یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م07 1/‏2 ص.‏ 3
  • جھوٹ کا بُرا پھل

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جھوٹ کا بُرا پھل
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • جھوٹ کا بُرا پھل
  • یہوواہ سچائی کا خدا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • جھوٹ بولنا اس قدر آسان کیوں ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • سچائی کے خدا کی نقل کرنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • اپنے پڑوسی سے سچ بولیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
م07 1/‏2 ص.‏ 3

جھوٹ کا بُرا پھل

‏”‏مجھے جھوٹ سے سخت نفرت ہے۔ جب مجھ سے کوئی جھوٹ بولتا ہے تو مَیں بہت ناراض ہوتی ہوں۔“‏ یہ ایک سولہ سالہ لڑکی کے الفاظ ہیں۔ زیادہ‌تر لوگ اس کی طرح محسوس کرتے ہیں۔ ہم دوسروں سے اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ جو کچھ وہ کہیں یا لکھیں یہ بالکل سچ ہو۔ لیکن کیا ہم خود بھی ہمیشہ سچ بولتے ہیں؟‏

مُلک جرمنی میں جھوٹ بولنے کے متعلق لوگوں کا ایک جائزہ لیا گیا۔ اس جائزے کے مطابق زیادہ‌تر لوگوں کی رائے یہ ہے کہ ”‏خود کو یا دوسروں کو نقصان سے بچانے کے لئے جھوٹ بولنا نہ صرف جائز ہے بلکہ ایسا کرنا ضروری بھی ہے تاکہ لوگ آپس میں امن سے رہ سکیں۔“‏ اور ایک صحافی نے لکھا کہ ”‏ہمیشہ سچ بولنا شاید شریف لوگوں کا دستور ہے لیکن ایسا کرنے سے زندگی کا مزہ ہی ختم ہو جاتا ہے۔“‏

کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم دوسروں سے سچ بولنے کی توقع تو رکھیں لیکن بعض اوقات بہانے بنا کر خود ہی جھوٹ بول لیں؟ آئیں دیکھیں کہ جھوٹ بولنے سے ہم دوسروں کو کیسے نقصان پہنچاتے ہیں۔‏

جھوٹ کا بُرا پھل

ذرا جھوٹ اور فریب کے بُرے پھلوں پر غور کیجئے۔ جھوٹ شادی کے بندھن اور خاندانی رشتے کو تباہ کر دیتا ہے۔ جھوٹی باتوں کی وجہ سے ایک شریف آدمی کی بدنامی ہو سکتی ہے۔ دھوکے‌باز ملازم نہ صرف اپنی کمپنی کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھتی ہے۔ اس کا نقصان ہم سب کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ٹیکس ادا کرنے کے سلسلے میں جب لوگ کمی‌بیشی کرتے ہیں تو حکومت بڑی رقم سے محروم رہتی ہے۔ اس کا نقصان بھی عوام کو اُٹھانا پڑتا ہے۔ صحافیوں کی غلط‌بیانی کی وجہ سے اچھے لوگوں کی بے‌عزتی ہوتی ہے اور باعزت تنظیمیں بدنام ہوتی ہیں۔ اور بہت سے سرمایہ‌کار ایسے لوگوں کے دھوکے میں آتے ہیں جو اُن کی دولت کو جلد ہی بڑھانے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہیں۔ جھوٹ اور فریب کے ان بُرے پھلوں کی وجہ سے ہمارے خالق یہوواہ خدا کو ”‏جھوٹی زبان“‏ اور ’‏جھوٹے گواہ‘‏ سے سخت نفرت ہے۔—‏امثال ۶:‏۱۶-‏۱۹‏۔‏

کم ہی لوگ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ جھوٹ بولنا بہت نقصان‌دہ ہے۔ تو پھر آجکل اتنے لوگ جھوٹ بولنے کی عادت میں کیوں پڑ گئے ہیں؟ اگر آپ اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کیجئے۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر]‏

جھوٹ اور فریب شادی کے بندھن کے لئے نقصان‌دہ ہیں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں