یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م12 1/‏5 ص.‏ 3
  • کیا تمام مسیحی سچے مسیحی ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا تمام مسیحی سچے مسیحی ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ سچے مسیحیوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • پورے یقین کے ساتھ سچائی کو تھامے رہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • اپنے ایمان کی خاطر نفرت کا نشانہ بنے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • آجکل کے مسیحی اور انسانی معاشرہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
م12 1/‏5 ص.‏ 3

کیا تمام مسیحی سچے مسیحی ہیں؟‏

آج‌کل دُنیابھر میں مسیحیوں کی کُل آبادی کتنی ہے؟ انگریزی کتاب مسیحی دُنیا کا اٹلس کے مطابق ۲۰۱۰ء میں مسیحیوں کی کُل آبادی تقریباً ۲ ارب ۳۰ کروڑ تھی۔ لیکن اِس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سب مسیحی ۴۱ ہزار سے زیادہ فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ہر فرقے کے الگ‌الگ عقیدے اور الگ‌الگ اخلاقی معیار ہیں۔ جب بعض لوگ مسیحی مذہب کو اِتنے زیادہ فرقوں میں بٹا ہوا دیکھتے ہیں تو وہ اُلجھن اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ شاید سوچنے لگتے ہیں کہ جو لوگ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، کیا وہ سب واقعی سچے مسیحی ہیں؟‏

اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے آئیں، ایک مثال پر غور کریں۔ جب ایک سیاح کسی ملک میں داخل ہوتا ہے تو اُسے ہوائی‌اڈے یا بارڈر پر نہ صرف یہ بتانا پڑ تا ہے کہ اُس کی شہریت کیا ہے بلکہ اُسے پاسپورٹ دِکھا کر اپنی شہریت اور شناخت کا ثبوت بھی پیش کرنا پڑتا ہے۔ اِسی طرح ایک شخص صرف یسوع مسیح پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرنے سے ہی سچا مسیحی نہیں بن جاتا بلکہ اُسے اِس دعوے کو ثابت بھی کرنا چاہئے۔ ایک شخص کیسے ثابت کر سکتا ہے کہ وہ یسوع مسیح کا سچا پیروکار ہے؟‏

اصطلا‌ح مسیحی ۴۴ء کے تھوڑے عرصے بعد استعمال ہونے لگی۔ بائبل کی دو کتابوں کے مصنف لوقا نے لکھا:‏ ”‏شاگرد پہلے اؔنطاکیہ ہی میں مسیحی کہلائے۔“‏ (‏اعمال ۱۱:‏۲۶‏)‏ اِس آیت میں جن لوگوں کو مسیحی کہا گیا ہے، وہ یسوع مسیح کے شاگرد تھے۔ یسوع مسیح کے شاگرد بننے کا کیا مطلب ہے؟ بائبل کے الفاظ کی تشریح کرنے والی ایک کتاب کے مطابق ”‏یسوع مسیح کے شاگرد بننے کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص بِنا کسی شرط کے اپنی زندگی یسوع مسیح کی پیروی کرنے کے لئے وقف کر دے اور عمربھر اُن کے پیچھے چلتا رہے۔“‏ لہٰذا سچا مسیحی وہ ہے جو بِنا کسی شرط کے اور پورے دل‌وجان سے یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرے۔‏

آج‌کل بہت سے لوگ مسیحی ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ہم اُن لوگوں کو کیسے پہچان سکتے ہیں جو واقعی یسوع مسیح کی پیروی کر رہے ہیں؟ یسوع مسیح نے اپنے سچے پیروکاروں کی پہچان کیا بتائی تھی؟ آئیں، دیکھیں کہ پاک کلام میں اِن سوالوں کا کیا جواب دیا گیا ہے۔ مضامین کے اِس سلسلے میں ہم یسوع مسیح کی پانچ ایسی باتوں پر غور کریں گے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کے پیروکاروں کو کن معیاروں پر پورا اُترنا چاہئے۔ پھر ہم یہ دیکھیں گے کہ اِبتدائی مسیحی اِن معیاروں پر کیسے پورا اُترے تھے اور آج اِن معیاروں پر کون پورا اُترتے ہیں۔ یوں آپ اِس بات کا اندازہ لگا سکیں گے کہ آج‌کل جو لوگ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اُن میں سے سچے مسیحی کون ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں