دی واچٹاور ایجوکیشنل سینٹر کی مخصوصیت یہوواہ کیلئے ایک عید
قدیم وقتوں ہی سے پُرمسرت عیدیں سچی پرستش کا حصہ رہی ہیں۔ قدیم اسرائیل میں بعض عیدیں تو کئی کئی دنوں تک جاری رہا کرتی تھیں اور یہوواہ کے ہزاروں پرستار اُن میں شریک ہونے کیلئے آتے تھے۔ سلیمان کی ہیکل کی مخصوصیت کی عید بھی سات دن تک جاری رہی تھی جس کے بعد ایک ہفتے کے لئے عیدِخیام منائی گئی تھی۔ اِس سے اسرائیلیوں کو اُن اعجازآفرین کاموں پر غور کرنے کا موقع ملتا تھا جو یہوواہ نے اُن کی خاطر کئے تھے۔ وہ ”اُس ساری نیکی کے باعث جو [یہوواہ] نے . . . کی تھی . . . دل میں خوش اور مسرور ہو کر“ اپنے گھروں کو لوٹ جاتے تھے۔—۱-سلاطین ۸:۶۶۔
مئی ۱۷-۲۲، ۱۹۹۹ کے دوران پیٹرسن، نیو یارک، یو.ایس.اے. میں واچٹاور ایجوکیشنل سینٹر پر منعقد ہونے والی تقریب نے حاضرین کے ذہنوں میں اُنہی پُرمسرت قدیمی عیدوں کی یاد تازہ کر دی تھی۔ یہ پوری دُنیا میں وسیع پیمانے پر بائبل کی تعلیم کو ہر جگہ پھیلانے اور اِسے فروغ دینے کے لئے تعمیرکردہ ۲۸ عمارتوں پر مشتمل کمپلیکس کی مخصوصیت سے متعلق خاص کارگزاری کا ہفتہ تھا۔ بروکلن، والکل اور پیٹرسن میں ہیڈکوارٹرز سٹاف کے ۵،۴۰۰ ارکان کو پیٹرسن کی عمارتوں کا مکمل دورہ کرانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ مہمانوں میں ایجوکیشنل سینٹر کے تعمیری کام میں حصہ لینے والے ۵۰۰ سے زائد سابقہ کارکنوں کے علاوہ واچٹاور سوسائٹی کی ۲۳ مختلف برانچوں کے نمائندگان اور قریبی کلیسیاؤں سے پبلشر اور دیگر لوگ شامل تھے، یوں کُل ملا کر تقریباً ۸،۱۰۰ لوگ وہاں موجود تھے، جنہوں نے مخصوصیت کی تقریب سے استفادہ کرنے کا اعزاز حاصل کِیا۔
دورے پر تعلیمبخش نمائشیں
مہمانوں کو ایجوکیشنل سینٹر سے بخوبی واقف کرانے کیلئے خاص نمائشوں، تعلیمی ویڈیوز کی پیشکشوں اور اپنی راہنمائی آپ کے تحت دوروں کا اہتمام کِیا گیا تھا۔ مین لابی میں مسیح کی زمینی خدمتگزاری کے دوران یروشلیم کی ہیکل کا رکھا ہوا سکیل ماڈل فوراً ہی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دیگر نمائشوں نے بھی یسوع کے حکم کے اتباع میں واچٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ کی ابتدائی تاریخ، یادگار کنونشنوں، کلیسیائی اجلاسوں، دورِحاضر میں ہر ہفتے کرائے جانے والے لاکھوں گھریلو بائبل مطالعوں کی بتدریج ترقی اور اُن سب کاموں کو جاری رکھنے کے لئے لیگل ڈپارٹمنٹ کی بروقت کوششوں کو نمایاں کِیا۔—متی ۲۸:۲۰،۱۹۔
مخصوصیت کی تقریبات کے دوران آنے والے معزز مہمانوں کو ۱،۷۰۰ آرامدہ نشستوں والے ملحقہ آڈیٹوریم میں ۳۳-منٹ کی ویڈیو دکھائی گئی، جسکا عنوان تھا: ”طاقت سے نہیں—بلکہ میری روح سے!“ اِس ویڈیو نے یہ ظاہر کِیا کہ واچٹاور ایجوکیشنل سینٹر کیسے معرضِوجود میں آیا۔ انٹرویوز نے ایسے واقعات کا انکشاف کِیا جنہوں نے معاملات میں یہوواہ کی راہنمائی اور اِس ۱۵-سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کی کوششوں پر اُس کی برکات کا واضح ثبوت پیش کِیا۔ ہزاروں نے اِس تعمیری کام میں جوشوخروش اور دل کی خوشی سے حصہ لیا تھا۔ اس موقع پر وہ ۵۲۶ کارکن بھی اس جگہ پر موجود تھے جنہوں نے اس پروجیکٹ کے تعمیراتی کام میں ۱۹۹۴ میں حصہ لیا تھا، اُن میں ۳۵۰ کُلوقتی رضاکار، ۱۱۳ عارضی کارکن اور ایسے ۶۳ لوگ شامل تھے جو روزانہ اپنے گھروں سے یہاں آ کر بھائیوں کی مدد کرتے رہے تھے۔ بہتیروں نے عطیات کے ذریعے اِس نیک کام کی حمایت کی۔ یہ سب لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہوواہ کی روح کے بغیر یہ سب کچھ واقعی ناممکن تھا۔—زکریاہ ۴:۶۔
مندوبین نے محسوس کِیا کہ ایجوکیشنل سینٹر میں کئے جانے والے کام کا مقصد اِلہٰی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ سکول بلڈنگ کی پہلی منزل پر گلئیڈ سکول کے مدخل پر اس نمائش نے سکول کے روحانی ورثے اور تاریخ کو نمایاں کِیا۔ گلئیڈ سکول نے ساؤتھ لانسنگ، نیو یارک میں اپنے ابتدائی کیمپس میں ۱۹۴۳ میں منعقد ہونے والی پہلی کلاس سے لیکر آج دن تک ۷،۰۰۰ سے زائد طالبعلموں کو مشنری خدمت کے لئے تربیت دی ہے اور وہ دُنیا کے مختلف ممالک میں بائبل تعلیم کو ترقی دے رہے ہیں۔ نیز وہ بادشاہتی پبلشروں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ سکول کی عمارت کی دوسری منزل کی نمائشوں نے برانچ کمیٹی کے ممبران اور سفری نگہبانوں کے لئے سکولوں کا نظارہ پیش کِیا، ان دونوں سکولوں کی کلاسیں اسی جگہ منعقد ہوتی ہیں۔ نومبر ۱۹۹۵ میں شروع ہونے والے برانچ کمیٹی کے ممبران کے لئے سکول نے ۱۰۶ ممالک سے ۳۶۰ برانچ کمیٹی کے ممبران کو اعلیٰ تعلیم فراہم کی ہے۔
دورے کے دوران مہمانوں نے جلد ہی یہ محسوس کر لیا کہ بیشتر جگہوں پر وہ تصاویر کی نمائش کے علاوہ اور بھی بہت کچھ دیکھ سکتے تھے۔ وہ مختلف شعبوں، دفاتر اور کام کی دوسری جگہوں پر جا کر وہاں ہونے والے کام کا مکمل جائزہ لے سکتے تھے۔ دورے کا ایک اہم پہلو آڈیو/ویڈیو سروسز کی بلڈنگ تھی۔ بائبل تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے یہاں کسقدر عمدہ سہولیات استعمال کی جا رہی ہیں! معلوماتی نمائشوں اور مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی مدد سے مہمانوں کی یہ سمجھنے میں مدد کی گئی کہ آواز کی ریکارڈنگ کیسے ہوتی ہے اور ویڈیوز کیسے تیار کی جاتی ہیں۔ اُنہوں نے ملبوسات کی تیاری میں کی جانے والی وسیع تحقیق کے بارے میں بھی سیکھا کہ کس طرح سے کم لاگت پر، مگر انتہائی احتیاط کے ساتھ اسٹیج تیار کئے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے دیکھا کہ لوگوں کو یہ احساس دلانے کے لئے موسیقی کو کیسے استعمال کِیا گیا ہے کہ وہ خود کو نظر آنے والے منظر کا حصہ محسوس کریں۔ امریکی اشاروں کی زبان میں ویڈیوز کے علاوہ ۱۹۹۰ سے لیکر اب تک سوسائٹی نے ۴۱ زبانوں میں دس ویڈیوز تیار کی ہیں جو مختلف بائبل موضوعات کو نمایاں کرتی ہیں۔
مندوبین میں سے بہتیرے اشخاص نے فوٹو لیب، آرٹ ڈپارٹمنٹ، کمپیوٹر کے سلسلے میں تربیت اور مدد فراہم کرنے والے انفارمیشن سروسز، ۱۱،۲۴۲ کلیسیاؤں اور ۵۷۲ سفری نگہبانوں کے کام کی نگرانی کرنے والے سروس ڈپارٹمنٹ اور ہر سال ۱۴،۰۰۰ مختلف موضوعات پر معلومات فراہم کرنے والی رائٹنگ کارسپانڈنس کے شعبے کو بھی دیکھا۔ سب مہمان یہ دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہوئے کہ خطوکتابت کے سلسلے میں کتنی وسیع تحقیق کی جاتی ہے اور اُن لوگوں کے لئے کیسی حقیقی فکرمندی دکھائی جاتی ہے جنکے سوال اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ وہ سنگین مسائل سے نپٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بائبل تعلیم میں حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں۔
ٹرانسلیشن سروسز کا دورہ کرنے کے لئے مندوبین مسلسل آتے رہے۔ اُنہیں یہ جان کر بڑی حیرانی ہوئی کہ سوسائٹی جن زبانوں میں بائبل لٹریچر فراہم کرتی ہے اُن میں گزشتہ پانچ سالوں میں ۱۰۲ زبانوں کا اضافہ ہوا ہے۔ تمام دُنیا میں تقریباً ۸۰ فیصد یہوواہ کے گواہ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں سوسائٹی کی مطبوعات پڑھتے ہیں۔ اُن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دُنیا کے ۱۰۰ ممالک میں ۱،۷۰۰ سے زائد رضاکار ترجمے کا کام کر رہے ہیں۔ نمائش میں امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ کی زبانوں میں مینارنگہبانی کو دکھایا گیا۔ مہمانوں نے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن بائبل کو بھی دیکھا جو ۳۱ زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔ اُنہیں معلوم ہوا کہ اب واچٹاور مطبوعات ۳۳۲ زبانوں میں دستیاب ہیں اور بروشر خدا ہم سے کِیا تقاضا کرتا ہے؟ ۲۱۹ زبانوں میں شائع کِیا جا چکا ہے۔
لیگل ڈپارٹمنٹ میں مہمانوں کو دُنیابھر میں قانونی مدد فراہم کرنے والے مختلف شعبے دکھائے گئے۔ ایک ویڈیو میں تو اُنہوں نے انتقالِخون کے ایک مقدمے کی حقیقی عدالتی کاروائی میں ایک یہوواہ کے گواہ وکیل کو بحث کرتے ہوئے دیکھا۔ اُنہیں یہ بھی پتہ چلا کہ خوشخبری کی علانیہ مُنادی کو جاری رکھنے کے لئے کیا کچھ کِیا جا رہا ہے۔ (فلپیوں ۱:۷) اِس سال مارچ میں وفاقی عدالت کے فیصلے پر بھی توجہ مبذول کرائی گئی جس میں برو آف اورئیڈل، نیو جرسی، یو.ایس.اے. کو اپنے آئین میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ اُس علاقہ میں گھربہگھر کی منادی کرنے کی خواہش رکھنے والے یہوواہ کے گواہوں سے آئندہ اجازتناموں اور بیج لگا کر منادی کرنے کا تقاضا نہ کِیا جائے۔
اِس کے علاوہ بھی آنے والے معزز مہمانوں نے وہاں پر بہت کچھ دیکھا۔ اُنہوں نے پریکاسٹ شاپ میں تعمیراتی نمونے دیکھے اور استعمالشُدہ پانی کو دوبارہ قابلِاستعمال بنانے کی سہولیات، پاورہاؤس، پانی سے نمکیاتومعدنیات کو دُور کرنے کی سہولیات اور مرمت کرنے کے کئی شعبوں کا بھی دورہ کِیا۔ واقعی یہ اُن کے لئے ایک نادر موقع تھا جو شاید دوبارہ حاصل نہیں ہو گا۔
مخصوصیت کا پروگرام الہٰی تعلیم پر زور دیتا ہے
مخصوصیت کا اصل پروگرام مئی ۱۹، بروز بدھ شام ۰۰:۴ بجے منعقد ہوا۔ پُرمسرت ہجوم کی کُل تعداد ۶،۹۲۹ تھی جس میں ہیڈکوراٹر اسٹاف کے اراکین، سوسائٹی کے مہمان اور کینیڈا برانچ میں جمع ہونے والے ۳۷۲ اشخاص بھی شامل تھے جنہوں نے برقیاتی نظام کے ذریعے پروگرام سے استفادہ کِیا۔
حاضرین واچٹاور سوسائٹی کے صدر، ملٹن جی. ہینشل کے استقبالیہ کے پُرتپاک الفاظ سنکر بہت خوش ہوئے۔ اُس کے بعد گورننگ باڈی کے رُکن اور اُس تقریب کے چیئرمین تھیوڈور جیرس نے ولیم ملنفانٹ کو متعارف کرایا۔ ”تعمیراتی پروگرام کی خاص باتیں“ بیان کرتے ہوئے اُنہوں نے تین بھائیوں سے ملاقات کرائی جنہوں نے واچٹاور ایجوکیشنل سینٹر کے فروغ، نمونے اور تعمیروترقی کے کام میں اہم کردار ادا کِیا تھا۔ انٹرویوز کے دوران یہ بتایا گیا کہ تعمیراتی کام شروع ہونے کے ساتھ ہی ۸،۷۰۰ سے زائد عارضی کارکن اپنے ذاتی اخراجات پر اِس پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں کام کرنے کے لئے یہاں آگئے تھے۔ یہ اتحاد اور فیاضی کا کیا ہی عمدہ نمونہ تھا! یہ سب الہٰی تعلیم کی بدولت واقع ہوا تھا۔
اِس کے بعد مجلسِمذاکرہ پیش کِیا گیا جس کا عنوان تھا: ”عالمگیر پیمانے پر الہٰی تعلیم۔“ اِسے گورننگ باڈی کے چار اراکین نے پیش کِیا۔ جان. ای. بار نے اس بات پر زور دیا کہ الہٰی تعلیم کی بنیاد خدا کا کلام، بائبل ہے جو مسیحیوں کی ”ہر طرح کے نیک کام کا پھل [لانے] اور خدا کی پہچان میں بڑھتے [جانے]“ کے لئے حوصلہافزائی کرتی ہے۔ (کلسیوں ۱:۱۰) ڈینئل سڈلک نے بیان کِیا کہ الہٰی تعلیم کس طرح کلیسیا کے سردار، یسوع مسیح سے لیکر عالمگیر برادری کے ہر رُکن تک تھیوکریٹک اُصولوں پر منظم کی گئی ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۱۲:۱۲-۲۷) مجلسِمذاکرہ میں گیرٹ لوش اور کیری باربر کے آخری دو حصوں نے یہ واضح کِیا کہ الہٰی تعلیم خادموں کو ہر جگہ لوگوں تک پہنچنے اور اُنہیں بھی خدائی راہ پر چلنے کی تربیت دینے کے قابل کیسے بناتی ہے۔—یسعیاہ ۲:۱-۴؛ ۲-کرنتھیوں ۳:۵۔
حاضرین کو ایجوکیشنل سینٹر میں کام کرنے والے مختلف سکولوں سے واقف کرانے کے لئے وہاں کے اُستادوں اور سکولوں میں دوسرے طریقوں سے حصہ لینے والے دیگر لوگوں کے انٹرویوز اور مباحثے بھی پیش کئے گئے۔ عالمگیر سطح پر الہٰی تعلیم کے پروگرام کو پیش کرنے کے سلسلے میں ہر سکول کے کردار کو واضح کِیا گیا۔ اِس بات کی نشاندہی کرائی گئی کہ گلئیڈ سکول کی توجہ کا مرکز بائبل کی ہر کتاب کا گہرا مطالعہ، یہوواہ کے لوگوں کی جدید تاریخ اور مشنری خدمت کے لئے تیاری ہے۔ سکول برانچ کمیٹی کے ممبران کیلئے مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے جامع تعلیم فراہم کرتا ہے۔ سفری نگہبانوں کا سکول اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف اُن کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ اُنہیں ایسی روحانی مدد فراہم کرنے کے لئے بھی لیس کرتا ہے جس سے کلیسیا کے اراکین کو خاص طور پر فائدہ پہنچے گا۔
پروگرام کے اختتام پر گورننگ باڈی کے رُکن لائیڈ بیری نے مخصوصیت کی تقریر ”اپنے عظیم خالق کے ساتھ تعمیراتی کام کرنا،“ پیش کی۔ اُنہوں نے واضح کِیا کہ ہمارا خالق یہوواہ اپنی تمام تخلیق سے خوش ہوتا ہے اور ہمیں بھی اپنی خوشی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ (یسعیاہ ۶۵:۱۸) ”جس نے سب چیزیں بنائیں وہ خدا ہے،“ لہٰذا، تمام تعمیراتی کاموں کے لئے یہوواہ خدا ہی عزت کا مستحق ہے۔ (عبرانیوں ۳:۴) ان خیالات کا اظہار کرنے کے بعد مقرر نے مخلصانہ دُعا کے ذریعے واچٹاور ایجوکیشنل سینٹر کو ہمارے عظیم خالق، یہوواہ کے لئے مخصوص کِیا۔a
بلاشُبہ، اُس ہفتہ کی تمام تقریبات کو حاضرین بمشکل ہی بھول پائیں گے۔ پس کیوں نہ واچٹاور ایجوکیشنل سینٹر کا دورہ کرنے کا بندوبست بنایا جائے؟ ہمیں یقین ہے کہ اِس دورے سے آپ اپنے شفیق خالق کے بارے میں مزید علم حاصل کرنے اور اُس کے راست معیاروں کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی حوصلہافزائی حاصل کرینگے۔
[فٹنوٹ]
a بھائی بیری نے جولائی ۲، ۱۹۹۹ کو وفاداری کے ساتھ اپنا زمینی دَور ختم کِیا۔ اکتوبر ۱، ۱۹۹۹ کے مینارنگہبانی کے صفحہ ۱۶ کو دیکھیں۔
[صفحہ 10 پر تصویریں]
کچھاکھچ بھرا ہوا آڈیٹوریم اور ڈائننگ روم
[صفحہ 10 پر تصویریں]
دورے شادمانی کا اہم پہلو تھے