یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏11 ص.‏ 3
  • کیا آپ کو دھوکے میں رکھا گیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو دھوکے میں رکھا گیا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • پہلے جھوٹ کے بھیانک نتائج
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • پطرس اور حننیاہ نے جھوٹ بولا—‏ہم اُن سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • جھوٹ بولنا اس قدر آسان کیوں ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏11 ص.‏ 3

کیا آپ کو دھوکے میں رکھا گیا ہے؟‏

اگر آپ کو پتہ چلے کہ جس شخص پر آپ بھروسا رکھتے تھے، اُس نے آپ سے جھوٹ بولا ہے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ آپ کو یقیناً بے‌حد دُکھ ہوگا۔ شاید آپ کو غصہ آئے، ذلت محسوس ہو اور یہ لگے کہ آپ سے بے‌وفائی کی گئی ہے۔ جھوٹ بولنے کی وجہ سے شادیاں ٹوٹ جاتی ہیں، دوستیاں ختم ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے۔‏

ذرا سوچیں کہ آپ اُس وقت کیسا محسوس کریں گے اگر آپ کو پتہ چلے کہ آج تک آپ کو خدا کے بارے میں جھوٹ ہی بتایا گیا ہے؟ اگر آپ مذہبی ہیں تو آپ کو واقعی بہت دُکھ ہوگا۔ آئیں، کچھ ایسے لوگوں کے بیان پر غور کرتے ہیں جو چرچ جاتے تھے لیکن پھر اُن پر جھوٹے عقیدوں کا پردہ فاش ہوا۔‏

● ”‏مَیں نے یہ محسوس کِیا کہ چرچ نے مجھے دھوکا دیا ہے۔“‏—‏ڈئین۔‏

● ”‏مجھے تو بہت ہی غصہ آیا۔ مجھے لگا جیسے مجھے دھوکے میں رکھا گیا ہو، میری ساری اُمیدوں پر پانی پھر گیا ہو اور سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہوں۔“‏—‏لوئس۔‏

یہ بات تو شاید کبھی آپ کے وہم‌وگمان میں بھی نہیں آئی ہوگی کہ آپ کو خدا کے بارے میں جھوٹ بتایا گیا ہے۔ شاید اِس کی وجہ یہ ہو کہ آپ نے اپنے والدین، کسی مذہبی رہنما یا اپنے کسی پکے دوست سے خدا کے بارے میں سیکھا ہے۔ یہ تو ایسے لوگ ہیں جن پر آپ کو بڑا ہی بھروسا ہے اور جو آپ کا بُرا نہیں چاہتے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ بچپن سے کسی عقیدے کو سچ مانتے آئے ہوں۔ لیکن آپ اِس بات سے بھی انکار نہیں کریں گے کہ چاہے ایک عقیدے کو لاکھوں لوگ ہی کیوں نہ مانتے ہوں، وہ جھوٹا ہو سکتا ہے۔ اِس سلسلے میں امریکہ کے سابق وزیرِاعظم فرینکلن روزویلٹ نے کہا:‏ ”‏ایک بات اگر جھوٹی ہے تو باربار دہرانے سے یہ سچ نہیں ہو جاتی۔“‏

پھر آپ یہ اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں کہ آیا آپ کو خدا کے بارے میں سچی تعلیم دی گئی ہے یا جھوٹی؟ غور کریں کہ یسوع مسیح نے خدا سے دُعا کرتے وقت کہا تھا کہ ”‏تیرا کلام سچائی ہے۔“‏ (‏یوحنا ۱۷:‏۱۷‏)‏ لہٰذا خدا کے کلام میں درج تعلیم پر غور کرنے سے ہم جان سکتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔‏

آئیں، بائبل کی روشنی میں پانچ ایسے جھوٹے نظریوں پر غور کریں جو خدا کے بارے میں پھیلائے گئے ہیں۔ اِس بات پر بھی غور کریں کہ حقیقت جاننے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں