یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏9 ص.‏ 4-‏6
  • بچوں کو کیا سکھائیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بچوں کو کیا سکھائیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مضامین کی فہرست
    جاگو!‏—‏2019ء
  • دوسرے حصے کی دُہرائی
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • تیسرے حصے کی دُہرائی
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • چوتھے حصے کی دُہرائی
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏9 ص.‏ 4-‏6

بچوں کو کیا سکھائیں؟‏

‏”‏ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست‌بازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ‌مند بھی ہے۔“‏ —‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏۔‏

بچوں کو خدا کے بارے میں سچی تعلیم دی جانی چاہئے۔ یہ تعلیم ایک ایسی کتاب میں پائی جاتی ہے جس کا احترام دُنیابھر میں اربوں لوگ کرتے ہیں۔ یہ کتاب بائبل ہے۔‏

بائبل خدا کی طرف سے ایک خط کی طرح ہے۔ اِس خط میں اُس نے انسانوں کو اپنے بارے میں بتایا ہے اور زندگی گزارنے کے لئے انسانوں کو رہنمائی دی ہے۔ آئیں، بائبل کی کچھ تعلیمات پر غور کریں اور دیکھیں کہ اِن سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

خدا ہمیں اپنے بارے میں کیا بتاتا ہے؟‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏تُو ہی جس کا نام یہوؔواہ ہے تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔“‏—‏زبور ۸۳:‏۱۸‏۔‏

سبق:‏ خدا موجود ہے اور اُس کا ایک ذاتی نام بھی ہے۔‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ سب دلوں کو جانچتا ہے اور جو کچھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے۔ اگر تُو اُسے ڈھونڈے تو وہ تجھ کو مل جائے گا۔“‏—‏۱-‏تواریخ ۲۸:‏۹‏۔‏

سبق:‏ یہوواہ خدا کو ہم سب کی فکر ہے، یہاں تک کہ چھوٹے بچوں کی بھی۔ (‏زبور ۱۰:‏۱۴؛‏ ۱۴۶:‏۹‏)‏ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے بارے میں سیکھیں۔‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ’‏تُم کسی یتیم لڑکے کو دُکھ نہ دینا۔ اگر تُو اُس کو کسی طرح سے دُکھ دے اور وہ مجھ سے فریاد کرے تو مَیں ضرور اُس کی فریاد سنوں گا۔‘‏—‏خروج ۲۲:‏۲۲-‏۲۴۔‏

سبق:‏ یہوواہ خدا چھوٹے بچوں کی دُعائیں بھی سنتا ہے۔ ہم خدا سے اپنے الفاظ میں مخاطب ہو سکتے ہیں اور اُسے اپنے دل کی بات بتا سکتے ہیں۔‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏اُنہوں نے باربار خدا کو آزمایا؛ اور اِؔسرائیل کے قدوس کو رنج پہنچایا۔“‏—‏زبور ۷۸:‏۴۱‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

سبق:‏ ہم جو کچھ کہتے اور کرتے ہیں، اُس سے یہوواہ خدا یا تو خوش ہوتا ہے یا پھر اُسے دُکھ پہنچتا ہے۔ اِس لئے ہمیں کچھ کہنے اور کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ اِس کا خدا پر کیا اثر ہوگا۔‏

ہمیں دوسرے مذاہب اور نسلوں کے لوگوں سے کیسے پیش آنا چاہئے؟‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏خدا کسی کا طرف‌دار نہیں بلکہ ہر قوم میں جو اُس سے ڈرتا اور راست‌بازی کرتا ہے وہ اُس کو پسند آتا ہے۔“‏—‏اعمال ۱۰:‏۳۴، ۳۵‏۔‏

سبق:‏ خدا ہر قوم اور نسل کے لوگوں کو قبول کرتا ہے۔ اِس لئے ہمیں بھی ایسے لوگوں سے تعصب نہیں برتنا چاہئے جن کا رنگ یا نسل ہم سے فرق ہے۔‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏اگر کوئی تُم سے تمہاری اُمید کے بارے میں دریافت کرے تو اُسے جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہو۔ لیکن نرم‌مزاجی اور احترام کے ساتھ۔“‏—‏۱-‏پطرس ۳:‏۱۵‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

سبق:‏ جب ہم دوسروں کے ساتھ اپنے عقائد کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں نرمی کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔ ہمیں ایسے لوگوں کا احترام بھی کرنا چاہئے جن کے عقائد ہم سے فرق ہیں۔‏

ہمیں اپنے گھر والوں سے کیسے پیش آنا چاہئے؟‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏بچو!‏ تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو کیونکہ خداوند کو یہ پسند ہے۔“‏—‏کلسیوں ۳:‏۲۰‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

سبق:‏ جب بچے ماں‌باپ کی بات مانتے ہیں تو وہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے والدین سے پیار کرتے ہیں اور خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏اگر کسی کو دوسرے کی شکایت ہو تو ایک دوسرے کی برداشت کرے اور ایک دوسرے کے قصور معاف کرے۔ جیسے [‏یہوواہ]‏ نے تمہارے قصور معاف کئے ویسے ہی تُم بھی کرو۔“‏—‏کلسیوں ۳:‏۱۳‏۔‏

سبق:‏ کبھی‌کبھار ہمارے گھر والے یا پھر دوسرے لوگ شاید کوئی ایسی بات کہہ دیں یا کوئی ایسا کام کر دیں جو ہمیں بُرا لگے۔ لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا ہماری غلطیاں معاف کرے تو ہمیں بھی دوسروں کو معاف کرنا چاہئے۔—‏متی ۶:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

ہمیں کیوں سچ بولنا اور دوسروں کا لحاظ رکھنا چاہئے؟‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏جھوٹ بولنا چھوڑ کر ہر ایک شخص اپنے پڑوسی سے سچ بولے۔“‏—‏افسیوں ۴:‏۲۵‏۔‏

سبق:‏ خدا کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ اِس لئے جب ہم سچ بولتے ہیں تو خدا خوش ہوتا ہے۔ اِس کے برعکس اگر ہم جھوٹ بولتے ہیں تو ہم شیطان کی طرح بن جاتے ہیں جو ”‏جھوٹ کا باپ“‏ ہے۔—‏یوحنا ۸:‏۴۴؛‏ ططس ۱:‏۲‏۔‏

▪ بائبل کی تعلیم:‏ ”‏جو کچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو۔“‏—‏متی ۷:‏۱۲‏۔‏

سبق:‏ ہمیں دوسروں کے احساسات، خیالات اور ضروریات کا لحاظ رکھنا چاہئے، چاہے وہ ہمارے گھر والے ہوں یا پڑوسی۔ اگر ہم دوسروں سے ”‏برادرانہ محبت“‏ رکھتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں گے۔—‏۱-‏پطرس ۳:‏۸؛‏ لوقا ۶:‏۳۸‏۔‏

اِن مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائبل میں ایسی تعلیمات پائی جاتی ہیں جن پر عمل کرنے سے بچوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ وہ دوسروں کا لحاظ رکھنا اور اُن کے ساتھ احترام سے پیش آنا سیکھتے ہیں۔ لیکن بچوں کو بائبل کی تعلیم دینے کی ذمہ‌داری کس کی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں