدر ظاہر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • یہوواہ خدا خوشی سے دینے والے کو برکتیں دیتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ‏’‏یہوواہ ہی کی برکت دولت بخشتی ہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
م13 15/‏11 ص.‏ 8-‏9

دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک طریقہ

بھائی فرانسوا ایک بزرگ ہیں اور ایک غریب ملک میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے ملک میں ”‏الیکشن کے بعد ہونے والے دنگے‌فساد کی وجہ سے ہزاروں یہوواہ کے گواہوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ خوراک اور دوائیوں کی قیمتیں آسمان کو چُھونے لگیں اور ملک بھر میں اِن کی بڑی قلت ہو گئی۔ اِس کے علاوہ بینک اور اےٹی‌ایم مشینیں بھی بند ہو گئیں۔“‏

مقامی برانچ کے دفتر نے اُن یہوواہ کے گواہوں کے لئے فوراً اِمدادی سامان اور کچھ نقدی بھیجی جنہوں نے اپنی مختلف عبادت‌گاہوں میں پناہ لے رکھی تھی۔ آپس میں لڑنے والی سیاسی پارٹیوں نے بڑی‌بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا۔ لیکن وہ پارٹیاں جانتی تھیں کہ یہوواہ کے گواہ کسی کی طرف‌داری نہیں کرتے۔ اِس لئے وہ عام طور پر برانچ کے دفتر کی گاڑیوں کو سامان لے کر گزرنے دیتی تھیں۔‏

بھائی فرانسوا نے کہا:‏ ”‏ایک بار ہم اپنے کچھ بہن‌بھائیوں کے لئے سامان لے کر جا رہے تھے جو ہماری ایک عبادت‌گاہ میں چھپے ہوئے تھے۔ راستے میں کچھ لوگوں نے ہماری گاڑی پر گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ پھر ہم نے دیکھا کہ ایک شخص بندوق لئے ہماری طرف دوڑا آ رہا ہے۔ ہم نے فوراً اپنی گاڑی پیچھے گھمائی اور برانچ کے دفتر واپس آ گئے۔ ہم نے یہوواہ خدا کا شکر ادا کِیا کہ ہماری جان بچ گئی۔ اگلے دن ۱۳۰ بہن‌بھائی اُس عبادت‌گاہ سے محفوظ مقامات کی طرف نکل پڑے۔ اُن میں سے کچھ برانچ کے دفتر آ گئے اور ہم نے اُن کی ہر لحاظ سے اچھی طرح دیکھ‌بھال کی۔ وہ بہن‌بھائی دنگے‌فساد ختم ہونے تک برانچ کے دفتر کے مہمان رہے۔“‏

بھائی فرانسوا نے بتایا:‏ ”‏برانچ کے دفتر کو بہت سے بہن‌بھائیوں کی طرف سے خط ملے جن میں اُنہوں نے اپنی شکرگزاری کا اِظہار کِیا۔ مصیبت میں پھنسے ہوئے یہوواہ کے گواہوں نے جب یہ دیکھا کہ دوسرے علاقوں سے اُن کے بہن‌بھائی کیسے اُن کی مدد کو پہنچے ہیں تو یہوواہ خدا پر اُن کا بھروسا اَور مضبوط ہوا۔“‏

جب ہمارے بہن‌بھائیوں پر قدرتی آفت یا کوئی اَور مشکل آتی ہے تو ہم صرف زبانی کلامی یہ نہیں کہتے کہ ”‏گرم اور سیر رہو۔“‏ (‏یعقو ۲:‏۱۵، ۱۶‏)‏ اِس کی بجائے ہم اُن کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلی صدی میں بھی جب شاگردوں کو معلوم ہوا کہ قحط پڑنے والا ہے تو اُنہوں نے فیصلہ کِیا کہ وہ ”‏اپنے اپنے مقدور کے موافق یہوؔدیہ میں رہنے والے بھائیوں کی خدمت کے لئے کچھ بھیجیں“‏ گے۔—‏اعما ۱۱:‏۲۸-‏۳۰‏۔‏

آج ہم بھی ضرورت‌مند لوگوں کی اِمداد کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن لوگوں کو ”‏خدا کی رہنمائی کی ضرورت“‏ بھی ہے۔ (‏متی ۵:‏۳‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن‏)‏ یسوع مسیح نے لوگوں کو اِس ضرورت سے واقف کرنے کی ذمے‌داری ہمیں دی ہے تاکہ وہ اِسے پورا کرنے کے لئے قدم اُٹھا سکیں۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ اِس ذمے‌داری کو پورا کرنے کے لئے ہم اِنفرادی طور پر اپنا بہت سا وقت اور وسائل اِستعمال کرتے ہیں۔ یہوواہ خدا کی تنظیم کے پاس جو عطیات جمع ہوتے ہیں، اُن میں سے کچھ عطیات ضرورت‌مند بہن‌بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے اِستعمال کئے جاتے ہیں۔ لیکن زیادہ‌تر عطیات بادشاہت کے کام کو فروغ دینے کے لئے اِستعمال ہوتے ہیں۔ اِس طرح ہم اِنفرادی اور اِجتماعی طور پر یہوواہ خدا اور پڑوسی کے لئے محبت ظاہر کرتے ہیں۔—‏متی ۲۲:‏۳۷-‏۳۹‏۔‏

جو لوگ ہمارے مُنادی کے عالم‌گیر کام کو فروغ دینے کے لئے عطیات دیتے ہیں، وہ اِس بات کا یقین رکھیں کہ اُن کے عطیات کا جائز اور بہترین اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ کیا آپ اپنے ضرورت‌مند بہن‌بھائیوں کی مشکل آسان کرنے کے لئے کچھ کر سکتے ہیں؟ کیا آپ شاگرد بنانے کے کام کو فروغ دینا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ’‏بھلائی کے حق‌دار سے اُسے دریغ نہ کریں جب آپ کے مقدور میں ہو۔‘‏—‏امثا ۳:‏۲۷‏۔‏

عالم‌گیر کام کے فروغ کے لئے عطیات دینے کے طریقے

پولسُ رسول کے زمانے کی طرح آج‌کل بھی بہت سے یہوواہ کے گواہ اپنی آمدنی میں سے کچھ بچا کر رکھتے ہیں اور پھر اِسے اپنی کلیسیا میں اُس بکس میں ڈالتے ہیں جس پر لکھا ہے ”‏عالم‌گیر کام کے لئے عطیات۔“‏ (‏۱-‏کر ۱۶:‏۲‏)‏ ہر مہینے کلیسیائیں یہ عطیات اپنے ملک میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ کے دفتر کو بھیج دیتی ہیں۔ آپ اپنے عطیات براہِ‌راست بھی اُس قانونی تنظیم کو بھیج سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ آپ اپنے برانچ کے دفتر سے اِس تنظیم کا نام پوچھ سکتے ہیں۔ آپ ہماری ویب‌سائٹ www.jw.org سے برانچ کے دفتر کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں۔ نیچے کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کے ذریعے آپ اپنے عطیات براہِ‌راست بھیج سکتے ہیں:‏

  • بغیر شرط کے عطیات

    • نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا۔‏

    • اِن اشیا کے ساتھ ایک خط بھی بھیجیں جس میں یہ بتائیں کے نقدی اور دیگر چیزیں بِنا کسی شرط کے عطیات کے طور پر دی جا رہی ہیں۔‏

  • شرط والے عطیات

    • ایسے عطیات جن میں پیسہ اِس شرط پر دیا جاتا ہے کہ اگر عطیہ دینے والے کو ضرورت پڑی تو وہ اپنا پیسہ واپس لے سکتا ہے۔‏

    • ایک خط میں یہ بتائیں کہ اِس عطیے کے ساتھ شرط بھی رکھی گئی ہے۔‏

  • عطیات دینے کی منصوبہ‌سازی کریں

    نقد رقم اور قیمتی اشیا دینے کے علاوہ آپ عالم‌گیر کام کے فروغ کے لئے اَور بھی طریقوں سے عطیات دے سکتے ہیں۔ نیچے اِن کی فہرست دی گئی ہے۔ اگر آپ اِن میں سے کوئی طریقہ اِستعمال کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے پہلے اپنے برانچ کے دفتر سے پوچھیں کہ آیا آپ کے ملک میں وہ طریقہ چلتا ہے یا نہیں۔ ہر ملک میں عطیات دینے اور ٹیکس ادا کرنے کے قوانین فرق ہوتے ہیں۔ اِس لئے عطیات دینے کا کوئی بھی طریقہ چننے سے پہلے کسی وکیل سے صلاح‌مشورہ ضرور کر لیں۔‏

    لائف انشورنس:‏ آپ اپنی لائف اِنشورنس یا ریٹائرمنٹ کی رقم اُس قانونی تنظیم کے نام کر سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

    بینک میں جمع رقم:‏ آپ وصیت کر سکتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد آپ کے بینک میں جتنی بھی رقم ہے، وہ اُس قانونی تنظیم کو دے دی جائے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

    اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز اور بانڈز:‏ آپ اپنے شیئرز اور بانڈز کو بھی اُس تنظیم کو دے سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ آپ اِنہیں یا تو اپنی زندگی میں ہی عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں یا پھر آپ یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد یہ اِس تنظیم کو دے دئے جائیں۔‏

    زمین جائیداد:‏ آپ اپنی زمین جائیداد کو بھی عطیے کے طور پر اُس تنظیم کو دے سکتے ہیں جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا اپنا گھر ہے تو آپ یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ یہ گھر آپ کی موت کے بعد اِس تنظیم کو دیا جائے۔‏

    عطیات پر ملنے والی سالانہ رقم:‏ آپ اپنا پیسہ یا اثاثے اِس شرط پر عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں کہ جب تک آپ زندہ ہیں، آپ کو ہر سال کچھ مخصوص رقم ملتی رہے۔ آپ جس سال اپنا پیسہ یا اثاثے اُس تنظیم کو دیں گے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں، اُس سال آپ کو کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔‏

    وصیتیں اور ٹرسٹ:‏ آپ اپنے وصیت‌نامے میں یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کی جائیداد اور پیسہ اُس تنظیم کو مل جائے جسے یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ یا پھر آپ ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کر سکتے ہیں اور یہ طے کر سکتے ہیں کہ یہ فنڈ آپ کی موت کے بعد اِس تنظیم کو ملے۔ اِس ٹرسٹ سے آپ کو ٹیکس میں کٹوتی حاصل ہو سکتی ہے۔‏

اِن طریقوں سے عطیہ دینے سے پہلے منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ اِن طریقوں سے عطیہ دینا چاہتے ہیں، اُن کی رہنمائی کے لئے ایک خاص بروشر شائع کِیا گیا ہے جو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے۔ اِس بروشر میں ایسے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے جیتے‌جی اپنا پیسہ یا جائیداد عطیے کے طور پر دے سکتے ہیں یا پھر کوئی ایسا بندوبست بنا سکتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کے اثاثے اُس تنظیم کو مل جائیں جو یہوواہ کے گواہ آپ کے ملک میں اِستعمال کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اِس بروشر میں دی گئی تمام معلومات آپ کے ملک میں لاگو نہ ہوں کیونکہ آپ کے ملک میں عطیات دینے اور ٹیکس ادا کرنے کے قوانین فرق ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا بروشر پڑھنے کے بعد آپ کو کسی وکیل سے رائے ضرور لینی چاہئے۔ بہت سے لوگ اِن طریقوں کے ذریعے عطیات دے کر ہمارے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں اور ہماری اِمدادی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اِس طرح اُنہیں ٹیکس میں کٹوتی حاصل ہوتی ہے۔ اگر یہ بروشر آپ کے ملک میں دستیاب ہے تو آپ اِسے اپنی کلیسیا کے سکریٹری سے مانگ سکتے ہیں۔‏

مزید معلومات کے لئے نیچے دئے گئے پتے پر خط لکھیں یا پھر دئے گئے نمبر پر فون کریں۔ یا پھر آپ اپنے برانچ کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‏

CHARITABLE PLANNING OFFICE

Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania

100 Watchtower Drive

12563-9204 Patterson, New York

306-0707 (‎845‎) Telephone

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں