آپ کس کے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟
”اُس نے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن اِن پر عمل نہیں کِیا۔“ یہ الفاظ ولیم شیکسپیئر کے ایک ڈرامے سے لئے گئے ہیں۔
شیکسپیئر نے مذکورہبالا الفاظ انگلینڈ میں سولہویں صدی کے ایک مضبوط سیاستدان کارڈینل تھامس والسی کو مخاطب کرکے لکھے تھے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شیکسپیئر نے وعدوں کے بارے میں جوکچھ کہا وہ آجکل بھی سچ ثابت ہو رہا ہے۔ لوگ اکثر وعدے کرکے انہیں پورا نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ بہتیرے لوگ کسی بھی وعدے پر بھروسا نہیں کرتے۔
انتہائی مایوسی
سن ۱۹۹۰ میں جب بلقانی ممالک میں لڑائی جاری تھی تو اقوامِمتحدہ نے یہ اعلان کِیا کہ بوسنیا کا شہر سریبرینیکا ایک ”محفوظ شہر“ ہے۔ یہاں پر کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ ان وعدوں کی بِنا پر بہتیرے مسلمانوں نے اس شہر میں پناہ لی۔ لیکن یہ وعدہ بالکل جھوٹا ثابت ہوا۔ (زبور ۱۴۶:۳) حملہآور فوجوں نے جولائی ۱۹۹۵ میں، اقوامِمتحدہ کی فوجوں کو بڑی آسانی سے شکست دے کر اس شہر پر قبضہ کر لیا۔ جسکے نتیجے میں ۶،۰۰۰ مسلمان لاپتہ ہو گئے اور تقریباً ۱،۲۰۰ لوگ مارے گئے۔
ہر پہلو سے زندگی وعدوں سے پُر ہے لیکن افسوس کہ لوگ انہیں پورا نہیں کر پاتے۔ مثال کے طور پر، ایک کتاب یوں کہتی ہے کہ چیزیں بیچنے والی کمپنیاں اشتہاربازی کے ذریعے باتیں تو آسمانوں کی کرتی ہیں لیکن اصل میں وہ لوگوں کو دھوکا دے رہی ہوتی ہیں۔ بہتیرے لوگ سیاستدانوں پر بھروسا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکثر اپنے وعدے توڑ دیتے ہیں۔ مذہبی راہنما بھی جنکو حقیقت میں لوگوں کی مدد کرنی چاہئے وہ لوگوں سے بُری طرح پیش آتے ہیں۔ حتیٰکہ ڈاکٹر اور اُستاد کے پیشے پر بھی لوگ بھروسا نہیں کرتے کیونکہ یہ بھی لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے اُنکے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ بعضاوقات تو ڈاکٹر جانبوجھ کر اپنے فائدے کیلئے مریضوں کو جان سے مار دیتے ہیں۔ اسی لئے بائبل آگاہی دیتی ہے کہ ہمیں ہر وعدے پر بھروسا نہیں کرنا چاہئے۔—امثال ۱۴:۱۵۔
وعدے جو پورے کئے جاتے ہیں
بعض لوگ اپنے وعدوں کو ضرور پورا کرتے ہیں چاہے اُنہیں اس کی کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے۔ (زبور ۱۵:۴) اُن کے وعدے ایک ضمانت کی طرح ہیں اور وہ اُن کی بہت قدر کرتے ہیں۔ اس کے برعکس کئی لوگ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں لیکن حالات کے پیشِنظر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔—واعظ ۹:۱۱۔
وجہ خواہ کچھ بھی ہو یہ حقیقت ہے کہ بہتیرے لوگ کسی کے بھی وعدوں پر بھروسا کرنا مشکل پاتے ہیں۔ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے: کیا ایسے وعدے ہیں جن پر ہم بھروسا کر سکتے ہیں؟ جیہاں۔ ہم خدا کے کلام بائبل میں پائے جانے والے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں۔ کیوں نہ ہم اگلے مضمون کو غور سے پڑھ کر دیکھیں کہ وہ اسکے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اسکو پڑھ کر آپ بھی لاکھوں لوگوں کی طرح یہ جان جائینگے کہ خدا کے وعدوں پر بھروسا کِیا جا سکتا ہے۔
[صفحہ ۳ پر تصویر کا حوالہ]
AP Photo/Amel Emric