یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏6 ص.‏ 9
  • ۶.‏ خوشخبری کی مُنادی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ۶.‏ خوشخبری کی مُنادی
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • خوشخبری کی مُنادی کون کر رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی کیسے کی جا رہی ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • بادشاہتی مناد تمام دنیا میں سرگرم‌عمل
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏6 ص.‏ 9

۶.‏ خوشخبری کی مُنادی

‏”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی۔“‏—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

● ویٹی، بحرالکاہل کے ٹواموٹو جزائر کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر رہتی ہیں۔ ٹواموٹو جزائر میں تقریباً ۸۰ چھوٹے‌چھوٹے جزیرے ہیں۔ اِن جزائر کی آبادی ۱۶ ہزار کے لگ‌بھگ ہے۔ یہ جزائر تقریباً ۸ لاکھ ۲ ہزار ۹۰۰ مربع کلومیٹر (‏۳ لاکھ ۱۰ ہزار مربع میل)‏ پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اِس کے باوجود یہوواہ کے گواہ اُس جزیرے پر گئے جہاں ویٹی رہتی ہیں۔ وہ ویٹی اور اُس جزیرے پر رہنے والے دوسرے لوگوں سے ملے۔ لیکن یہوواہ کے گواہ اُس جزیرے پر کیوں گئے؟ کیونکہ یہوواہ کے گواہ سب لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانا چاہتے ہیں، چاہے وہ لوگ کہیں بھی رہتے ہوں۔‏

اعدادوشمار سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟‏ یہوواہ کے گواہ دُنیا کے ہر کونے میں بادشاہت کی خوشخبری سنا رہے ہیں۔ سن ۲۰۱۰ میں یہوواہ کے گواہوں نے ۲۳۶ ملکوں میں لوگوں کو بادشاہت کا پیغام دیا۔ اِس کام میں اُنہوں نے ایک ارب ۶۰ کروڑ گھنٹے صرف کئے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ۲۰۱۰ء میں ہر گواہ نے ایک دن میں اوسطاً ۳۰ منٹ بادشاہت کی مُنادی میں صرف کئے۔ پچھلے دس سال کے دوران یہوواہ کے گواہوں نے ۲۰ ارب ایسی کتابیں اور رسالے شائع اور تقسیم کئے جن کے ذریعے لوگ پاک صحیفوں کو سمجھ سکتے ہیں۔‏

لوگ کیا اعتراض کرتے ہیں؟‏ پاک صحیفوں کا پیغام تو ہزاروں سال سے دیا جا رہا ہے۔‏

کیا یہ اعتراض درست ہے؟‏ یہ سچ ہے کہ بہت سے اشخاص نے پاک صحیفوں کا پیغام سنایا ہے۔ لیکن اِن میں سے زیادہ‌تر نے کچھ عرصے کے لئے اور کسی ایک ہی علاقے میں لوگوں کو خدا کا پیغام سنایا۔ اِس کے برعکس یہوواہ کے گواہ پوری دُنیا میں منظم طریقے سے لاکھوں لوگوں کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔ انسانی تاریخ کی چند طاقتور تنظیموں نے یہوواہ کے گواہوں پر بہت زیادہ اذیت ڈھائی۔ اِس کے باوجود یہوواہ کے گواہوں نے مُنادی کے کام کو جاری رکھا ہے۔ (‏مرقس ۱۳:‏۱۳‏)‏ یہوواہ کے گواہ مُنادی کے کام کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیتے۔ وہ رضاکارانہ طور پر یہ کام کرتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ اپنی کتابیں اور رسالے بھی مُفت دیتے ہیں۔ مُنادی کا یہ کام رضاکارانہ عطیات کی مدد سے کِیا جاتا ہے۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا ’‏بادشاہت کی خوشخبری‘‏ کی مُنادی پوری دُنیا میں ہو رہی ہے؟ کیا اِس پیشینگوئی کے پورا ہونے کا مطلب ہے کہ ایک اچھا دَور آنے والا ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۹ پر عبارت]‏

‏”‏جب تک یہوواہ خدا چاہے گا، ہم ہر ممکن طریقے سے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے اور اُنہیں بادشاہت کی خوشخبری سنائیں گے۔“‏—‏سن ۲۰۱۰ ائیر بُک آف جہیوواز وٹنسز۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں