یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م13 1/‏7 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • حقیقی اَمن—‏کس ماخذ سے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • لوگ امن اور سلامتی سے کیوں نہیں رہ سکتے؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • اِطمینان کیسے حاصل کریں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • حقیقی اَمن کے طالب ہو اور اُسکی کوشش میں رہو!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
م13 1/‏7 ص.‏ 16

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم کرنا اِتنا مشکل کیوں ہے؟‏

صرف وہ حکومت دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم کر سکتی ہے جو لوگوں کی سوچ اور رویے کو بدل سکتی ہے۔‏

پاک کلام میں اِس کی دو وجوہات بتائی گئی ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ خدا نے انسان کو اِس طرح سے نہیں بنایا کہ وہ خود اپنی رہنمائی کرے۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ’‏ساری دُنیا شریر یعنی شیطان کے قبضے میں پڑی ہوئی ہے۔‘‏ اِن وجوہات کی بِنا پر انسان چاہ کر بھی دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم نہیں کر پایا۔‏‏—‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳؛‏ ۱-‏یوحنا ۵:‏۱۹ کو پڑھیں۔‏

چونکہ انسان صرف اپنے فائدے کا سوچتے ہیں اِس لئے بھی وہ امن‌وسلامتی قائم نہیں کر پائے۔ دُنیا میں امن‌وسلامتی صرف اُس وقت قائم ہوگی جب ایک ایسی حکومت ہوگی جو پوری دُنیا پر حکمرانی کرے گی اور لوگوں کو یہ سکھائے گی کہ وہ اچھے کام کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔‏‏—‏یسعیاہ ۳۲:‏۱۷؛‏ ۴۸:‏۱۸،‏ ۲۲ کو پڑھیں۔‏

کون زمین پر امن‌وسلامتی قائم کرے گا؟‏

خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ایک ایسی حکومت لائے گا جو پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔ خدا کی حکومت سب انسانی حکومتوں کی جگہ لے‌لے گی۔ (‏دانی‌ایل ۲:‏۴۴‏)‏ یسوع مسیح اِس حکومت کے بادشاہ ہوں گے اور زمین پر امن‌وسلامتی قائم کریں گے۔ وہ زمین سے بُرائی کو ختم کر دیں گے اور لوگوں کو مل‌جُل کر رہنا سکھائیں گے۔‏‏—‏یسعیاہ ۹:‏۶، ۷؛‏ ۱۱:‏۴،‏ ۹ کو پڑھیں۔‏

آج بھی یسوع مسیح کی پیشوائی میں لاکھوں لوگ دوسروں کو پاک کلام سے سکھا رہے ہیں کہ وہ پیار محبت سے رہیں۔ وہ وقت دُور نہیں جب پوری زمین پر امن‌وسلامتی کا راج ہوگا۔‏‏—‏یسعیاہ ۲:‏۳، ۴؛‏ ۵۴:‏۱۳ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کتاب کے باب نمبر ۳ کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں