یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م10 1/‏1 ص.‏ 8
  • ‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خدا کی آگاہی پر دھیان دینگے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • کیا ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ‏”‏آخری زمانے“‏ یا ’‏آخری وقت‘‏ کی نشانی کیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
م10 1/‏1 ص.‏ 8

‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے

حبقوق نبی کی طرح یسوع مسیح کے شاگرد بھی دُکھ‌تکلیف کا خاتمہ دیکھنا چاہتے تھے۔ جب وہ یہ سمجھ گئے کہ خدا کی بادشاہت زمین کے مسائل کو حل کرے گی تو اُنہوں نے یسوع مسیح سے پوچھا:‏ ”‏یہ باتیں کب ہوں گی؟ اور تیرے [‏بادشاہت میں]‏ آنے اور دُنیا کے آخر ہونے کا نشان کیا ہوگا؟“‏ (‏متی ۲۴:‏۳‏)‏ اِس کے جواب میں یسوع مسیح نے کہا کہ صرف یہوواہ خدا ہی اُس وقت کے بارے میں جانتا ہے جب اُس کی بادشاہت زمین کا مکمل اختیار سنبھالے گی۔ (‏متی ۲۴:‏۳۶؛‏ مر ۱۳:‏۳۲‏)‏ تاہم، یسوع مسیح اور دیگر رسولوں نے کچھ ایسے واقعات کا ذکر کِیا جن سے ظاہر ہوگا کہ وقت نزدیک ہے۔—‏ساتھ دئے گئے بکس پر غور کریں۔‏

آپ ضرور اِس بات سے اتفاق کریں گے کہ یہ باتیں دُنیا میں عام ہیں۔ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ پوری دُنیا میں خدا کے کلام کی تعلیم دینے کا کام کِیا جائے گا۔ اُس نے کہا:‏ ”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہوگا۔“‏—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

آجکل پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ یہ کام کر رہے ہیں۔ تقریباً ۲۳۶ ممالک میں ۷۰ لاکھ سے زائد یہوواہ کے گواہ لوگوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ خدا کی بادشاہت کیا کرے گی۔ وہ اُنہیں خدا کے معیاروں کے متعلق سیکھنے میں مدد دے رہے ہیں جو یہ چاہتا ہے کہ دُکھ‌تکلیف کا خاتمہ ہو جائے۔ پس، خدا کی بادشاہت کے بارے میں علم حاصل کرتے رہیں۔ یوں آپ دُکھ‌تکلیف سے پاک دُنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہنے کے قابل ہوں گے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر بکس]‏

آخری زمانے کے متعلق صحائف

متی ۲۴:‏۶، ۷؛‏ مکاشفہ ۶:‏۴

‏• پوری دُنیا میں جنگیں ہوں گی

متی ۲۴:‏۷؛‏ مرقس ۱۳:‏۸

‏• بڑےبڑے زلزلے آئیں گے

‏• خوراک کی کمی ہوگی

لوقا ۲۱:‏۱۱؛‏ مکاشفہ ۶:‏۸

‏• وبائیں پھیلیں گی

متی ۲۴:‏۱۲

‏• جُرم میں اضافہ ہوگا

‏• لوگوں میں محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی

مکاشفہ ۱۱:‏۱۸

‏• زمین کے ماحول کو تباہ کِیا جائے گا

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۲

‏• لوگ پیسے کے پیچھے بھاگیں گے

‏• بچے ماں‌باپ کے نافرمان ہوں گے

‏• لوگ خودغرض ہوں گے

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۳

‏• رشتے‌داروں میں محبت کم ہو جائے گی

‏• لوگ سنگدل ہوں گے

‏• لوگ بے‌ضبط ہوں گے

‏• لوگ نیکی کے دُشمن ہوں گے

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۴

‏• لوگ خدا کی نسبت عیش‌وعشرت کو زیادہ پسند کریں گے

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۵

‏• لوگ محض دکھاوے کے لئے خدا کی عبادت کریں گے

متی ۲۴:‏۵،‏ ۱۱؛‏ مرقس ۱۳:‏۶

‏• بہت سے لوگ جھوٹی تعلیم پھیلائیں گے

متی ۲۴:‏۹؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۲

‏• سچے مسیحیوں کو ستایا جائے گا

متی ۲۴:‏۳۹

‏• لوگ بائبل کی آگاہیوں پر دھیان نہیں دیں گے

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر]‏

پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی تعلیم دیتے ہیں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں