یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏9 ص.‏ 6-‏7
  • بچوں کو کون سکھائے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بچوں کو کون سکھائے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • باپ کا کردار کیا ہے؟‏
  • بچوں کی پرورش میں ماں کا کردار کتنا اہم ہے؟‏
  • والدوں کا اہم کردار
    جاگو!‏—‏2002ء
  • اپنے گھرانے کی نجات کیلئے سخت محنت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • کیا بچوں کو خدا کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں
    خاندانی خوشی کا راز
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏9 ص.‏ 6-‏7

بچوں کو کون سکھائے؟‏

‏”‏کوئی شاگرد اپنے اُستاد سے بڑا نہیں ہوتا لیکن جب پوری طرح تربیت پائے گا تو اپنے اُستاد جیسا ہو جائے گا۔“‏ —‏لوقا ۶:‏۴۰‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

بعض والدین خود کو اِس لائق نہیں سمجھتے کہ اپنے بچوں کو خدا کے بارے میں تعلیم دیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اِتنے پڑھے لکھے نہیں یا پھر مذہب کے بارے میں اِتنا نہیں جانتے کہ بچوں کو خدا کے بارے میں سکھائیں۔ اِس لئے وہ یہ کام کسی رشتہ‌دار یا پھر کسی مذہبی اُستاد پر چھوڑ دیتے ہیں۔‏

لیکن کیا واقعی والدین کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو مذہبی عقیدوں اور اصولوں کی تعلیم دینے کے لائق نہیں؟ آئیں، دیکھیں کہ بائبل میں اِس سلسلے میں کیا بتایا گیا ہے۔ پھر غور کریں کہ تحقیق‌دانوں نے بائبل کی باتوں کی تصدیق کیسے کی ہے۔‏

باپ کا کردار کیا ہے؟‏

بائبل کی تعلیم:‏ ”‏اَے والدو!‏ تُم اپنے فرزندوں کو غصہ نہ دلاؤ بلکہ [‏یہوواہ]‏ کی تعلیم‌وتربیت میں اُن کی پرورش کرو۔“‏—‏افسیوں ۶:‏۴‏، کیتھولک ترجمہ۔‏

تحقیق سے کیا ظاہر ہوا ہے؟‏ اگر باپ مذہب کو اہمیت دیتا ہے تو اُسے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اِس سلسلے میں ۲۰۰۹ء میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں کہا گیا:‏ ”‏ایسے مرد جو کسی مذہبی برادری کا حصہ ہوتے ہیں، وہ اکثر اپنے بچوں کے لئے بہتر باپ ثابت ہوتے ہیں۔ مذہب پر عمل کرنے سے ایک شخص میں اپنائیت کا احساس بڑھتا ہے اور اُسے زندگی گزارنے کے لئے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔“‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی تربیت اور پرورش میں باپ بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (‏امثال ۴:‏۱؛‏ کلسیوں ۳:‏۲۱؛‏ عبرانیوں ۱۲:‏۹‏)‏ لیکن کیا اِس جدید زمانے میں بھی باپ کا کردار اِتنا اہم ہے؟ سن ۲۰۰۹ء میں فلوریڈا کی یونیورسٹی نے اِس موضوع پر ایک مضمون شائع کِیا۔ تحقیق‌دانوں نے یہ دیکھا کہ جن بچوں کا باپ اُن کی پرورش میں حصہ لیتا ہے، وہ دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ہمدرد اور خوداعتماد ہوتے ہیں۔ لڑکے اِتنے زیادہ شرارتی نہیں ہوتے اور لڑکیوں میں اِتنی زیادہ نفسیاتی بیماریاں نہیں ہوتیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائبل کی یہ بات آج بھی درست ہے کہ بچوں کی پرورش میں باپ بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔‏

بچوں کی پرورش میں ماں کا کردار کتنا اہم ہے؟‏

بائبل کی تعلیم:‏ ”‏اپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کر۔“‏—‏امثال ۱:‏۸‏۔‏

تحقیق سے کیا ظاہر ہوا ہے؟‏ سن ۲۰۰۶ء میں بچوں کی نفسیات پر شائع ہونے والی ایک کتاب میں لکھا گیا:‏ ”‏باپ کی نسبت ماں بچوں کے ساتھ کھیلنے، کام کرنے اور بات کرنے میں اوسطاً ۶۵ تا ۸۰ فیصد زیادہ وقت صرف کرتی ہے۔ بہت سے مختلف ملکوں میں یہی شرح پائی جاتی ہے۔“‏ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ ماں کے رویے اور باتوں کا بچے پر گہرا اثر ہوتا ہے۔‏

جب ماں اور باپ بچوں کو خدا کے بارے میں تعلیم دینے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں تو بچوں کو دو طرح سے فائدہ ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ بچوں کو خدا کی دوستی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے جس سے اُنہیں ساری زندگی فائدہ ہوگا۔ دوسرا یہ کہ بچے ماں‌باپ کی مثال سے یہ سیکھتے ہیں کہ شوہر اور بیوی کوئی اہم کام انجام دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیسے کر سکتے ہیں۔ (‏کلسیوں ۳:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ دوسرے لوگ والدین کی مدد تو کر سکتے ہیں لیکن اصل میں یہ والدین ہی کی ذمہ‌داری ہے کہ وہ بچوں کو خدا کے بارے میں تعلیم دیں اور اُنہیں سکھائیں کہ خدا نے گھر کے ہر فرد کو کیا کردار دیا ہے۔‏

لیکن والدین اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کونسے طریقے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں