پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 20، 21
یہوواہ ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے
یہوواہ خدا نے ابراہام اور سارہ کو ایک بیٹا دے کر اُنہیں اُن کے ایمان کا اجر دیا۔ بعد میں ابراہام اور سارہ پر ایک مشکل وقت آیا جس میں یہوواہ کے وفادار رہنے سے اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ وہ اُن وعدوں پر مکمل بھروسا رکھتے تھے جو یہوواہ نے مستقبل کے حوالے سے کیے تھے۔
مشکلات میں یہوواہ کا وفادار رہنے سے یہ کیسے ظاہر ہوگا کہ مَیں یہوواہ کے اُن وعدوں پر پورا بھروسا رکھتا ہوں جو وہ مستقبل میں پورے کرے گا؟ مَیں اپنے ایمان کو مضبوط کیسے کر سکتا ہوں؟