یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏6 ص.‏ 10
  • ایک اچھا دَور آنے والا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک اچھا دَور آنے والا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کی بنائی ہوئی شاندار نئی دنیا
    کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏
  • پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
    پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
  • آخری زمانہ—‏اِس کے بعد کیا ہوگا؟‏
    جاگو!‏—‏2008ء
  • ہمارا مستقبل کیا لانے والا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏6 ص.‏ 10

ایک اچھا دَور آنے والا ہے

‏”‏تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا۔ .‏ .‏ .‏ لیکن حلیم مُلک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔“‏—‏زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏۔‏

بِلاشُبہ ہم سب چاہتے ہیں کہ زبور میں درج یہ پیشینگوئی پوری ہو۔ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہ پیشینگوئی جلد ہی پوری ہوگی۔‏

پچھلے مضامین میں ہم نے پاک صحیفوں کی کچھ پیشینگوئیوں پر غور کِیا جو آج‌کل پوری ہو رہی ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏)‏ خدا نے اپنے نبیوں کے ذریعے یہ پیشینگوئیاں اِس لئے لکھوائیں تاکہ ہم اُمید رکھ سکیں۔ (‏رومیوں ۱۵:‏۴‏)‏ اِن پیشینگوئیوں کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی وہ وقت آنے والا ہے جب انسانوں کی مصیبتیں ختم ہو جائیں گی۔‏

اخیر زمانے کے بعد کیا ہوگا؟ خدا کی بادشاہت انسانوں پر حکمرانی کرے گی۔ (‏متی ۶:‏۹، ۱۰‏)‏ اُس وقت زمین پر حالات کیسے ہوں گے؟ غور کریں کہ پاک صحیفے اِس سلسلے میں کیا کہتے ہیں۔‏

● خوراک کی کمی نہیں ہوگی۔‏ ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی افراط ہوگی۔“‏—‏زبور ۷۲:‏۱۶‏۔‏

● بیماریوں کا نام‌ونشان نہیں رہے گا۔‏ ”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔“‏—‏یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏۔‏

● زمین فردوس بن جائے گی۔‏ ”‏بیابان اور ویرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خوشی کرے گا اور نرگس کی مانند شگفتہ ہوگا۔“‏—‏یسعیاہ ۳۵:‏۱‏۔‏

یہ پاک صحیفوں کی اُن پیشینگوئیوں میں سے صرف چند ہیں جو آنے والے دَور میں پوری ہوں گی۔ کیوں نہ یہوواہ کے گواہوں سے پوچھیں کہ وہ آنے والے دَور کے بارے میں اِتنے پُراعتماد کیوں ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں